امور داخلہ کی وزارت

مرکزی داخلہ سکریٹری نے کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر صنعتی مقاصد کے لئے آکسیجن کی سپلائی پر روک لگانے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی خاطر ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے منتظمین کو مراسلے تحریر کئے

Posted On: 18 APR 2021 9:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی 18 اپریل 2021: مرکزی داخلہ سکریٹری نے آج ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے منتظمین کو مراسلہ تحریر کیا ہے کہ انہیں  اپنی اپنی ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں  سبھی  متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کرنی چاہئیں تاکہ  9صنعتوں کوچھوڑ کر صنعتی مقاصد کے لئے آکسیجن کی سپلائی پر روک لگانے کےلئے ضروری اقدامات کئے جاسکیں۔ یہ خط ملک کے مختلف حصوں میں کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے معاملوں میں تیزی سے اضافہ کے پیش نظر تحریر کیا گیا ہے۔ اس کے نتیجہ میں مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، گجرات، دہلی، اتر پردیش، چھتیس گڑھ، کرناٹک، کیرالہ، تملناڈو، ہریانہ، پنجاب اور راجستھان وغیرہ کی زیادہ بوجھ والی ریاستوں میں خاص طور پر میڈیکل آکسیجن کی فوری مانگ  پوری کی جاسکے۔

 مرکزی داخلہ سکریٹری کی طرف سے جو مراسلہ لکھا گیا ہے وہ آج مرکزی حکومت کی جانب سے کئے گئے فیصلہ کانتیجہ ہےجس نے باختیار گروپ 2 کی سفارشات کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ  مینوفیکچرر اورسپلائرس کی جانب سے صنعتی مقاصد کےلئے آکسیجن کی سپلائی مزید احکامات تک 22 اپریل 2021 سے ممنوعی رہے گی۔ اس میں 9 صنعتوں کو مستثنی رکھا گیا ہے، اس کامقصد ملک میں میڈیکل آکسیجن کے لئے سپلائی بڑھانا ہے اورقیمتی جانیں بچانا ہے۔

 

******

ش  ح ۔ح ا۔ رض

U-NO.3814

 



(Release ID: 1712615) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Punjabi