جل شکتی وزارت
جل جیون مشن : آندھرا پردیش نے اپنا سالانہ لائحہ عمل پیش کیا
ریاست نے 22-2021 میں پانی کے 32.47 لاکھ کنکشنس فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا
Posted On:
30 APR 2021 3:56PM by PIB Delhi
نئی دہلی،30 اپریل ، 2021/ آندھرا پردیش نے جل جیون مشن کا اپنا سالانہ لائحہ عمل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش کیا جس میں مالی سال 22-2021 کے لیے تفصیلات پیش کی گئیں۔ اس منصوبے کے تحت گاؤں کے ہر گھر کو پانی کے کنکشن فراہم کرنا ہے۔ ریاست میں 95.66 لاکھ گھر ہیں جن میں سے 44.91 لاکھ گھروں میں نل کے پانی کی سپلائی ہے۔ ریاست میں سر دست 47.13 فیصد ، پائپ کے ذریعے پانی کی فراہمی ہے۔ 22-2021 میں ریاست کا منصوبہ ہے کہ وہ اپنے یہاں دیہی علاقوں میں 32.47 لاکھ نل کے پانی کے کنکشنس فراہم کرائے گی۔ ریاست کا مقصد 13 ضلعوں اور 17044 گاؤوں رواں مالی سال کے دوران ہر گھر جل پہنچانا ہے۔
جل جیون مشن کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سالانہ لائحہ عمل کے تحت بڑے پیمانے پر کام شروع کیا گیا ہے۔ یہ کام پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کے سکریٹری کی صدارت والی ایک قومی کمیٹی نے انجام دیا ہے جس میں دیگر وزارتوں ، محکموں اور نیتی آیوگ کے ارکان بھی شامل ہیں۔ اس کے بعد سہ ماہی پیش رفت کی بنیاد پر پورے سال رقوم مہیا کرائی جاتی ہے ۔ ہر گھر جل کا مقصد حاصل کرنے میں ریاستوں کی مدد کےلیے تفصیلی منصوبے پر کام شروع کیا گیا ہے۔
آندھرا پردیش میں پچھلے ڈیڑھ سال میں جل جیون مشن کے تحت 14.34 لاکھ نل کنکشن فراہم کرائے گئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں ابھی تک 1217 گاؤں کو ہر گھر جل قرار دیا گیا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ ان گاؤوں میں ہر گھر میں نل کے پانی کی سپلائی دستیاب ہو۔ سماج کو بااختیار بنانے کے تئیں یہ ایک بڑا قدم ہے ۔ جیساکہ اُن خواتین اور لڑکیوں کو محض زندگی میں آسانی فراہم کرنا نہیں ہے ، بلکہ انہیں مختلف سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے کہ وہ اپنے کنبے کے ساتھ اور زیادہ وقت گزار سکیں۔ ورنہ ان کو اپنے کنبے کے لیے پانی لانے کے مقصد سے طویل فاصلے پر جانا پڑتا تھا۔
کمیٹی نے ریاست پر زور دیا کہ وہ ترجیحی شعبوں کو اپنی توجہ کا مرکز بنائیں جیسے پانی کی وہ جگہیں جہاں پانی کی کوالیٹی مناسب نہیں ہے ، درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبیلوں کی اکثریت والے علاقے، امنگوں والے ضلعے، خشک سالی کے خطرے والے علاقے اور سنسد آدرش گرام یوجنا وغیرہ۔
کمیٹی نے پائپ والے پانی کی 100 فیصد سپلائی کی فراہمی میں ریاست کی کوششوں کو سراہا۔ ریاست نے 41653 اسکولوں ، 42722 آنگن واڑی مرکزوں، 152 آشرم شالاؤں، 11948 گرام پنچایتوں اور 14383 حفظان صحت مرکزوں میں بھی 100 روزہ مہم کے تحت پانی کی سپلائی فراہم کی ہے۔ یہ مہم 2 اکتوبر 2020 کو شروع کی گئی تھی۔
*******
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
30.4.2021
U –4088
(Release ID: 1715600)
Visitor Counter : 147