مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

این ٹی آئی  پی آر آئی ٹی نے اسرو اور  ٹیلی کام  صنعت  کے  اشتراک سے این اے وی آئی سی – ٹیلی صنعت کے لئے مواقع  کے موضوع پر ویبنار کا اہتمام کیا

Posted On: 28 APR 2021 7:10PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،28؍اپریل  : حکومت ہند کے  ٹیلی کمیونی کیشن محکمے کے اعلیٰ تربیتی ادارے نیشنل  ٹیلی کمیونی کیشن انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریسرچ، اختراع اور تربیت (این ٹی آئی  پی آر آئی ٹی)  نے اسرو اور  ٹیلی کام  انڈسٹری کے اشتراک سے  این اے وی آئی سی – ٹیلی کام صنعت کے لئے مواقع  کے موضوع پر 28  اپریل 2021  کو ایک ویبنار کا اہتمام کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/112YYSY.png

 

 اس ویبنار کا افتتاح ٹیلی کام کے مرکزی سکریٹری اور  ڈیجیٹل کمیو نی کیشن کے  چیئر مین  جناب  انشو پرکاش  نے کیا۔ افتتاحی اجلاس سے  ڈیجیٹل کمیونی کیشن کمیشن کے  ممبر  (ٹیکنالوجی) جناب کے رام چندرا اور  اسرو کے سائنٹکف سکریٹری جناب آر  اوما مہیشورن کے علاوہ سینئر  ڈیجیٹل کمیونی کیشن  کمیشن ، این ٹی  آئی پی  آر آئی ٹی  نے بھی  ویبنار سے  خطاب کیا۔

ڈیجیٹل کمیونی کیشن کمیشن کے  ممبر  (ٹیکنالوجی) جناب کے رام چندر نے  این اے وی آئی سی ٹیکنالوجی کی اہمیت  کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے  کووڈ – 19 عالمی وبا کے بحران  کے دوران بھی  جدید  ٹیکنالوجیوں پر لگا تار  پروگرام کے  انعقاد کے لئے  این ٹی آئی پی آر آئی ٹی  کی  ستائش کی۔

اسرو کے  سائنٹکف سکریٹری  جناب آر اوما مہیش ورن نے  این اے وی آئی سی نظام کے بارے میں جانکاری دی اور  بتایا کہ  اس کے ذیلی نظام کے  مقابلے میں اس میں  زیادہ  ایکیوریسی ہے۔ انہوں نے مزید  بتایا کہ  فی الحال استعمال کئے جانے والے ایل -5 بینڈ کے علاوہ  اے -1 بینڈپر بھی  این اے وی آئی سی دستیاب کرانے کی اسکیم ہے۔ انہوں نے  کہا کہ  ہندوستانی بازار میں اپنا نے کے لئے  جاری کئے گئے موبائل فون کے  لئے  این وی آئی سی نظام کو  لازمی  کیا جانا چاہئے۔

ٹیلی کوم کے مرکزی  سکریٹری اور  ڈیجیٹل  کمیونی کیشن  کمیشن کے چیئر  مین جناب انشو پرکاش نے  باقاعدہ  طور سے  ویبنار  کا آغاز  کرتے ہوئے  ایپلی کیشن کے ساتھ ٹیکنالوجی کی انٹیگریشن کی ضرورت  کو اجاگر کیا تاکہ  ٹیکنالوجی  کا  فائدہ پوری طرح سے  حاصل کیا جاسکے۔ انہوں نے  ہندوستان میں تمام موبائل فون کے لئے این اے وی آئی سی کو لازمی بنانے کی  جناب آر  اوما مہیش ورن کے خیالات کی تائید کی۔ ٹیلی کام کے سکریٹری نے موجودہ کووڈ – 19 عالمی وبا  کے دوران   آکسیجن ٹینکروں اور دیگر ضروری چیزوں پر نظر رکھنے میں  این اے وی آئی سی کی  ٹریکینگ صلاحیت کے استعمال کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  ویبنار کا  موضوع سیدھے طور پر آتم نربھر بھارت کے ویژن سے جڑا ہوا ہے۔ ٹیلی کام کے سکریٹری نے  اس مشکل  گھڑی میں  دیسی ٹیکنالوجی پر ایک ویبنار کے اہتمام کے لئے  این ٹی آئی پی آر آئی ٹی  کو مبارک باد دی۔ انہوں نے  ٹیلی کام صنعت کی کوششوں کی بھی  تعریف کی، جس میں  چپ سیٹ اور  ہینڈ سیٹ مینوفیکچررس بھی شامل ہیں، جنہوں نے این اے وی آئی  سی خدمات کو اپنانے  کی  اپنی کوششوں میں تعاون دیا ہے۔

