وزارت خزانہ

وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ کووڈ-19 وباء سے جنگ کے دوران لوگوں کو راحت دینے کےلئے حکومت ریاستوں ، اسپتالوں، آکسیجن اور ویکسین کے سپلائروں کے درمیان ایک عمدہ رابطہ قائم کرنے کےلئے سخت محنت کررہی ہے

Posted On: 22 APR 2021 7:55PM by PIB Delhi

ملک بھر میں کووڈ-19 وبا سے متعلق معاملات کی موجودہ لہر کے پیش نظر کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کو آکسیجن ، ویکسین اور اس سے متعلق دیگر سازوسامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔یہ بات مرکزی وزیر برائے خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتا رمن نے پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسری کے ذریعے منعقدہ ایک ورچوئل اجلاس کے دوران آج یہاں بتائی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے اس بات کا ذکر کیا کہ حکومت صورتحال کے نگرانی کررہی ہے اور اس کا جائزہ بھی لے رہی ہے۔اسی کے ساتھ ملک میں آکسیجن وغیرہ کی مانگ اور فراہمی کے معاملے کو سامنے رکھتے ہوئے ریاستوں ، اسپتالوں ، آکسیجن اور ویکسین کے سپلائروں کے درمیان ایک مؤثر رابطہ قائم کرنے کےلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔

وزیر خزانہ نے بتا کہ وزیر اعظم خود ماہر ڈاکٹروں اور ویکسین بنانے والوں  کے ساتھ صورتحال کی نگرانی کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اُن ویکسینوں کو جنہیں بین الاقوامی اداروں کی طرف سے سرٹیفکیٹ حاصل ہے، ہندوستان میں درآمد کی اجازت دے دی گئی ہے۔حکومت کی طرف سے دوا سازوں کو پیشگی رقم کی شکل میں مدد فراہم کی جارہی ہے اور یکم مئی 2021ء سے کورونا وائرس کے خلاف مہم کے ایک حصے کے طورپر 18 سال اور اُس سے اوپر کے لوگوں کو بھی ویکسین دی جائے گی۔

محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ ریمڈیشویر دوا کے حوالے سے بہت سارے اعلانات کئے گئے ہیں اور کسٹم ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے اور ریمڈیشویر انجکشن کی ضرورتوں کو نظر میں رکھتے ہوئے اس دوا کی برآمد ہونے والی مقدار کو روک لیا گیا ہے، تاکہ ملک میں اس کا استعمال کیا جاسکے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ اِن اعلانات سے اس انجکشن کی دستیابی میں اضافہ ہونے کی توقع کی جاتی ہے۔

محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ آکسیجن کی سپلائی کے پیش نظر حکومت اُن دوا ساز اداروں کا پتہ لگا رہی ہے، جو سست رفتار ہیں اور اِس کا مقصد ملک میں طلب و رسد کے درمیان ہم آہنگی قائم کرنا ہے۔

محترمہ نرملا سیتارمن نے بتایا کہ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے سلسلے میں صحیح اقدام ، چھوٹے چھوٹے کنٹین مین زون قائم کرنا رہے گا، تاکہ لوگوں کی جانیں اور روزگار محفوظ کئے جاسکیں۔

پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس  اینڈ انڈسٹری کے صدر جناب سنجے اگروال نے کہا کہ مرکزی حکومت نے گزشتہ سال مضبوطی کے ساتھ اقدامات کئے تھے اور بہت سے کارپوریٹ قوانین کے تحت ٹائم لائنز میں ان کے نفاذ کےلئے توسیع بھی کی تھی اور سال بھی انہی اقدامات اور امدادی کارروائیوں کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے۔

مرکزی وزیر خزانہ نے یقین دلایا کہ پی ایچ ڈی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے حاصل ہونے والے گرانقدر اِن پُٹس پر ملک کی صنعتی اور اقتصادی ترقی میں استعمال کئے جانے کےلئے غورو خوض کیا جائے گا۔

صنعتی برادری سے سابقہ صدور منیجنگ کمیٹی کے سینئر ارکان اور دیگر ارکان نے مرکزی  وزیرخزانہ کے ساتھ اس ورچوئل گفتگو کے اجلاس میں شرکت کی۔

 

************

 

ش ح۔س ب۔ن ع

(U: 3907)



(Release ID: 1713519) Visitor Counter : 153


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu