صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 ٹیکہ کاری -106واں دن


ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تیسرے مرحلے کا آغاز

آج 18 تا 44 سال کی عمر کے84 ہزار سے زیادہ مستفدین کو ٹیکے لگائے گئے

آج رات 8 بجے تک 16لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے، اس طرح مجموعی طور پر لگائے گئے ٹیکوں کی تعداد 15.66 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے

مرکز نے ریاستوں کو خود امدادی گروپوں، غیر سرکاری تنظیموں اور سی ایس او کی  مدد سےاسپتالوں میں  ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کی صلاح دی

Posted On: 01 MAY 2021 11:20PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر ’جامع حکومت‘ کے نظریہ کے ساتھ ملک میں کووڈ-19وبائی مرض  کی روک تھام ، اس پر قابو پانے نیز اس کے انتظام  کے لئے  پانچ نکاتی حکمت عملی اختیار کی ہے۔۔ ٹیکہ کاری،پانچ نکاتی حکمت عملی (ٹیسٹ، ٹریک،علاج اور کووڈ مناسب طرز عمل)کا لازمی جزو ہے۔

کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری  کے تیسرے مرحلے کو  مزید مؤثر اور  روادار بناتے ہوئےاسے ملک بھر میں  آج (یکم مئی 2021)سے شروع کردیا گیا ہے۔  اس مرحلے کے تحت نئی عمر کےمستحق  افراد کے لئے اندراج کا عمل 28 اپریل سے شروع ہوچکا ہے۔

آج 18 تا 44 سال کی عمر کے 84,599 مستفدین کو کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ۔

ملک بھرمیں ٹیکہ لگوانے والے افراد کی مجموعی تعداد 15.66 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔  آج رات 8 بجے تک ملک بھر میں16لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے۔

موصولہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق آج رات8بجے تک مجموعی طور پر 15,66,37,825افرادکوکووڈ-19ویکسین کی خوراک دی جا چکی ہے۔

ان میں 94,28,060حفظانصحت سے متعلق کارکنان (ایچ سی ڈبلیوز) شامل ہیں جنھوں نے ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کی ہے اور 62,64,919 ایچ سی ڈبلیوز دوسری خوراک لی ہے۔

وہیں 1,26,39,303 صف اوّل کے اہلکاروں (ایف ایل ڈبلیوز)نے(پہلی خوراک)، 68,77,807 ایف ایل ڈبلیوز نے (دوسری خوراک) 18 سے 45 سال کی درمیانی عمر کے84,599مستفدین نے (پہلی خوراک)، 45 سال سے60 سال کی درمیانی عمر کے 5,32,80,782 افراد نے (پہلی خوراک) اور 45 سال سے 60 سال کی درمیانی عمر کے 40,08,078 افراد نے (دوسری خوراک) حاصل کی ہے۔

60 سال سے زیادہ کی عمر کے 5,26,13,700مستفدین  (پہلی خوراک) اور  60 سال سے زیادہ عمر کے 1,14,40,577مستفدین (دوسری خوراک )حاصل کرچکے ہیں۔ 

 

 

ایچ ایل ڈبلیوز

ایف ایل ڈبلیوز

18 تا 44 عمر کے افراد

45 تا 60 عمر کے افراد

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

میزان

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

94,28,060

62,64,919

1,26,39,303

68,77,807

84,599

5,32,80,782

40,08,078

5,26,13,700

1,14,40,577

12,80,46,444

2,85,91,381

ملک گیر کووڈ-19 ٹیکہ کارہ مہم کے 106ویں دن آج شام8بجے تک مجموعی طور پر 16,48,192 ویکسین کی خوراک دی گئی۔

ان میں9,89,700 مستفدین کو ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی اور6,58,492 مستفدین کو ویکسین کی دوسری خوراک دی جاچکی ہے۔ حتمی رپورٹ آج دیررات تک تیار ہوجائے گی۔

 

مورخہ یکم مئی2021(106واں دن)

ایچ ایل ڈبلیوز

ایف ایل ڈبلیوز

18 تا 44 عمر کے افراد

45 تا 60 عمر کے افراد

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

مجموعی حصولیابی

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

15,922

23,004

81,234

62,692

84,599

5,72,861

2,33,148

2,35,084

3,39,648

9,89,700

6,58,492

مرکزی سرکار نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو خود امدادی گروپوں، غیر سرکاری تنظیموں اور سی ایس او کی مدد سے اسپتالوں میں ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کی صلاح دی ہے۔ اسپتالوں میں ہیلپ ڈیسک ٹیم،  مریضوں کو اسپتال میں مؤثر طریقے سے داخل کرانے اور اسپتال کے اسٹاف و مریضوں کے تیمارداروں کے درمیان بہتر تال میل قائم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ اس سے مریضوں کے درمیان ضروری حفاظتی اقدامات اور کووڈ-19 سے متعلق مناسب طرز عمل کے تئیں بیداری کے فروغ میں مدد حاصل ہوگی۔ اسی طرح غیر سرکاری تنظیمیں، اسپتال میں تیمارداروں کی پریشانیوں کو حل کرنے اور اسپتال سے ڈسچارج،  شمشان  میں آخری رسوم کی ادائیگی اور قبرستان میں تدفین کے لئے  ضروری کارروائیوں کو مکمل کرنے میں بھی تعاون دے سکتی ہیں۔

 

*****

ش ح۔ ن ر (02.05.2021)

U NO: 4131

 



(Release ID: 1715589) Visitor Counter : 191


Read this release in: English , Hindi , Bengali