این اے وی آئی سی  کے بارے میں:

این اے وی آئی سی   (ہندوستانی   علاقائی نیوی گیشن سٹیلائٹ سسٹم) ایک آٹونومس علاقائی  سٹیلائٹ نیوی گیشن نظام ہے جسے اسرو کے ذریعے قائم کیا گیا ہے اور اس کا رکھ رکھاؤ بھی اسی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔یہ پورے ہندوستان اور  1500 کلو میٹر  آگے تک کے علاقے (پرائمری کوریج ایریا)  تک کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ  20 میٹر  (20) سے بہتر  ٹائمننگ ایکیوریسی  اور 50 این ایس  (20) سے بہتر  ٹائمننگ ایکیوریسی فراہم کرتا ہے۔

این اے وی آئی سی   پر مبنی اپیلی کیشن  مختلف سیولین شعبوں ، نیز  ٹرانسپورٹ  میپ ایپلی کیشن  اور  ٹائم کیپنگ میں استعمال  کیا جا رہا ہے۔ آج کوال کوم، میڈیا ٹیک اور  براڈ کوم جیسے بڑے   موبائل چپ سیٹ مینوفیکچررس  پہلے ہی  مختلف چپ سیٹ پلیٹ فارموں پر  این اے وی  آئی سی  کی  حمایت کرتے ہیں۔ کچھ موبائل فون  او ای ایم ایس  نے  بھی  ہینڈ سیٹ جاری کئے ہیں، جو اوور دہ ایئر  فرم  وائر  اپ ڈیٹ  کے  وسیلے سے  این اے وی سی  حاصل کرنے میں  با صلاحیت  ہوسکتے ہیں۔

این ٹی آئی پی آر آئی  کے بارے میں:

پالیسی  ریسرچ  انوویشن اور ٹریننگ کے لئے  نیشنل ٹیلی کمیو نی کیشن انسٹی ٹیوٹ، ٹیلی کمیو نی کیشن محکمے کا ایک اعلیٰ تربیتی ادارہ ہے، یہ انڈین ٹیلی کمیونی کیشن  گروپ  -1 (آئی ٹی ایس  گروپ -1) کے پرویزنری افسروں کے لئے ابتدائی تربیت  کے اہتمام میں شامل ہے۔ ان افسروں  کو  یو پی ایس سی کے ذریعے  اہتمام کردہ آل انڈیا بیس انجینئرنگ سروسز  امتحان  کے ذریعے ریکروٹ کیا جاتا ہے۔ تربیت کے علاوہ  این ٹی آئی   پی  آر آئی ٹی  مختلف  ان سروس تربیت  مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام اور  ہندوستان میں  انفارمیشن  اور کمیونی کیشن ٹیکنالوجی انتظا میہ کے  مختلف پہلوؤں میں  ہندوستان کی حکومت کے  افسروں کے لئے  صلاحیت سازی ورکشاپ علاقائی  اور بین الاقوامی تربیت  کے علاوہ  مینجمنٹ  ڈیولپمنٹ پروگرام اور مختلف ان سروس تربیت کا بھی اہتمام کرتا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح-ح ا- ق ر)

U-4056



(Release ID: 1714797) Visitor Counter : 232


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil