سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے نتن گڈ کری کی قیادت میں سڑک ۔ ٹرینوں کیلئے مسودہ معیارات شائع کئے

Posted On: 23 APR 2021 9:14PM by PIB Delhi

 

سامان کے نقل و حمل کو انقلابی شکل دینے اور مجموعی لاجسٹک لاگت کم کرنے کیلئے اوٹو موٹیو انڈسٹری معیارات کمیٹی نے اپنے اے آئی ایس ۔113 معیار میں ترمیم کی ہے تاکہ سڑک ۔ٹرینوں کی سیفٹی کی ضرورتوں کو شامل کیا جاسکے اور کمیٹی کی جانب سے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کی ویب سائٹ پر یہ مسودہ پیش کیا گیا ہے۔

ہندوستان کے موجودہ حالات کو ذہن میں رکھتے ہوئے یوروپین بنچ مارکس کا معائنہ کرنے کے بعد یہ معیارات تیار کئے گئے ہیں۔

یہ معیارات طویل فاصلے کے فریٹ کاریڈورس کے ساتھ سامان کی تیز اور مؤثر نقل و حمل کیلئے ایک اہم طریقۂ کار کی خاطر راہ ہموار کریں گے۔

سڑک۔ ٹرین ایک موٹر وہیکل ہے جہاں پولر کے ذریعہ ٹریکشن فراہم کیا جاتا ہےجو ٹریلرس یا سیمی ٹریلرس سیرئل کمبنیشن سے جڑا ہوا ہے۔

یہ بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے ، ایندھن کو بچانے اور شور کے علاوہ فضائی آلودگی کو کم کرنے کیلئے مخصوص پٹیوں پر چلائے جائیں گے ۔

اوموٹیو انڈسٹرس کمیٹی میں موجودہ وزارتوں ، ٹیکسٹنگ ایجنسیوں ،صنعتی شراکت داروں اور بی آئی ایس وغیرہ کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔

ترمیم شدہ معیار اے آئی ایس ۔ 113 کو عوامی رائے طلب کرنے کیلئے شائع کیا گیا ہے۔اس کے بعد یہ مناسب وقت پر نوٹی فائی کیا جائے گا۔

 

 

11.jpg

22.jpg

 

 

(ش ح۔ح ا۔م ش)

U-3966


(Release ID: 1714066) Visitor Counter : 184


Read this release in: English , Marathi , Hindi