وزارت دفاع
لداخ نے دماغوں کو روشن کیا : مہارت کا ایک مرکز اور تندرستی (ایس پی سی ایل کے اشتراک سے ایک بھارتی فوج کی پہل)
(عاملہ ایجنسی – قومی سالمیت و تعلیمی ترقی کی تنظیم (این آئی ای ڈی او))
Posted On:
26 APR 2021 2:29PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 26 اپریل ، 2021 / لداخ کے نوجوانوں کے ایک بہتر مستقبل کے لیے بھارتی فوج کے ایک دیرپا قدم کے طور پر کارپوریٹ شراکتدار ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (ایچ پی سی ایل) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں اور عاملہ ایجنسی -قومی سالمیت اور تعلیمی ترقی کی تنظیم (این آئی ای ڈی او )نے لداخ میں 26 اپریل 2021 کو دستخط کیے۔ یہ دستخط لیفٹیننٹ جنرل پی جی کے مینن، جی او سی 14 کور کی موجودگی میں کیے گئے۔ اس موقعے پر جناب پرنس سنگھ ، چیف ریجنل مینیجر، رٹیل جے اینڈ کے، ایچ پی سی ایل، ڈاکٹر روہت سریواستو، مینیجنگ ٹرسٹی اینڈ سی ای او، این آئی ای ڈی او اور مختلف دیگر سینئر فوجی افسران اور سول شخصیتیں بھی موجود تھیں۔ تقریب میں جناب جم ینگ سیرنگ نام گیال ، ایم پی ، لیہ ، مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے ایل جی کے مشیر ، مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے ایل جی کے سکریٹری اورجناب تاشی گیالسن ، چیف ایگزیکٹیو کونسلر، لیہ، مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے تعلیم کے سکریٹری نے شرکت کی۔
پروجیکٹ لداخ نے ذہنوں کو روشن کیا: ایک مہارت کا مرکز اور تندرستی کا خیال پیش کیا گیا۔ جس کا مقصد مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے نوجوانوں کے ایک بہتر مستقبل کو محفوظ کرنا ہے اور یہ ان نوجوانوں کو 12 مہینے کی مدت کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ایک کل وقتی رہائشی پروگرام ہے جو پورے بھارت کے مختلف میڈیکل اور انجینئرنگ کالجوں کے داخلہ امتحانات کے لیے ہے، بھارتی فوج کی سرپرستی میں اس پروگرام پر عمل ، کانپور میں قائم این جی او نیشنل انٹیگریٹی اینڈ ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (این آئی ای ڈی او ) کرے گی۔ فوج مجموعی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔
کانپور میں قائم نیشنل انٹیگریٹی اینڈ ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نامی تعلیمی ٹرسٹ جسے اس پروگرام پر عمل درآمد کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ نہ صرف بچوں کی رہنمائی کرے گی اور ان کے مستقبل کی ترقی میں ان کی مدد کرے گی۔ بلکہ اقدار پر مبنی تعلیم بھی فراہم کرے گی۔
اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل پی جی کے مینن، جی او سی 14 کور نے اجاگر کیا کہ بھارتی فوج کچھ کوششوں پر زور دے رہی ہے۔ جن سے نہ صرف ہنر مندی کے فروغ کی تربیت فراہم ہوتی ہے بلکہ یہ لداخ کے پسماندہ طبقوں کو روزگار کے موقعے بھی فراہم کرتی ہے۔
۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
26.04.2021
U –3975
(Release ID: 1714254)
Visitor Counter : 199