جل شکتی وزارت

جل جیون مشن : مہاراشٹر نے 22-2021 کے لیے اپنا سالانہ لائحہ عمل پیش کیا

Posted On: 22 APR 2021 4:07PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،22  اپریل ، 2021 / مہاراشٹر نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جل جیون مشن سے متعلق اپنا سالانہ لائحہ عمل پیش کیا جس میں مالی سال  22-2021 کے لیے منصوبے کی تفصیلات پیش کیں۔ نیز اُس نے پوری ریاست کے لیے ایک منصوبہ بھی پیش کیا جس کا مقصد ہر ایک دیہی گھر کےلیے نل کے پانی کا کنکشن فراہم کرنا ہے۔ مہاراشٹر میں 1.42 کروڑ دیہی گھر ہیں جن میں سے 91 لاکھ (64 فیصد) کو پینے کے پانی کی سپلائی دی جا رہی ہے۔ 22-2021 میں ریاست کا منصوبہ ہے کہ وہ 27.45 لاکھ نل کنکشن فراہم کرے۔ ریاست نے 13 اضلاع ، 131 بلاک اور 12839 گاؤوں  کو ہر گھر جل کے تحت لانے کی تجویز رکھی ہے جس کا مقصد 100 فیصد گھروں کو نل کا پانی فراہم کرنا ہے۔  21-2020 میں 1828.92 کروڑ روپے کا مرکزی فنڈ ریاست کے لیے مختص کیا گیا تھا تاکہ نل کے پانی کی سپلائی کی جا سکے۔ جس میں سے ریاست محض 457 کروڑ روپے حاصل کر سکی۔ 22-2021 میں امکان ہے کہ ریاست کو جے جے ایم کے تحت تقریباً 3000 کروڑ روپے کا مرکزی فنڈ دیا جائے۔

21-2020 میں مہاراشٹر نے دیہی علاقوں  میں37.15 لاکھ نل کے پانی کے کنکشن فراہم کرائے تھے۔ ابھی تک 1 ضلعے، 20 بلاکوں اور 7737 گاؤوں کو ہر گھر جل کے تحت قرار دیا گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ ہر دیہی گھر میں نل کا پانی فراہم ہے۔

ریاست 42 ہزار عملے کو تربیت دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس میں ریاست و ضلع ، پانی اور صفائی ستھرائی کے مشن کے افسران ، انجینئرنگ کاڈر، ریاست و ضلع پروگرام ، مینجمنٹ یونٹ اسٹاف ، وی ڈبلیو ایس سی ارکان، سوچھ گرہ ، آئی ایس اے ارکان، نہرو یووک کیندر کی ٹیم اور ایس ایچ جی کے ارکان شامل ہے۔ ریاست میں تقریباً 76 ہزار افراد کو مستری،  بلمبر ، فِٹر ، موٹر میکینک ، پمپ آپریٹر وغیرہ کی تربیت دی جائے گی۔ جن کی خدمات پانی کی سپلائی کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں حاصل کی جائیں گی۔

جل جیون مشن کے تحت مقامی لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے کہ وہ پانی کی کوالٹی  نگرانی کریں۔ پی ایچ ای محکمہ سماج کے لوگوں کے ساتھ انہیں بااختیار بنانے اور انہیں ان کاموں میں سرگرم کرنے کے لیے سہولت دے رہا ہے ۔ اس کے لیے ایک لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے کہ وہ وقت پر فراہمی اور فیلڈ ٹیسٹ کٹ کی سپلائی جیسی سرگرمیوں کو شامل کریں۔ مہاراشٹر نے پانی کے وسائل کی کیمیاوی  جانچ کا 100 فیصد کام شروع کیا ہے۔

جل جیون مشن کے تحت ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا سالانہ لائحہ عمل شروع کرنے کو وسیع کام نیشنل کمیٹی کے ذریعے کیا جاتا ہے جس کی صدارت پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کا سکریٹری انجام دیتا ہے۔ اس کے بعد پورے سال ترقی اور اخراجات کی بنیاد پر رقوم جاری کی جاتی ہیں۔

سالانہ لائحہ عمل میں پینے کے پانی کے وسیلے کو مستحکم بنانے پر زور دیا جاتا ہے۔

جے جے ایم مرکزی حکومت کا ایک اہم پروگرام ہے جس کا مقصد 21-2020 میں ہر دیہی گھر کو پینے کے پانی کا کنکشن فراہم کرنا ہے۔ 22-2021 میں 50011 کروڑ روپے جے جے ایم کے لیے مختص کیے گئے تھے۔ 15ویں مالی کمیشن کے تحت مزید 26940 کروڑ روپے   کی یقین دہانی کی گئی ہے۔

جل جیون مشن میں دیہی لائحہ عمل کی پیش رفت پر توجہ دی گئی ہے ۔ نیز ہر گاؤں کے لیے پانی سمیتی کی تشکیل پر توجہ دی گئی ہے تاکہ مقامی علاقے منصوبہ بندی اس پر عمل درآمد اور اس سے متعلق کام کاج میں اہم رول ادا کر سکیں۔ اس بات کی کوششیں کی جارہی ہیں کہ سبھی دستیاب ذرائع کا استعمال کیا جائے ۔ اور یہ کام مختلف پروگراموں کے تحت انجام دیا جائے جیسے ایم جی این آر ای جی ایس، ایس بی ایم،  15 ویں مالی کمیشن کی پی آر آئی کو امداد، کیمپا فنڈز، مقامی علاقے کی ترقی سے متعلق فنڈز وغیرہ۔

۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –3895



(Release ID: 1713502) Visitor Counter : 179


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu