صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 ٹیکہ کاری - 94واں دن


آج  73,600 کووڈ ٹیکہ کاری مراکز میں ٹیکے لگائے گئے؛ جو اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے

رات 8 بجے تک 31.03لاکھ سے زیادہ ویکسین کی خوراک دی گئی اس طرح اب تک دی جانے والی خوراک کی مجموعی تعداد 12.69کروڑ سے زیادہ ہوگئی

تمام  آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) نے آکسیجن سپورٹ والے بیڈ  کے ساتھ ساتھ وینٹی لیٹر کے ساتھ آئی سی یو بیڈ کی تعداد میں اضافہ کیا ہے

Posted On: 19 APR 2021 9:47PM by PIB Delhi

آج رات آٹھ بجے تک31.03لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ملک بھر میں اب تک لگائے گئے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 12.69 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں آج اب تک کی سب سے بڑی تعدادمیں کووڈ  ٹیکہ کاری  مراکز کی کام کرتے نظر آئے ۔مجموعی طور پر آج 73,600 کووڈ ٹیکہ کاری کے مراکز  (سی وی سیز)   میں ٹیکے لگائے گئے (کسی ایک دن  میں کام کررہے سی وی سیز کا اوسط 45000 ہے)، یعنی فعال ٹیکہ کاری کے مراکز میں اوسط سے 28,600 سے زیادہ کا اضافہ  ہوا۔ کام کے مقامات پر جاری ٹیکہ کاری  کے دوران مستفدین کی تعداد میں اضافہ درج ہوا ہے۔

آج رات آٹھ بجے تک  موصولہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کووڈ -19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ لگوانے والوں کی مجموعی تعداد  12,69,56,032 ہوگئی۔

 ان میں سے 91,69,353 حفظان صحت کارکنان (ایچ سی ڈبلیوز)  کو ویکسین کی پہلی خوراک اور 57,66,012 ایچ سی ڈبلیوز دوسری خوراک حاصل کرچکے ہیں۔ وہیں 1,14,21,780 صف اوّل کے اہلکاروں (ایف ایل ڈبلیوز)نے(پہلی خوراک)، 56,64,213 ایف ایل ڈبلیوز نے (دوسری خوراک) لی ہے۔ 4,23,06,422 افراد  جن کی عمر 45 سال سے60 سال کے درمیان ہے ، نے (پہلی خوراک)، 13,03,610 افراد جن کی عمر 45 سال سے60 سال کے درمیان ہے، نے (دوسری خوراک) حاصل کی ہے،60 سال کی عمر سے زیادہ کے 4,66,41,581 افراد  (پہلی خوراک) اور 60 سال سے زیادہ کی عمر کے 46,83,061 افراد  (دوسری خوراک)حاصل کرچکے ہیں۔

ایچ سی ڈبلیوز

ایف ایل ڈبلیوز

45 تا 60سال کی عمر کے افراد

60 سال سے زیادہ عمر

مجموعی حصولیابی

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

91,69,353

57,66,012

1,14,21,780

56,64,213

4,23,06,422

13,03,610

4,66,41,581

46,83,061

10,95,39,136

1,74,16,896

 

 ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملک گیر کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کے94ویں دن آج شام8بجے تک مجموعی طور پر 31,03,474 ٹیکےلگائے گئے۔ ان میں21,67,374مستفدین کو پہلا ٹیکہ اور 9,36,100 مستفدین کودوسرا ٹیکہ لگایا گیا۔ حتمی رپورٹ آج دیررات تک تیار ہوجائے گی۔

 

مورخہ19اپریل 2021 (94واں دن)

ایچ سی ڈبلیوز

ایف ایل ڈبلیوز

45 تا 60سال کی عمر کے افراد

60 سال سے زیادہ عمر

مجموعی حصولیابی

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

33,222

45,964

1,57,876

1,31,817

12,39,960

1,65,646

7,36,316

5,92,673

21,67,374

9,36,100

حکومت ہند کی ہدایت کے مطابق، تمام ایمس (بشمول ایمس ، نئی دہلی، بھوبنیشور، بھوپال، جودھپور، پٹنہ، رئے پور، رشی کیش، منگلاگیری، ناگپور، جے آئی پی ایم ای آر پڈوچیری اور  پی جی آئی ایم ای آر چنڈی گڑھ) نے آکسیجن سپورٹ بیڈ کے ساتھ وینٹی لیٹر کے ساتھ آئی سی یو بیڈ کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔

ابھی تک ان کے پاس 1448 آکسیجن سپورٹ بیڈ اور 519 وینٹی لیٹر کے ساتھ آئی سی یو بیڈ موجود تھے۔ اس تعداد میں اضافہ کرکے اب آکسیجن سپورٹ بیڈ کی تعداد 2113 اور  وینٹی لیٹر کے ساتھ  آئی سی یو بیڈ  کی تعداد 6761 کردی گئی ہے۔

حکومت ہند کا یہ فیصلہ ان ریاستوں میں  جہاں ایمس موجود ہیں اور انھوں نے ایسے بستروں کی کمی کی اطلاع دی ہے،فوری اور نازک صورتحال کے پیش نظر اسپتالوں میں ان کی  ضرورت کو پورا کرنے میں مدد کرے گا۔  

*****

 

ش ح۔ ن ر (19.04.2021)

U NO:



(Release ID: 1712807) Visitor Counter : 165


Read this release in: English , Hindi , Telugu