جل شکتی وزارت

جل جیون مشن:  کرناٹک نے مارچ 2022 تک  25 لاکھ ٹیپ کنکشن فراہم کرانے کا منصوبہ تیار کیا

Posted On: 18 APR 2021 3:56PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  18   اپریل 2021،           کرناٹک ریاست نے   ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ آج  جل جیون مشن  کے تحت اپنا سالانہ ایکشن پلان پیش کیا جس میں  پوری ریاست کے لئے  پانی کی دستیابی کے ساتھ ساتھ ساتھ سال 22۔2021 تک ریاست کے ایکشن پلان کی تفصیل پیش کی گئی، جس کے ذریعہ  ہر ایک دیہی گھر کے لئے  ٹیپ واٹر کنکشن کو یقینی بنایا جائے گا۔ سال 22۔2021 میں ریاست  کے دیہی علاقوں میں 25 لاکھ نل کے کنکشن  فراہم کرانے کا ریاست کا منصوبہ ہے۔

کرناٹک ریاست میں 91.9 لاکھ دیہی گھر ہیں۔  جن میں سے  محض 28.44 لاکھ  (31۔2) فیصد  کے پاس ہی نل کا کنکشن ہے۔ اب تک ریاست میں  23 پنچایتیں  اور 676 گاؤں میں  ’ ہر گھر جل ‘ کا اعلان کیا گیا ہے جس کا مطلب  ہر ایک  دیہی گھر میں پانی کا کنکشن فراہم کرانا ہے۔

کرناٹک میں 95 فیصد اسکولوں اور 95 فیصد آنگن واڑی مرکزوں ، 84 فیصد آشرم شالاؤں  ، 51 فیصد گرام پنچایت  کی عمارتوں اور  92 فیصد صحت مراکز  میں پانی کا کنکشن موجود ہے۔ ریاست میں اسکولوں ، صحت کے مراکز اور  گرام پنچایت کی بلڈنگ  میں آئندہ چند ماہ میں  پانی کا کنکشن فراہم کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ریاست میں ترجیحی زمرے میں آنے والے  17111 گاؤوں  جہاں خشک سالی کا خطرہ رہتا ہے اور  ریگستانی علاقہ ہے، وہاں اور  ایس سی / ایس ٹی  کی کثیر آبادی والے علاقوں، خواہش مند اضلاع وغیرہ میں رواں مالی سال میں  نل کنکشن فراہم کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

شفافیت اور جواہدی کو یقینی بنانے کے لئے  ریاست کرناٹک نے  شکایت سنوائی کاا یک بڑا میکانزم تیار کیا ہے جسے ’بھومی آن لائن۔ پریہار‘ نام دیا گیا ہے۔ اس کے ذریعہ  روزانہ  پینے کے پانی کی سپلائی سے متعلق شکایتوں کے حل کے لئے فوری  اور آسان میکانزم فراہم کرایا جاتا ہے۔

جے جے ایم مرکزی حکومت کا ایک اہم پروگرام ہے جس کا مقصد  ہر ایک دیہی گھر کو   پینے کے پانی کا کنکشن فراہم کرانا ہے۔ گزشتہ سال 21۔2020 میں  ہر دیہی گھر کو پانی کی سپلائی یقینی بنانے لئے  ریاست کو 1189  کروڑ روپے کا مرکزی فنڈ مختص کیا گیا تھا۔رواں مالی سال میں ریاست کو  3000 کروڑ روپے کر مرکزی فنڈ ملنے کی توقع ہے۔

سالانہ  ایکشن پلان کے مطابق  ریاست نے  22۔2021 میں  1400 0 دیہی  افراد کو  میسن ، پلمبر، الیکٹریشن، موٹر مکینک، فیٹر،  پمپ آپریٹر کے طور پر  تربیت دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ ہنر مند  انسانی وسائل  گاؤں میں تیار کئے جائیں گے جو کہ  پانی کا بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے میں مدد گار ہوں گے۔

سال 22۔2021 میں جل جیون مشن کے لئے 50011 کروڑ  روپے بجٹ میں مختص کئے جانے کے علاوہ  پانی اور صفائی ستھرائی کے لئے  آر ایل  بی/ پی آر آئی سے منسلکہ پندرہویں مالیاتی کمیشن کی گرانٹ  کے تحت  26940 کروڑ  روپے  کا فنڈ دستیاب ہے۔اس طرح 22۔2021 میں  ریاست کے برابر کے حصے کو شامل کرکے  دیہی گھروں میں پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے   ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ  کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے۔ دیہی علاقوں میں اس طرح کی سرمایہ کاری سے وہاں کی معیشت کو فروغ حاصل ہوگا۔

جل جیون مشن کے تحت پانی کی کوالٹی  کی جانچ کرنے والی لیباریٹریز   کو  ضلع اور ریاستی سطح پر ترجیح دی جارہی ہے اور  انہیں  عوام کے لئے  کھولا گیا ہے تاکہ  وہ معمولی شرح پر اپنے پانی کی جانچ کراسکیں۔ لوگوں کی   پانی کی کوالٹی کی نگرانی کے لئے  خوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔  پی ایچ ای ڈپارٹمنٹ  لوگوں کو بااختیار  بنانے کے لئے  آسانی فراہم کرا رہا ہے۔ اس مقصد کے لئے تیار کئے گئے ایکشن پلان میں  مختلف سرگرمیاں مثلاً فیلڈ  ٹسٹ کٹ کی  وقت پر  موصولی ، لوگوں کو وقت پر کٹس کی سپلائی ، سماجی کام کرنے کے لئے  ہر ایک گاؤں میں کم از کم پانچ خواتین کی شناخت ، فیلڈ ٹسٹ کٹ کے استعمال  اور رپورٹنگ  اور آبی وسائل کی لیباریٹری کی جانچ  سے  رپورٹ کا موازنہ کرنے  کے لئے  خواتین کو تربیت دینا شامل ہیں۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 3807

                          


(Release ID: 1712585) Visitor Counter : 152


Read this release in: Telugu , English , Marathi , Hindi