شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت

فروری 2021 کی صنعتی پیداوار اور مبنی بر استعمال اشاریے کا فوری تخمینہ (بنیاد 12۔2011 = 100)

Posted On: 12 APR 2021 5:30PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 12 اپریل 2021: صنعتی پیداوار کے اشاریہ کا فوری تخمینہ ہر مہینے کی 12 تاریخ (یا  12 کو تعطیل کی صورت میں ایک روز قبل)جاری کیا جاتا ہے جو چھ ہفتوں کے وقفے کے ساتھ  ایجنسیوں کے ذرائع سے موصولہ ان اعداد و شمار کو مرتب کرتا ہے جو پیداواری فیکٹریوں اور اداروں  سے  موصول ہوتے ہیں۔

2۔ فروری  2021  میں صنعتی پیداوار کا فوری تخمینہ 12-2011 کی بنیاد پر 129.4 ہے۔ کان کنی، اشیا سازی اور بجلی کے شعبوں میں فروری 2021 کی صنعتی پیداوار کے اشاریے بالترتیب 116.5، 129.3 اور 153.9 ہیں۔ اس فوری تخمینے پر آئی آئی پی کی نظرثانی کی پالیسی کے مطابق بعد کی ریلیز میں نظر ثانی کی جائے گی۔

3۔ فروری 2021   میں مبنی بر استعمال درجہ بندی کے مطابق پرائمری اشیا کیلئے اشاریہ 124.3 بنیادی سامان کے لئے 93.3 انٹرمیڈیٹ سامان کے لئے 137.6 اور بنیادی ڈھانچے / تعمیراتی سامان کے لئے 138.2 ہیں۔ علاوہ ازیں فروری 2021  میں صارفین کے پائیدار اور غیر پائیدار سامان  کے لئے اشاریہ بالترتیب 124.7 اور 147.6 ہے۔

4۔ فروری 2021 میں سیکٹرل، 2008 کی دو ہندسوں کی سطح اور استعمال پر مبنی درجہ بندی اور استعمال پر مبنی درجہ بندی کی بنیاد پر صنعتی پیداوار کے اشاریے کی تفصیلات اول، دوئم اور سوئم بیانات میں بالترتیب دئیے گئے ہیں۔

مزید بر آں  صنعتی شعبے میں ہونے والی تبدیلیوں کی صارفین کی طرف سے تعریف  کے لئے چوتھے بیان میں صنعتی گروپوں اور سیکٹروں کی طرف سے ( این آئی سی 2008 کی دو ہندسوں کی سطح کے مطابق) اپریل 2020  سے  ماہانہ حساب سے فہرست کے اشارے فراہم کئے گئے ہیں۔

5۔ فروری 2021  میں آئی آئی پی کے فوری تخمینے کے ساتھ ساتھ  جنوری 2020 کے اشاریوں پر پہلی نظر ثانی کی گئی  اور نومبر2020 کے اشاریے پر حتمی نظر ثانی کی گئی۔ یہ کام ماخذ ایجنسیوں سے موصول ہونے والے تازہ ترین اعداد و شمار کی روشنی میں کیا گیا۔ فروری 2021 کا فوری تخمینہ ، جنوری 2021 کے لئے پہلی نظر ثانی اور نومبر 2020 کے لئے حتمی نظر ثانی بالترتیب 90 فیصد ، 94 فیصد اور 94 فیصد  ردعمل کی شرح پر مرتب کی گئی۔

6۔ مارچ 2021 کے لئے اشاریےبدھ 12مئی 2021 کو جاری کئے جائیں گے۔

نوٹ:۔

1.پریس ریلیز کی یہ معلومات وزارت کی ویب سائٹ  پر بھی دستیاب ہے: http://www.mospi.nic.in

2. ہندی پریس ریلیز ذیل پر دستیاب ہوگی: http://mospi.nic.in/hi

****

 

U.No. 3812

م ن۔ ر ف ۔س ا

 



(Release ID: 1712605) Visitor Counter : 145


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Punjabi