محنت اور روزگار کی وزارت
کوویڈ -19 عالمی وبا کے معاملوں میں حالیہ اضافوں کے دوران ای ایس آئی کارپوریشن کی طرف سے کئے گئے خدمات سے متعلق اقدامات
Posted On:
23 APR 2021 8:47PM by PIB Delhi
کوویڈ-19 عالمی وبا کی پھر سے اٹھنی والی لہر اور معاملوں میں اضافے سے نمٹنے کیلئے محنت اور روزگار کی وزارت کے تحت ملازمین کے اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن(ای ایس آئی سی ) نے اپنے شراکت داروں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کی خدمت کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں۔
ای ایس آئی سی کے کل 21 اسپتال ہیں جنہیں براہ راست اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی)کے ذریعہ چلایا جاتا ہے۔جہاں پورے ہندوستان میں 163 وینٹیلیٹر بستروں، 229 آئی سی یو ہونے کے ساتھ 3676 کوویڈ آئیسولیشن بیڈ کوویڈ-19 ڈیڈی کیٹڈ اسپتالوں کے طورپر کام کررہے ہیں۔تاکہ عام لوگوں کو کوویڈ طبی خدمات فراہم کی جاسکے۔اس کے علاوہ 6 ای ایس آئی سی اسپتال کوویڈ اور غیر کوویڈ خدمات بھی فراہم کررہے ہیں۔
ہندوستان بھر میں ریاستی سرکاروں کی جانب سے چلائے جارہے 26 ای ایس آئی اسکیم اسپتال کوویڈ ڈیڈی کیڈٹ اسپتالوں کے طور پر بھی کام کررہے ہیں جن میں 2023 بستر ہیں۔
پلازمہ تھیراپی جو کوویڈ-19 کے سنگین مریضوں کی زندگیوں کو بچانے کیلئے دی جاتی ہے،ہریانہ کے فرید آباد میں ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اور اسپتال اور تلنگانہ کے سنتھ نگرکے ای آئی سی کے میڈیکل کالج اوراسپتال میں شروع کردی گئی ہے۔
اگر کسی ای ایس آئی سی اسپتال کو ڈیڈی کیٹڈکوویڈ-19 اسپتال کے طور پر قرار دیا گیا ہے تو ٹائی اپ اسپتالوں سے طبی خدمات فراہم کرنے کیلئے متبادل انتظامات کئے گئے ہیں۔اس طرح کے معاملوں میں ای ایس آئی کے مستفدین کو اس مدت کے دوران بتائے گئے سیکنڈری /ایس ایس ٹی کنسلٹیشن /ایڈمشن /جانچ فراہم کرنے کیلئے ٹائی اپ اسپتالوں کیلئے ریفر کیا جاسکتا ہے ۔جس کیلئے متعلقہ ای ایس آئی سی اسپتال ایک ڈیڈی کیٹڈ کوویڈ-19 اسپتال کے طور پر کام کاج کریں گے۔ای ایس آئی کے مستفدین اپنی/ اپنے حق داری کے مطابق ریفر لیٹر کے بغیر براہ راست ٹائی اپ اسپتال سے ایمرجنسی / غیر ایمرجنسی طبی علاج حاصل کرسکتے ہیں۔
کوویڈ نوڈل ایجنسی افسروں کو ریاست /سینٹرل ہیلتھ اتھارٹیز کے مؤثر تال میل کیلئے ہر ای ایس آئی سی اسپتال میں نامزد کیا گیا ہے۔
ان سب کے علاوہ ہر ای ایس آئی سی اسپتال کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ای ایس آئی آئی پی ایس ،مستفدین ،اسٹاف اور پینشن پانے والوں کیلئے ڈیڈی کیٹڈ کوویڈ بستروں کے طور پر اپنی بستر کی کم از کم 20 فیصد صلاحیت کے ساتھ کام کریں۔
اس مشکل گھڑی میں ای ایس آئی کےمستفدین کو سختیوں سے نجات دلانے کیلئے ای ایس آئی سی نے پرائیویٹ کیمسٹ سے مستفدین کے ذریعہ دوائیں خریدنے کی اجازت دے دی ہے اور اس کے نتیجہ میں ای ایس آئی کی جانب سے دواؤں کا خرچہ برداشت کیا جائے گا۔
21ڈیڈی کیٹڈ کوویڈ ای ایس آئی سی اسپتالوں میں دستیاب سہولیات(ای ایس آئی کے ذریعہ براہ راست چلائے جارہے ہیں)
نمبرشمار
|
سہولت
|
کیفیت
|
1
|
کوویڈ بیڈ
|
2843
|
2
|
آئیسولیشن بیڈ
|
2397
|
3
|
کوویڈ یونٹ (نیز آئی سی یو )میں آکسیجن سپلائی کے ساتھ بستر
|
1556
|
4
|
کوویڈ کیلئے کل آئی سی یو بستر
|
229
|
5
|
وینٹیلیٹر کے ساتھ آئی سی یو بستر
|
163
|
6
|
وینٹیلیٹر کے بغیر آئی سی یو بستر
|
36
|
6کوویڈ +غیر کوویڈ ای ایس آئی اسپتالوں میں دستیاب سہولیات (ای ایس آئی سی کے ذریعہ براہ راست چلائے جارہے ہیں)
نمبر شمار
|
سہولت
|
کیفیت
|
1
|
کووڈ بیڈ
|
440
|
2
|
آئیسولیشن بیڈ
|
396
|
3
|
کوویڈ یونٹ (نیز آئی سی یو )میں آکسیجن سپلائی کے ساتھ بستر
|
416
|
4
|
کوویڈ کیلئے کل آئی سی یو بستر
|
53
|
5
|
وینٹیلیٹر کے ساتھ آئی سی یو بستر
|
47
|
6
|
وینٹیلیٹر کے بغیر آئی سی یو بستر
|
6
|
26ڈیڈی کیٹڈ کوویڈ ایس ایس آئی ایس اسپتالوں میں دستیاب سہولیات(متعلقہ ریاستی سرکاروں کی جانب سے چلائے جارہے ہیں)
نمبر شمار
|
سہلوت
|
کیفیت
|
1
|
سہولت
|
2023
|
2
|
کووڈ بیڈ
|
1153
|
3
|
آئیسولیشن بیڈ
|
81
|
4
|
کوویڈ یونٹ (نیز آئی سی یو )میں آکسیجن سپلائی کے ساتھ بستر
|
56
|
5
|
کوویڈ کیلئے کل آئی سی یو بستر
|
25
|
مزید برآں ای ایس آئی سی اسپتال بہتر اور فوری طبی خدمات فراہم کرنے کیلئے مستقل بنیاد پر ان تازہ رہنما خطوط پر عمل کررہے ہیں جنہیں حکومت ہند کے ایم او ایچ اور ڈبلیو ایف کی طرف سے جاری کئے گئے ہیں۔ملک بھر میں اسپتالوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ای ایس آئی سی ہیڈ کوارٹرس میں اس طرح کے تمام اقدامات کے نفاذ کی مستقبل طور پر نگرانی کی جارہی ہے۔
(ش ح۔ح ا ۔م ش)
U-3967
(Release ID: 1714072)
Visitor Counter : 122