ارضیاتی سائنس کی وزارت

آج ملک میں گرمی کی شدید لہر کی صورتحال نہیں ریاست گجرات اور ساحلی اوڈیشہ کے کچھ علاقوں میں آج درجہ حرارت میں شدت آنے کے بہت زیادہ امکانات ہیں گذشتہ روز برہم پوری (ودربھ) میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 43.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

Posted On: 26 APR 2021 10:05AM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 26 اپریل        ہند وستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے موسم کی پیشن گوئی کے قومی مرکز کے مطابق:

درجہ حرارت کی موجودہ صورتحال اور اگلے 24 گھنٹوں کے لئے انتباہ

گذشتہ روز گرمی  کی شدید لہر اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت (25 اپریل  2021 کو ہندوستانی وقت کے مطابق صبح  0530  بجے سے آج 26 اپریل 2021 کو ہندوستانی وقت کے مطابق  0530  بجے تک)

 

گرم ہوائیں:

گرمی  کی شدید  لہر کی کوئی صورتحال نہیں دیکھی گئی۔

 

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:

  • گجرات ، مراٹھا واڑا اور ودربھ میں زیادہ تر مقامات پر اوڈیشہ ، مغربی بنگال میں  گنگا کے ساحلی علاقوں اور جھارکھنڈ کے متعدد مقامات پر،  مغربی راجستھان ، سوراشٹر اور کچھ ، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ  اور بہار کے کچھ مقامات ، سب ہمالیہ مغربی بنگال اور سکم ، مدھیہ پردیش اور وسطی مہاراشٹر میں ایک دو مقامات پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.0 ° C سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔
  • 24 اپریل 2021 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں تبدیلی: آسام اور میگھالیہ میں متعدد مقامات پر ؛ اروناچل پردیش اور ناگالینڈ ، منی پور ، میزورم اور تریپورہ کے کچھ مقامات پر؛  اور سوراشٹر اور کچھ میں ایک دو مقامات پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے بہت زیادہ سے زیادہ(5.1 ° C یا اس سے زیادہ) درج کیا گیا؛ مغربی بنگال اور سکم میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے کچھ زیادہ (3.1 ° C سے  5.0 ° C تک) درج کیا گیا ؛ جموں ، کشمیر ، لداخ ، گلگت بلتستان اور مظفرآباد اور کونکن اور گوا ؛ ساحلی کرناٹک اور تلنگانہ ، ساحلی آندھرا پردیش اور ینم ، انڈمان نیکوبار جزیرے اور ودربھ میں درجہ حرارت  معمول سے زیادہ (1.6 ° C سے 3.0 ° C تک) رہا۔ مدھیہ پردیش اور شمالی اندرونی کرناٹک کے کچھ مقامات ؛ تمل ناڈو، پڈوچیری اور کریکال ، ہماچل پردیش اور جنوبی داخلہ کرناٹک کے کچھ مقامات پر درجہ حرارت معمول سے کم (-1.6 ° C سے-3.0   ° C تک) درج کیا گیا ۔ ملک کے بقیہ حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول کے قریب رہا ۔
  • گذشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.3 ° C برہم پوری (ودربھ) میں ریکارڈ کیا گیا۔

 

اگلے 24 گھنٹوں کے لئے (26 اپریل کے 0530 گھنٹے IST سے 27 اپریل کے 0530 گھنٹے IST تک) کے لیے درجہ حرارت کی انتباہ:

  • ریاست گجرات اور ساحلی اوڈیشہ میں ایک دو مقامات پر گرمی کی لہر کے حالات کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔

 

(براہ کرم گرافکس میں تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں)

مخصوص مقام کی پیش گوئی اور انتباہ کے لئے برائے مہربانی موسم ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں۔ زراعت سے متعلق  موسم کے بارے میں مشورے (ایگرو میٹ ایڈوائزری) کے میگھ دوت ایپ اور بارش کے وقت بجلی چمکنے کی انتباہ کے لیے دامنی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ ضلع وار انتباہ کے لیے ریاستوں کی ایم سی / آر ایم سی کی ویب سائٹوں کو دیکھیں۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض (

 (26.04.2021)

U-3979


(Release ID: 1714259) Visitor Counter : 279
Read this release in: English , Hindi , Bengali , Punjabi