وزارت سیاحت

جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے یوم عالمی وراثت 2021 کے موقع پر آج ’ہندوستان کی وراثت:سیاحت کا فروغ‘کے موضوع پر ویبنار سے خطاب کیا


رامائن پر پہلی آن لائن نمائش کا افتتاح کیا

ملک کی وراثت کو فروغ دینے میں نوجوان نسل اور ٹیکنالوجی کے رول کو اُجاگر کیا

Posted On: 18 APR 2021 7:43PM by PIB Delhi

سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر مملکت(آزادانہ چارج)، جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج یوم عالمی وراثت 2021ء کے موقع پر سیاحت کی وزارت کے ذریعہ منعقدہ ’ہندوستان کی وراثت:سیاحت کا فروغ‘کے موضوع پر ایک ویبنار سے خطاب کیا۔انہوں نے مہارشی بالمیکی کی رامائن پر ایک آن لائن نمائش کا بھی افتتاح کیا، جو رامائن پر پہلی آن لائن نمائش ہے۔اس آن لائن نمائش میں نئی دہلی کے نیشنل میوزیم کی منی ایچر پینٹنگز کے کلیکشن کی 49تصاویر کو دکھایا گیا ہے، جن کا تعلق 17ویں صدی سے 19صدی کے درمیان ہندوستان کے مختلف دبستانوں سے ہے۔

آن لائن نمائش کا ویب لنک: https://nmvirtual.in/Virtual_Tour/Ramayan/

 

اپنے خطاب میں جناب پٹیل نے کہا کہ یوم عالمی وراثت صرف پچھلے 39 سال سے ہی منایا جارہا ہے، جبکہ ہماری وراثت ہزاروں سال پرانی ہے۔ وزیر موصوف نے وضاحت کی کہ ہندوستان میں مندروں، رقص، موسیقی، شاستر جیسے منفرد وراثت موجود ہے، جو دنیا میں کہیں بھی نہیں پائی جاتی اور اِن گرانقدر وراثتوں کو اگلی نسلوں کےلئے محفوظ رکھنا ایک مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس کے لئے سماجی شرکت پر توجہ مرکوز کرنے اور اس کے علاوہ ریگولیٹری اور انتظامی فریم ورک تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے کہا کہ ہمیں اب وراثت کے شعبے میں سنجیدگی سے ساتھ غور کرنے اور کام کرنے کی ضرورت ہے۔یہ ہماری نوجوان نسل کی ذمہ داری ہے کہ ملک کی وسیع وراثت کو فروغ دیں اور تمام حقائق اور اُن کی قدامت کو محفوظ رکھا جائے۔ یہ کام نوجوانوں کے ذریعے کامیابی کے ساتھ کیا جاسکتا ہے، کیونکہ وہ ٹیکنالوجی کا علم رکھتے ہیں اور اُن کے پاس ایسے زیادہ وسائل ہیں، جو اُنہیں تاریخ کا پتہ لگانے  اور درست وقت کا تعین کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ کام اُنہیں ایک چیلنج کے طورپر لینا چاہئے۔

 

جناب پٹیل نے مزید کہا کہ ہمارے وراثتی مقامات اور تاریخی عمارتوں کا متنوع فن و روایات اور ثقافت سے تعلق ہے۔ ہمارے یہاں بہت سی قدیم عمارتیں اور مندر ہیں، لیکن انہیں عالمی پلیٹ فارم پر وہ مقام نہیں ملا ہے، جن کی وہ حقدار ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اچھے معیار کے انسانی وسائل کو اکٹھا کرنا ، جن میں آثار قدیمہ کے ماہرین، نوادرات کو محفوظ کرنے والے ماہرین اور تاریخ داں شامل ہوں، بہت ضروری ہے جو وسیع وراثت پر مناسب روشنی ڈال سکتے ہیں اور اسے پیشہ ورانہ انداز میں عالمی پلیٹ فارم پر پیش کرسکتے ہیں۔وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ایسے انسانی وسائل کی مسلسل فراہمی بہت اہم ہے۔

جناب پٹیل نے کہا کہ ہم سیاحت میں تیزی سے اضافہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ہمارا کلچر اور وراثت سیاحوں کے لئے دلچسپی کا بڑا مرکز ہے۔ اس سلسلے میں ہماری طویل مدتی منصوبے ہیں، جن میں ہمارے کلچر اور وراثت کے منظم فروغ ، ٹھوس نتائج حاصل کرنے کےلئے مناسب فورموں پر اِن کی نمائش اور اس کام میں نوجوان نسل کی شرکت  شامل ہیں۔

 

جناب پٹیل نے کہا کہ عالمی کلچر میں جشن منانے اور تاریخی مقامات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے۔پوری دنیا میں مختلف شعبوں جیسے فن تعمیر، آثار قدیمہ، پرفارمنگ اور بصری آرٹ کلچرسے تعلق رکھنے والے ماہرین نے نوجوان نسلوں کےلئے مرعی اور غیر مرعی وراثتی ثقافتی یادگاروں کو محفوظ رکھنے کا کام کیا ہے۔مجھے امید ہے کہ ایسے ممتاز ماہرین شخصیات پر مبنی یہ پینل مباحثہ ہماری قیمتی وراثت کو محفوظ کرنے میں بہت مدد گار ہوگا۔ میں آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں اور اس عظیم کام کے لئے نیک خواہشات پیش کرتاہوں۔

’’بھارتی وراثت:سیاحت کا فرو‘‘ویبنار کا انعقاد ہندوستان کی مرعی اور غیر مرعی وراثت کو تلاش کرنے اور اس کی اہمیت کو اُجاگرکرنے اور سیاحوں کو راغب کرنے کے لئےکیا گیا ہے۔مباحثے کے اجلاس کی نظامت سیاحت کی ای ڈی جی محترمہ روپیندر برار نے کی، جس میں مندرجہ ذیل شخصیات نے شرکت کی۔

  • جناب ابھے منگل داس-ہاؤس آف منگل داس
  • جناب ہرش وردھن-ماہر
  • محترمہ شیلجا کٹوچ-ہاؤس آف کانگرا
  • ڈاکٹر شروتی نڈا  پودار-نڈا یوگا
  • محترمہ کرتکا سبرامنیم-سووتما
  • محترمہ سدکشنا تھمپی-یوگا اور روحانیت
  • ڈاکٹر شوونانارائن-ماہر کتھک
  • جناب دنیش کے پٹنائک-آئی سی سی آر کے ڈائریکٹر جنرل
  • محترمہ لولین ساگر-ڈسٹنٹ فرنٹیئر

یوم عالمی وراثت2021 کا اس سال کا موضوع ہے’’پیچیدہ ماضی:متنوع مستقبل‘‘

 

 

************

 

ش ح۔و ا۔ن ع

(19.04.2021)

(U: 3816)



(Release ID: 1712624) Visitor Counter : 170


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi