قبائیلی امور کی وزارت

ٹرائفیڈ نے قبائلی ترقی کی سمت میں کام کرنے کے لیے دی لنک فنڈ کے ساتھ ہاتھ ملایا


” ہندوستان میں قبائلی گھرانوں کے لئے پائیدار ذریعہ معاش“ کے نام سے ایک پروجیکٹ کے لیے ایم او یو پر دستخط کیے گئے

Posted On: 30 APR 2021 1:17PM by PIB Delhi

ٹرائفیڈ، قبائلیوں کو با اختیار بنانے کے لیے کام کرنے والی نوڈل ایجنسی کے طور پر، قبائلی لوگوں کی زندگیوں اور ان کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے کے لیے نئے طریقے تلاش کرنے کی اپنی کوششوں پر توجہ دیتی رہی ہے۔ اس مقصد کو دھیان میں رکھتے ہوئے ٹرائفیڈ نے ”قبائلی خاندانوں کے پائیدار ذریعہ معاش“ سے متعلق ایک منصوبے پر عوامی مفاد کے لیے کام کرنے والے ادارے دی لنک فنڈ کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔ اس کا مقصد قبائلی گروہوں میں انتہائی غریبی کو دور کرنا اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنا ہے۔

ٹرائفیڈ اور دی لنک فنڈ نے 29 اپریل، 2021 کو ایک مفاہفمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔ اس کے تحت دونوں تنظیمیں ساتھ مل کر قبائلی گروہوں کی ترقی اور ان کے ذریعہ بنائی جا رہی مصنوعات کی قدر میں اضافہ کے لیے مدد فراہم کرا کے روزگار پیدا کرنے، پائیدار ذریعہ معاش کے لیے کام کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی آمدنی میں اضافے کے لیے قدر افزائی، مہارت، تربیت اور جنگلات کی پیداوار کے لیے قدر افزائی، ان کے ذریعہ تیار کی جا رہی جنگلی مصنوعات میں تنوع کے لیے تکنیکی مداخلت سے مدد فراہم کریں گی۔

ایم او یو پر ٹرائفیڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب پرویر کرشنا، اور ٹونی کام، سی ای او اور شریک بانی، لنک فنڈ نے دستخط کیے اور ٹرائفیڈ اور دی لنک فنڈ کے اعلیٰ عہدیداروں نے بھی اس میں شرکت کی۔

اس شراکت کے ایک حصے کے طور پر، دونوں تنظیمیں خواتین پر مبنی انفراسٹرکچر اور جدت طرازی اور کاروباری سرگرمیاں پیدا کرنے کے لیے بھی مل کر کام کریں گی۔ دی لنک فنڈ کا صدر دفتر جنیو، سوئزرلینڈ میں واقع ہے اور انتہائی غربت کے خاتمے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔

 

 

 

ورچوئل میٹنگ کے دوران، شری کرشنا نے مختلف اقدامات، خاص طور پر ون دھن اسٹارٹ اپ کے بارے میں بات کی جو قبائلی کاریگروں اور جنگل میں رہنے والے لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا ایک اہم ذریعہ بن گیا ہے۔ ٹرائفیڈ کا اہم مقصد قبائلی لوگوں کو با اختیار بنانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی مصنوعات کے لیے بہتر قیمت دلانے، ان کی بنیادی پیداوار کی قدر میں اضافہ کرنے، بڑے بازاروں تک ان کی پہنچ کو یقینی بنانے، یا ان کی زندگی اور ذریعہ معاش کو بہتر بنانے کے لیے ہماری مشترکہ کوشش جاری ہے۔ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ہم دی لنک کے ساتھ شراکت سے ہندوستان کے قبائلی گروہوں کو بہتر اور جدید مدد مہیا کرائیں گے۔

ٹرائفیڈ کے مینیجنگ ڈائرکٹر جناب پرویر کرشنا نے کہا کہ ٹرائفیڈ قبائلی لوگوں کی زندگی اور ذریعہ معاش کو بہتر بنانے کے لیے پر عزم ہے۔

دی لنک کے سی ای او ٹونی کام نے کہا کہ دی لنک ٹرائفیڈ کی قیادت میں ٹیم کے ساتھ قریبی ہم آہنگی سے کام کرنے والی مداخلت کا آغاز کرنے اور تفصیلی پروجیکٹ عملدرآمد کی منصوبہ بندی، مؤثر مداخلتوں کے لیے بجٹ کا تخمینہ لگانے اور فنڈز کو متحرک کرنے کے لیے بہت پرجوش ہے۔ دی لنک فنڈ نے اپنی تکنیکی مہارت کو بھی پروگرام میں لانے کا عہد کیا ہے۔ انھوں نے اس منصوبے سے اپنی تنظیم کی وابستگی کی بھی تصدیق کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ کرتے ہوئے سیکھنا اس وقت ہوگا جب کمیونٹی (قبائلیوں) کے طبقہ کی خدمت کی جا رہی ہو اور این ٹی ایف پی مصنوعات کی خام مال اور تیار شدہ مصنوعات کی مارکیٹ کی ترقی مداخلت کا ایک اہم پہلو ہوگی۔

اس کے اہم پروگراموں اور نفاذ میں، ’کم سے کم معاون قیمت (ایم ایس پی) کے ذریعے معمولی جنگلات کی پیداوار (ایم ایف پی) کی مارکیٹنگ کے لیے میکانزم اور ایم ایف پی کے لیے ویلیو چین کی ترقی‘ اسکیم سے خاص طور پر، قبائلی ماحولیاتی نظام پر اس طرح کے اثرات مرتب ہوئے ہیں جیسے پہلے کبھی نہیں تھے۔ 21 ریاستوں کی سرکاری ایجنسیوں کے تعاون سے ٹرائفیڈ کے ذریعہ نافذ کی گئی اس اسکیم کے تحت قبائلی معیشت میں اپریل 2020 سے 3000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ مئی 2020 میں حکومتی امداد سے اس اسکیم کے تحت معمولی جنگلات کی مصنوعات (ایم ایف پی) کی قیمتوں میں 90 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا تھا اور اس ایم ایف پی کی فہرست میں 23 نئی مصنوعات کو شامل کیا گیا تھا۔ قبائلی امور کی وزارت کی اس اہم اسکیم کو جنگلات حقوق ایکٹ 2005 سے تقویت ملتی ہے جس کا ہدف ملک کے جنگلات میں رہنے والے لوگوں کو ان کی مصنوعات کے لیے اچھی قیمتیں فراہم کرنا ہے۔

ون دھن ترقی مراکز اور قبائلی اسٹارٹ اپس اس اسکیم کے ایک اہم جزو ہیں جس نے ایم ایس پی کی کمی کو بخوبی پورا کیا ہے اور یہ قبائلی اور جنگل میں رہنے والے لوگوں اور جنگل میں رہنے والے گھریلو قبائلی کاریگروں کے لیے روزگار پیدا کرنے کا ذریعہ بن کر ابھرا ہے۔ پروگرام کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہ یقینی بناتا ہے کہ قدر افزا مصنوعات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم براہ راست قبائلیوں کو جاتی ہے۔

اس کو اگلے منطقی مرحلے تک پہنچانے کے لیے، ٹرائفیڈ قبائلیوں کو با اختیار بنانے کی سمت اپنے مشن کو جاری رکھنے کے لیے تنظیموں، سرکاری اور غیر سرکاری اور تعلیمی اداروں کے ساتھ اشتراک کی تلاش کر رہا ہے۔ اس کا مقصد ایک ساتھ مل کر طاقت کا حصول اور کام کرنا ہے جو قبائلی عوام کی آمدنی اور معاش کو بڑھانے میں مدد فراہم کرے گا۔

ٹرائفیڈ اور لنک فنڈ سے تعلق رکھنے والی دونوں ٹیمیں ایکشن پلان کی تفصیل کے ساتھ فوری طور پر آگے بڑھیں گی - جس کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا۔ دونوں تنظیموں کے ممبروں کے ساتھ ایک پروجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی بھی تشکیل دی جا رہی ہے۔ حکومت ہند کی طرف سے مناسب ریگولیٹری منظوری ملنے کے بعد مالی مداخلت شروع ہو جائے گی۔

اس باہمی اشتراک کے کامیاب نفاذ کے ساتھ، ٹرائفیڈ کا مقصد قبائلی زندگیوں کی تبدیلی میں اپنا تعاون کرنا ہے۔

                                          **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف   

U: 4094


(Release ID: 1715291) Visitor Counter : 191


Read this release in: Hindi , English , Punjabi