قانون اور انصاف کی وزارت
جسٹس جناب راجیش بندل 29 اپریل سے کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی ذمہ داری سنبھالیں گے
Posted On:
27 APR 2021 12:07PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 27/اپریل2021 ۔ صدر جمہوریہ ہند نے آئین کی دفعہ 223 کے ذریعہ حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کولکاتہ ہائی کورٹ کے سب سے سینئر جج جناب راجیش بندل کو کلکتہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔ وہ 29 اپریل 2021 کو اپنے عہدہ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ وہ کلکتہ ہائی کورٹ کے رخصت پذیر چیف جسٹس، جسٹس جناب تھوٹاتھل بھاسکرن نائر رادھا کرشنن کی جگہ لیں گے۔ قانون و انصاف کی وزارت نے اس سلسلے میں آج ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
بی کام، ایل ایل بی جسٹس جناب راجیش بندل 14 ستمبر 1985 کو ایک وکیل کے طور پر رجسٹرڈ ہوئے تھے۔ انھوں نے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں ٹیکسیشن، آئینی امور، دیوانی اور سروس معاملات کے شعبہ میں بطور وکیل کام کیا۔ ٹیکسیشن کے معاملے میں انھیں مہارت حاصل تھی۔ انھوں نے انکم ٹیکس محکمہ اور مرکزی و ریاستی حکومت کے مختلف محکموں کے لئے اسٹینڈنگ کونسل کے طور پر کام کیا ہے۔ انھیں 22 مارچ 2006 کو پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں مستقل طور پر جج مقرر کیا گیا۔ انھیں 19 نومبر 2018 کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر اور لداخ کے مشترکہ ہائی کورٹ میں ٹرانسفر کیا گیا تھا اور 9 دسمبر 2020 کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر اور لداخ کے مشترکہ ہائی کورٹ میں کارگزار چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔ اسی سال 5 جنوری 2021 کو انھیں کلکتہ ہائی کورٹ میں ٹرانسفر کیا گیا تھا۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 4002
(Release ID: 1714422)
Visitor Counter : 211