وزارت سیاحت

سیاحت کی وزارت نے ‘دیکھو اپنا دیش ’اسکیم کے تحت  کھجوراہو میں بنی مندروں کی تعمیراتی شان وشوکت اورعظمت پر ایک ویبنار کا اہتمام کیا

Posted On: 19 APR 2021 7:49PM by PIB Delhi

 

سیاحت کی وزارت نے ‘دیکھو اپنا دیش’ سیریز کے تحت 85ویں ویبینار کا 17 اپریل 2021 کو اہتمام کیا۔ اس اہتمام کا عنوان تھا ‘کھجوراہو میں بنے مندروں کی تعمیراتی شان وشوکت’ ۔ ہندوستان ایک ایسی سرزمین ہے جس کی شاندار راج شاہی روایت رہی ہے جس پر طاقتور حکمرانوں نے حکومت کی۔ جس نے ہندوستان کی تہذیب کو فروغ دیا اور جس کی تاریخ بہت گہری ہے۔ ہندوستانی وراثت کی عظمت اس کی تعمیرات، فن، دست کاری اور ثقافت میں صاف صاف دکھائی دیتی ہے۔قلعے، قدیم مندر، یادگاریں اور بڑے بڑے محل وغیرہ ہندوستان کی قدیم تاریخ کے قابل فخر ثبوت ہیں۔ یونیسکو نے کئی یادگاری مقامات کو عالمی وراثتی مقامات قرار دیا ہے اور ان وراثت کے مقامات میں کھجوراہوکے بھی کئی مندر شامل ہیں۔ یہ بھی ہندوستان میں تعمیر کیے گئے قدیم دھروہرکے فخر کا ثبوت ہیں۔ ‘دیکھو اپنا دیش’ ویبینار سیریز ‘ایک بھارت شریشٹھ بھارت ’مہم کے تحت ہندوستان کی مالامال گوناگونیت کو نمائش کرنے کی کوشش ہے۔اس ویبینار میں ایک علاقائی سطح کی گائیڈجناب انوراگ شکلا نے پرزینٹیشن دیا، جو کھجوراہومندروں کے آرٹ ،فن تعمیراور مجسمہ نگاری کوپڑھ سکتا ہے ۔جناب شکلا کھجوراہو میں واحد ایسے گائیڈ ہیں جو کھجوراہو کے مندروں کی نقش کاری کو پڑھ سکتے ہیں۔

کھجوراہو میں موجودہ مندروں کی تعمیرکا دور 950 سے 1050عیسوی قبل رہا۔ان مندروں کی تعمیر چندیل سلطنت  کے ذریعہ کرائی گئی۔ان مندروں کی تین گروپوں میں زمرہ بندی کی گئی ہے جس میں مشرق، مغرب اور جنوب زمرہ بندی شامل ہے۔ان مندروں کے فن تعمیر میں جس فراخ دلی کا مظاہرہ ہوتا ہے وہ انتہائی شاندار اور غیرمعمولی ہے۔ اس میں فن تعمیر کی صلاحیت کوظاہر کیا گیا ہے جو کھجوراہو کوملک کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سیاحوں کے لیے ایک سب سے مقبول سیاحتی مقام بناتا ہے۔کھجوراہو میں موجود مندروں میں کچھ مندروں کے نام اس طرح ہیں: کنداریہ مہادیو مندر،چونسٹھ یوگنی مندر،برہما مندر، چترگپت مندر، دیوی جگدمبا مندر، لکشمن مندر،ماتنگیشور مندر اور پرشوناتھ مندر۔ اس ویبینار کے دوران کھجوراہو کے مندروں کےفن تعمیر پر بھی گفتگو کی گئی۔

