شہری ہوابازی کی وزارت
کووِڈ۔19 ویکسین فراہمی کو قابل عمل بنانے سے متعلق مطالعہ کرنے کے لئے آئی سی ایم آر کو ڈرون کااستعمال کرنے کی اجازت دی گئی
Posted On:
22 APR 2021 7:30PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 22 اپریل 2021: شہری ہوابازی کی وزارت (ایم او سی اے) اور شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) نے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کو آئی آئی ٹی کانپور کے تعاون سے ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے کووِڈ۔19 ٹیکے کی فراہمی کو قابل عمل بنانے کا مطالعہ کرنے کے لئے شرطیہ رعایت دی ہے۔ اجازت میں دی گئی رعایت ایک برس کی مدت یا آئندہ احکامات تک کے لئے ویلڈ ہے۔
اس کے علاوہ، ڈرون استعمال کرنے کی شرطیہ رعایت ایک برس کی مدت کے لئے یا آئندہ احکامات تک کے لئے مندرجہ ذیل تنظیموں کو بھی دی گئی ہے:
- جی آئی ایس پر مبنی ملکیت کی تفصیلات اور الیکٹرانک ٹیکس رجسٹر تیار کرنے کے لئے دہرادون، ہلدوانی، ہری دوار اور رودرپور کے نگر نگم کو۔
- مغربی وسطی ریلوے، (ڈبلیو سی آر) کوٹا کو مراسلہ ارسال کرنے کی تاریخ سے ایک برس کی مدت کے لئے ریل حادثے والے مقام اور ریلوے کی ملکیت کی حفاظت اور سلامتی قائم رکھنے کے لئے۔
- مغربی وسطی ریلوے، (ڈبلیو سی آر) کٹنی کو مراسلہ ارسال کرنے کی تاریخ سے ایک برس کی مدت کے لئے ریل حادثے والے مقام اور ریلوے کی ملکیت کی حفاظت اور سلامتی قائم رکھنے کے لئے۔
ان کے علاوہ، ویدانتا لمیٹڈ (کیئرن آئل اینڈ گیس) نے بھی 08/04/2022 تک املاک کا معائنہ اور نقشہ بندی کے لئے ڈاٹا حصولیابی کی غرض سے شرطیہ ڈرون کے استعمال کی رعایت حاصل کی ہے۔
یہ رعایت تبھی تسلیم کی جائے گی جب متعلقہ اداروں کے لئے بتائی گئی تمام شرائط اور حدود پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ کسی بھی شرط کی خلاف ورزی کی صورت میں، رعایت ختم اور صفر ہو جائے گی نیز ایم او سی اے اور ڈی جی سی اے کے ذریعہ کاروائی شروع کی جا سکتی ہے۔ مذکورہ بالا اداروں کو ڈرون کے استعمال کی اجازت کی منظوری کے پبلک نوٹس کے لنک کو ایم او سی اے کی ویب سائٹ سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
*******
ش ح ۔اب ن
U-3901
(Release ID: 1713498)
Visitor Counter : 172