وزارت آیوش
یوگا کے بین الاقوامی دن 2021 سے قبل یوگا ٹریننگ پروگرام کی تیاری
یوگا کے بین الاقوامی دن 2021 میں یوگا کے فروغ کے لیے وزارتِ آیوش اور وزارت کھیل و امور نوجواں کی مشترکہ مہم
Posted On:
22 APR 2021 6:59PM by PIB Delhi
یوگا کے بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) کو ذہن میں رکھتے ہوئے وزارتِ آیوش (ایم او اے) اور وزارتِ کھیل و امورِ نوجواں (ایم وائی اے ایس) ایک مشترکہ پہل کے ساتھ سامنے آئے ہیں اور عوام پر مرکوز آن لائن یوگا ٹریننگ پروگرام کی پیشکش کی ہے، جس کی شروعات 21 اپریل 2021 کو ہو چکی ہے۔ اس کے بعد یکم مئی 2021، 21 مئی 2021 اور یکم جون 2021 کو بیچ دوہرائے جائیں گے۔ یوگا کا بین الاقوامی دن ہر سال 21 جون کو منایا جاتا ہے اور اس میں ابھی دو مہینے باقی ہیں۔ اس نصاب میں کامن یوگا پروٹوکول (سی وائی پی) شامل ہے جسے آسانی سے سیکھنے کے لیے تیار کیا گیا ہے اور یہ فی ایک ایک گھنٹے کی زیادہ سے زیادہ مدت کے 24 اجلاس پر مشتمل ہے۔ دو وزارتوں نے ان نصابوں کو آئی ڈی آئی 2021 کے مطابق متعین کیا ہے، جو عوام کی سوچ اور روزمرہ کی زندگی میں یوگا کو شامل کرنے کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔
دنیا لگاتار وبائی مرض سے لڑ رہی ہے، پھر بھی انفیکشن کے معاملوں کی تعداد ایک بار پھر بڑھ رہی ہے۔ لوگوں کی جسمانی اور دماغی صحت پر وبائی مرض کے پڑنے والے اثرات کو لیکر بڑے پیمانے پر تشویش ہے۔ اس مشکل دورمیں، یوگا کے کثیر رخی فوائد کے ساتھ یہ عوام کے لیے مددگار ثابت ہو رہاہے اور صحت کو درست کرنے والے یوگا کے پہلوؤں کی بڑے پیمانے پر تعریف کی جا رہی ہے جو بدلے ہوئے حالات میں ہماری روزمرہ کی زندگی میں توازن تلاش کرنے میں ایک لمبا سفر طے کرتا ہے۔ یوگا کی مسلسل ورزش سے صحت میں بہتری اور مرض سے لڑنے کی صلاحیت کو قدرتی طور پر مضبوط کرنے میں مدد ملتی ہے۔
45 منٹ کے یوگا آسنوں کی ایک مخصوص ترتیب کامن یوگا پروٹوکول (سی وائی پی)، آئی ڈی آئی کے مشاہدہ کے مرکز میں ہے۔ اسے 2015 میں بھارت کے کچھ سب سے ماہر یوگا گروؤں نے تیار کیا تھا۔ یوگا کے بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) کے موقع پر ہم آہنگی سے لیس مشترکہ طور پر یوگا کی پیشکش والے پروگرام کی ضرورت کے تصور کے ساتھ، اس میں آسنوں کا اصولی تال میل شامل ہے تاکہ پہلی بار یوگا سیکھنے والوں کو اس میں شامل کیا جا سکے۔ اسے عام لوگوں کو آسانی سے سکھانے کے لیے تیار کیا گیا تھا، چاہے ان کی عمر اور صنف کچھ بھی ہو، اور آسان تربیتی اجلاس اور آن لائن کلاسز کے توسط سے اسے سیکھا جا سکتا ہے۔
مورارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا (ایم ڈی این آئی وائی) نے دو وزارتوں کی طرف سے فوری نصاب تیار کیا ہے۔ ایم ڈی این آئی وائی شرکاء کو فوری نصاب کی تجدیدکاری کے طور پر یوگا کے شعبہ میں سب سے اعلی ادارہ یوگا سرٹیفکیشن بورڈ (وائی سی بی) سے ’’یوگا رضاکار‘‘ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ حالانکہ نصاب مفت فراہم کیا جا رہا ہے، سرٹیفکیٹ کے لیے 250 روپے کی معمولی پروسیسنگ فیس ہوگی۔ یوگا رضاکار ٹریننگ کورس کی چار سطحیں ہوں گی، جن کی کل مدت 36 گھنٹے ہوگی۔ کوروس یوگا ایپری سئیشن پروگرام (پہلی سطح) کے ماڈیول کے ساتھ شروع ہوگا جو 45 منٹ کی یومیہ ورزش کے ساتھ 4 دن کا ہے اور پھر اس کے بعد دوسری سطح شروع ہوگی، سی وائی پی-انٹروڈکشن پروگرام جو 1.5 گھنٹے کی یومیہ ورزش کے ساتھ 12 دن کاہوگا۔ تیسری سطح پر پہنچ کر، سی وائی پی- یوگا سادھنا 1.5 گھنٹے کی یومیہ ورزش کے ساتھ 6 دنوں کے لیے ہوگی۔ آخری سطح پر 2 دن (6 گھنٹے روزانہ) سی وائی پی- سیلف پریکٹس، جانچ اور سندکاری شامل ہیں۔
ٹریننگ پروگرام کو یو ٹیوب اور فیس بک ہینڈل پر دونوں وزارتوں (ان کی مختلف اکائیوں کے پلیٹ فارموں سمیت) کے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر دکھایا جائے گا۔ وزارت آیوش کے سوشل میڈیا ہینڈل جو اس نصاب کا ذریعہ ہے ان میں فیس بک: (https://www.facebook.com/moayush/) اور یو ٹیوب: (https://www.youtube.com/channel/UCqRR2gs-I3zrNcE4so4TpgQ) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ نصاب فٹ انڈیا موومنٹ اور وزارت کھیل و امورِ نوجواں کے سوشل میڈیا ہینڈل پر بھی مہیا کرایا جائے گا۔
دونوں وزارتوں کی مشترکہ مہم کے تحت مشترکہ آئی ڈی وائی- فٹ انڈیا پیغام کو بڑے پیمانے پر عوام تک لے جانے کے لیے تعاون کریں گے اور سوشل میڈیا اس کے لیے بنیادی ذریعہ ہوگا۔ دونوں وزارتوں کے تحت الگ الگ اکائیوں / خود مختار اداروں / ایجنسیوں کو اس مہم کو عوام تک لے جانے کے لیے تیار کیا جائے گا۔
وبائی مرض کے منظرنامہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے، اس مشترکہ مہم میں، ’’یوگا کے ساتھ رہو، گھر پر رہو‘‘ پیغام کو فروغ دیا جا رہا ہے، ایسے وقت میں جب سبھی کو گھر پر رہنے کی صلاح دی جا رہی ہے۔ مشہور و معروف کھلاڑیوں سے امید کی جاتی ہے کہ وہ اس پہل کی اس پیغام کے ساتھ حمایت کریں کہ کووڈ کی حالت کے دوران کیسے گھر پر ہی یوگا کی ورزش کی جا سکتی ہے اور یہ بھی کہ کیسے یوگا نے ان کی فٹنس اور کھیل سے متعلق سرگرمیوں میں ان کی مدد کی ہے۔
موجودہ حالات کے شدید بحران کا نوٹس لیتے ہوئے، آئی ڈی آئی-2021 کی تشہیری سرگرمیوں کے لیے لوگوں کا بھیڑ بھاڑ سے بچنا ضروری ہے۔ اس لیے دو وزارتوں نے اس سال آئی ڈی آئی کے پیغام کو پھیلانے کے لیے ڈجیٹل، ورچوئل اور الیکٹرانک پلیٹ فارم اپنایا ہے اور شہریوں کو اپنے اپنے گھروں میں محفوظ رہ کر اس میں شریک ہونے کی ترغیب دی ہے۔
وزارت آیوش اور وزارت کھیل و امور نوجواں نے تمام متعلقین کو اس مشکل گھڑی میں یوگا کے رول اور صحت عامہ میں اس کے تعاون پر روشنی ڈالتے ہوئے آئندہ آئی ڈی وائی کے سلسلے میں عوام تک پیغام پہنچانے کے لیے مدعو کیا ہے۔ 21 جون 2021 کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر پر کامن یوگا پروٹوکول کرکے آئی ڈی وائی 2021 کو منانے کے لیے لوگوں کو ترغیب دینا، صحت عامہ اور عوام کی فلاح کے لیے تمام متعلقین کے ذریعہ ایک قابل ذکر تعاون ہوگا۔ آئی ڈی وائی میں سرگرم حصہ داری حوصلہ کا باعث ہو سکتی ہے اور یوگا سیکھنے کی سرگرمی کے لیے ہدف کے تعین میں مدد کر سکتی ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U:3904
(Release ID: 1713536)
Visitor Counter : 251