قانون اور انصاف کی وزارت

جسٹس شرد کمار گپتا نے چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیا

Posted On: 28 APR 2021 11:40AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 28 اپریل 2021: جسٹس شرد کمار گپتا نے آئین کی دفعہ 217 کی شرط (اے) کی شق  (1)کے پروویژن کے مطابق 31 مارچ 2021  کی دوپہر سے ، چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں قانون و انصاف کی وزارت کے شعبۂ انصاف کے ذریعہ آج ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

جسٹس شرد کمار گپتا، بی ایس سی، ایل ایل بی، 1985 میں عدالتی سروس میں داخل ہوئے اور عدالتی افسر کے طور پر مختلف مقامات پر متعدد اہم عہدوں پر اپنی خدمات انجام دیں۔ انہیں 27.06.2017 کو چھتیس گڑھ ہائی کورٹ  کے ایڈیشنل جج اور 02.09.2019 کو مستقل جج کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔

*******

 

 

ش ح ۔اب ن

U-4043



(Release ID: 1714709) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil