وزارت اطلاعات ونشریات

این آئی سی کےسینئر ٹکنیکل ڈائریکٹر جناب پرکاش کمار پنکج کا انتقال

Posted On: 01 MAY 2021 7:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ یکم مئی        نیشنل انفارمیٹکس سینٹر کے سینئر ٹیکنیکل ڈائریکٹر جناب پرکاش کمار پنکج کا آج نئی دہلی میں کووڈ  کے باعث ہونے والی پیچیدگیوں کے سبب انتقال ہوگیا۔ ان  کی عمر 51 سال تھی۔ ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ ، ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UKPD.jpg

مارچ 1993 میں این آئی سی ہیڈ کوارٹر سے  جناب پی کے پنکج نے این آئی سی میں بطور سائنٹسٹ بی اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اپنی  رحلت کے وقت  وہ وزارت اطلاعات و نشریات اور اس سے وابستہ تنظیموں (آر این آئی ، پبلی کیشن ڈویژن) کے ساتھ مصروف عمل تھے۔

انہوں نے محکمہ دیہی انفارمیٹکس ، نیتی آیوگ ، محکمہ انویسٹمنٹ اینڈ پبلک اسیٹ مینجمنٹ (ڈی آئی پی اے ایم) ، شمال مشرقی خطے کی ترقی وغیرہ سمیت این آئی سی کے متعدد منصوبوں میں نہایت سرگرم انداز سے اپنی خدمات پیش کر رہے تھے۔ جب بھی ضرورت ہوئی، انہوں نے بی او سی اور پی آئی بی کو اپنی  بھرپور مدد فراہم کی۔

انہیں این آئی سی کے ایک انتہائی روشن ، پرعزم اور مخلص افسر کے طور پر یاد کیا جائے گا۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض (

 (01.05.2021)

U-4118


(Release ID: 1715466) Visitor Counter : 137