وزارت دفاع

ہندوستانی فوج نے  کووڈ  کے معاملوں میں اضافے  سے نمٹنے کے لئے دہلی چھاؤنی میں اسپتال سہولتوں میں اضافہ کیا

Posted On: 28 APR 2021 8:00AM by PIB Delhi

نئی دہلی،28؍اپریل  : قوم کی بے لوث خدمت کی اپنی قدروں کو برقرار رکھتے ہوئے ہندوستانی فوج نے  جنگی پیمانے پر  کووڈ  سے متعلق بہت سی سہولیات  قائم کی ہیں، تاکہ  سرکردہ  اور ریٹائرڈ فوجیوں اور ان کے  وارثین کو  کئی مقامات پر  طبی  امداد  فراہم  کی جاسکے۔ اس طرح کی ایک سہولت  بیس  اسپتال دہلی چھاؤنی میں قائم کی گئی ہے ، جہاں پورے اسپتال کو  کووڈ  اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے اور  سبھی آنے والے مریضوں کو  اہم  دیکھ بھال فراہم کرنے کے لئے جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔

 عالمی وبا  کی موجودہ لہر  کے شروع ہونے پر  بیس اسپتال  نے  340  کووڈ  بستر  فراہم کئے ہیں ، جس میں 250  بستروں کو  آکسیجن دیا گیا ہے۔ کووڈ کے معاملوں میں اضافے کی وجہ سے ، اضافی صلاحیتوں کے لئے  اس  وسیلے کو بہت زیادہ  پھیلا یا جا رہا ہے۔ سب  بستروں  کے  بھرے ہوئے ہونے کے باوجود ٹراما سینٹر میں مریض اس گنجائش  سے زیادہ علاج کر ا رہے ہیں، کیونکہ بستروں کے لئے انتظار کرنے  کی  اپنی خواہش حاصل کرلی ہے۔ 650  کووڈ بستروں کی گنجائش کو وسعت دینے کے لئے ایک منصوبہ  شروع کیا گیا ہے  جن میں سے  30  اپریل  2021  تک 450  بستروں کو  آکسیجن سے لیس کیا جائے گا۔ 29  اپریل  2021  تک  انٹینسو کیئر یونٹ (آئی سی  یو)  کو بھی  12  بستروں  سے بڑھا کر 35   آئی سی یو  بستر  تک کیا جا رہا ہے۔ توسیع کے اگلے مرحلے میں  جون 2021  کے دوسرے ہفتے تک  موجودہ بستروں کی گنجائش  بڑھائی جارہی ہے اور  یہ  تعداد 900  بستروں تک پہنچ جائے گی، جس میں آکسیجن کا  انتظام کیا گیا ہے۔

مریض کے مؤثر علاج کے لئے  ایک خصوصی میڈیکل ٹیم کے تحت ایک نئی کووڈ او پی ڈی ہوم آئیسولیشن، تفتیش ،  علاج کا مشورہ اور  ایک سنگل چھت کے نیچے  داخلے کے لئے پازیٹو مریضوں کی اسکریننگ کے لئے 24  گھنٹے کام کر رہی ہے۔ یہ ٹیم روز انہ بنیاد  پر لگ بھگ 500 مریضوں کی جانچ کرتی ہے اور  انہیں  مناسب طبی مشورہ فراہم کرتی ہے۔ اس کوشش  کا مقصد  اس بات کو یقین بنانا ہے  کہ تمام  نازک  مریضوں  کو مناسب علاج  فراہم  ہو۔

 ایک اور پہل  کے تحت  ایک سینئر آفیسر کے تحت  ایک کووڈ  ٹیلی کنسل ٹینسی اور  انفارمیشن مینجمنٹ سیل ہفتے میں  24  گھنٹے کام کر رہا ہے۔ یہ سیل   طبی مشورے کے ساتھ ساتھ داخل مریضوں کے بارے میں معلومات فراہم کر رہا ہے۔ اوسطاً ا س سیل کے ذریعے 1200  سے  1300 فون کال  وصول کرتا ہے، جس میں وہ یہ بتاتا ہے کہ اس سہولت  سے بڑے پیمانے پر لوگوں نے فائدہ اٹھایا۔  اس سیل کے ذریعے جن دیگر  کاموں کو انجام دیا جا رہا ہے ان میں ماہرین  کے طبی مشورے  سمیت ٹیلی فون  صلاح ومشورہ داخل مریضوں کے بارے میں رشتے  داروں کو تازہ جانکاری ، بستر کی دستیابی ؍  داخلے  سے متعلق  گائڈ ینس، کووڈ  ٹیسٹ رپورٹ  ، مریضوں ؍ رشتے داروں  کی  ذاتی درخواستوں سے تال میل ، کووڈ  ٹیکہ  کاری سے متعلق معلومات وغیرہ شامل ہیں۔

شہری  حسب ذیل نمبروں کا استعمال کرکے اس سہولت کو حاصل کرسکتے ہیں؛

011-25683580

011-25683585

011-25683581

(فوجی لائن کے ذریعے) 37176

بھارتی فوج  روزانہ معاملوں میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے پیدا ہونے والی  بڑھتی  ہوئی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے  طبی صلاحیتوں میں اضافہ  کرنے کے لئے کوئی کسر باقی نہیں رکھے گی۔ موجودہ بحران میں  جب تمام دستیاب طبی وسائل ہماری بہترین صلاحیت کے  مطابق مہیا کئے جارہے ہیں، تو ایسے میں ریٹائرڈ اور سرکردہ  فوجیوں سے  درخواست کی جاتی ہے کہ وہ  فوجی طبی  پروفیشنل کی حوصلہ افزائی کریں اور ان کی حمایت کریں، جو  پوری جاں فشانی اور سنجیدگی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

(ش ح- ح ا - ق ر)

U-4027


(Release ID: 1714512) Visitor Counter : 237