کھجوراہو آنے والے سیاحوں کے لیے یہاں موجود شاندار مندروں کو دیکھنے کے بعد کھجوراہواورآس پاس کے علاقوں میں بہت کچھ ایسا ہے جو دیکھنے کے قابل ہے۔ اس میں قبائلی اور فوک آرٹ کے اسٹیٹ میوزیم مندروں کے مغربی گروپ کے نزدیک شام میں ‘ساؤنڈ اینڈ لائٹ شو’،پنا نینشل پارک اورٹائیگرریزرو رانے جھرنا اور کئی اور چیزیں شامل ہیں۔سیاحت کی وزارت کی سینٹرل اسکیم کے تحت ملک میں مختلف حصوں میں 19 مقامات کو نشان زد کیا گیا ہے جنہیں ملک کے مشہور سیاحتی مقامات کی شکل میں فروغ دیا جائے گا اورکھجوراہو ان میں سے ایک ہے۔ مارچ 2021 میں سیاحت اورثقافت کے وزیر مملکت آزادانہ چارج جناب پرہلاد سنگھ پٹیل اور مدھیہ پردیش کے وزیراعلی جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کھجوراہو میں مہاراجہ چھترسال کنونشن سینٹر کا افتتاح کیا تھاجس کو سیاحت کی وزارت کی سودیش درشن اسکیم کے تحت تیار کیا گیا تھا۔اس سینٹرکو سیاحت کی وزارت نے اس لیے تیار کیا تھا تاکہ کارپوریٹ سیاحوں کی کاروباری ضرورتوں کے لیے کانفرنس منعقد کرنے کا ایک مرکز فراہم کیا جاسکے۔

مدھیہ پردیش سرکار کے ثقافت کے پرنسپل سکریٹری جناب شیوشیکھر شکلا نے بتایا کہ کس طرح کھجوراہو کی رسائی کو بڑھایا گیا ہے چاہے یہ ٹرین، سڑک یا ہوائی کے ذریعے ہو۔مدھیہ پردیش کھجوراہو کو ایک فیملی منزل کے طو ر پر فروغ دے رہا ہےجس کے لیے وہ ایکو ٹورازم ،وراثتی ٹریلس، دیہی ہوم اسٹے جیسی مزید طول وعرض کا اضافہ کررہا ہے۔مدھیہ پردیش کے جنگلی جانوروں کے تحفظ کے مقامات اور نیشنل پارکس میں ہاٹ ایئر بیلوننگ، بفرمیں سفر اور نائٹ سفاری وغیرہ کو متعارف کرنے سے ریاست میں سیاحت کو تقویت دینے میں مدد ملےگی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ بہت جلد ائیرانڈیا یکم مئی 2021 سے دہلی سے وارانسی ہوتی ہوئی کھجوراہوکے لیے ہفتہ میں دو روز پرواز شروع کرے گا۔(کووڈکی وجہ سے حقیقی شیڈول پروازیں متاثر ہوسکتی ہیں اور ایئر انڈیا کی سرکاری ویب سائٹ سے اسے دیکھا جاسکتا ہے)۔

سیاحت کی وزارت کی ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل محترمہ روپندر برار نے مختلف بجٹ متبادل کے بارے میں بات کی جو کھجوراہو میں دستیاب ہیں تاکہ سیاحوں کو راغب کیا جاسکے۔ انہوں نے مہمان نوازی اور خدمات کی صنعت میں طلبا کے لیے تربیتی پروگرام اور اہمیت کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا اور کہا کہ اس طرح زیادہ سے زیادہ طلباکی عنقریب مستقبل میں اس پروگرام میں شرکت کے لیے حوصلہ افزائی کی جاسکتی ہے۔

‘دیکھو اپنا دیش’ ویبینار سیریز الیکٹرونکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی وزارت کے نیشنل ای گورننس ڈپارٹمنٹ کے تکنیکی اشتراک سے پیش کیا گیا ہے۔ویبینار کے اجلاس اب https://www.youtube.com/channel/UCbzIbBmMvtvH7d6Zo_ZEHDA/featured اوربھارت سرکار کی سیاحت کی وزارت کے تمام سوشل میڈیا ہینڈلس پر دستیاب ہیں۔

اگلا ویبینار 24 اپریل 2021 کو صبح 11 بجے منعقد ہوگا۔

اگلے ویبینار کے بارے میں جاننے کے لیے ہمیں فالو کریں :

Facebook - https://www.facebook.com/incredibleindia/

Instagram - https://instagram.com/incredibleindia?igshid=v02srxcbethv

 

************

 

ش  ح ۔ح ا۔ ج ا

3889U-NO.



(Release ID: 1713364) Visitor Counter : 267


Read this release in: English , Hindi , Punjabi