وزارت خزانہ

ڈی آر آئی نےتوتی کورن بندرگاہ پر  300 کلو گرام سے زیادہ کوکین ضبط کی جس کی مالیت بین الاقوامی بازار میں 2000 کروڑ روپئے ہے

Posted On: 21 APR 2021 8:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی 21اپریل 2021:  ایک خصوصی اطلاع پر کہ  وی او سی بندرگاہ توتی کورین پہنچنے والے کنٹینر میں  بھیجے جانے والے ایک کنسائنمنٹ میں کوکین چھپائی گئی ہے، ڈائرکٹوریٹ آف ریوینیو انٹلی جنس (ڈی آر آئی) کے افسروں نے  کنٹینر کو روکا جس کے بارے میں بتایا گیا کہ  لکڑی کے  لٹھے بھرے ہوئے ہیں۔ مشتبہ کنٹینر پناما سے چلا تھا اوروہ   اینٹ ورپ اور کولمبو بندرگاہوں سے ہوکر آیا تھا۔

111.jpg

1111.jpg

 

 

مشتبہ کنٹینر کی جانچ کرنے پر پایا گیا کہ اس میں لکڑی کےلٹھوں کی قطاروں کے درمیان  9 بیگ چھپائے گئے تھے۔ ان بیگس کو کھولے جانے پر 302 سفید رنگ کی  کمپریزڈ فرکس ملیں جو کہ پیکنگ مٹیریل کی کئی پرتوں میں لپٹی ہوئی تھیں اورغیرقانونی تجارتی سامان کا وزن 303 کلو گرام ہے اور اسکے کوکین ہونے کا بہت زیادہ امکان ہے۔ کور کےسامان  یعنی لکڑی کے لٹھوں کے ساتھ غیر قانونی اشیا کو این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے ضابطوں کے تحت ضبط کیا گیاہے۔

بھیجا جانےوالا سامان اور  چھپائی گئی منشیات کہاں سے بھیجی گئی تھیں، اس کےسلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

******

ش  ح ۔اگ۔ ف ر

U-NO.3885


 


(Release ID: 1713378) Visitor Counter : 195


Read this release in: English , Hindi , Telugu