قبائیلی امور کی وزارت

ون دھن وکاس یوجنا - قبائلی کاروباری کو ترغیب دینا اور ان کی حمایت کرنا


پورے ملک میں ون دھن مرکزوں کا ایک وسیع نیٹ ورک قائم ہے

Posted On: 16 APR 2021 7:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 16 اپریل        وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ "ہم ملک کے قبائلی علاقوں میں 50،000 'ون دھن وکاس مراکز قائم کریں گے ، تاکہ جنگل کی پیداوار کے لیے پرائمری پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے اور قبائلیوں کو روزگار فراہم کر کے ان کی آمدنی میں اضافہ  کیا جاسکے ۔"

یہ ملک کی مجموعی ترقی اور معاشرے کے ہر طبقے کو خود انحصار اور بااختیار بنانے کے لئے وزیر اعظم کے وژن کا ایک حصہ تھا ۔

ٹرائفڈ کے مطابق ، 31 مارچ 2021 تک ٹرائفڈ کے ذریعہ 18 مہینوں سے بھی کم عرصے میں 2224 وی ڈی وی کے سی کے ہر گروپ میں شامل  300 جنگل کے مکینوں  کے ساتھ 33،360 ون دھن ویکاس مرکزوں کومنظوری دی گئی ہے۔ٹرائفڈ نے بتایا کہ ایک مخصوص ون دھن وکاس مرکز میں 20 قبائلی اراکین شامل ہیں۔ ایسے 15 ون دھن وکاس مراکز کو ملا کر ایک  ون دھن وکاس مرکز بناتے ہیں۔ ون دھن وکاس سینٹر کلسٹر 23  ریاستوں اور 2 مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے ون دھن وکاس مراکز کو وسیع اقتصادی منافع ، روزگار اور بازار سے جوڑنے کے ساتھ ساتھ قبائلی جنگل جمع کرنے والوں کو کاروبار کے مواقع فراہم کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QX1D.jpg

50000 وی ڈی وی کے کے ہدف کے ساتھ باقی 16،640 ون دھن مراکز (3.3 لاکھ قبائلی گھرانوں کے ساتھ) کو تقریبا 600 وی ڈی وی کے میں شامل کیا گیا اور ان پر متعلقہ ریاستی نوڈل محکموں اور ریاستی عملدرآمد ایجنسیوں کے ساتھ ٹرائفڈ کے 'سنکلپ سے سدّھی ' پہل  کے تحت تیزی سے کام کیا جارہا ہے۔ توقع ہے کہ اگلے تین مہینوں میں ان کی منظوری مل جائے گی۔


ون دھن قبائلی اسٹارٹ اپس بھی  اسی اسکیم کا ایک جزو ہے اور یہ جنگل پر مبنی قبائل کے لئے پائیدار معیشت کے مواقع پیدا کرنے کے لئے ون دھن مرکز قائم کرکے جنگلات کی پیداوار میں ویلیو ایڈیشن ، برانڈنگ اور مارکیٹنگ کا ایک پروگرام ہے۔
پچھلے 18 مہینوں کے دوران ،ون دھن وکاس یوجنا نے اپنی تیز رفتارمقبولیت اور پورے  ہندوستان میں ریاستی نوڈل اور عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کی مدد سے زبردست انداز میں عمل در آمد کیا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں سے کامیابی کے بہت سی مثالیں افسانے منظرعام پر آئی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UJ7I.png

خاص طور پر ، ریاستوں کے مابین  منی پور ، ایک چیمپئن ریاست کے طور پر ابھرا ہے جہاں ون دھن پروگرام مقامی قبائلیوں کے لئے روزگار کا ایک بڑا ذریعہ بن کر ابھرا ہے۔ ٹرائفڈ نے بتایا ہے کہ اکتوبر 2019 میں ریاست میں پروگرام شروع  ہونے کے بعد سے 100 ون دھن وکاس کلسٹر قائم ہوچکے ہیں ، جن میں سے 77 کام کررہے ہیں۔ یہ 1500 ون دھن وکاس مرکز کلسٹرز تشکیل دیتے ہیں ، جو 30،000 قبائلی تاجروں کو فائدہ ہو رہا ہے، جس میں  معمولی جنگلات کی پیداوار سے ویلیو ایڈیشن مصنوعات کی وصولی ، پروسیسنگ ، پیکیجنگ اور مارکیٹنگ میں شامل ہیں۔

شمال مشرق اس معاملے میں قیادت کر رہا ہے جہاں 80 فیصد وی ڈی وی کے  قائم ہیں ۔ اس کے بعد مہاراشٹر ، تمل ناڈو ، آندھرا پردیش  جیسی دیگر ریاستیں ہیں جہاں زبردست نتائج کے ساتھ اس اسکیم کو اپنایا گیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00365JV.png

ٹرائفڈ نے اب "سنکلپ سے سدھی" - گاؤں اور ڈیجیٹل  رابطہ مہم کا آغاز کیا ہے۔ یکم اپریل ، 2021 سے شروع ہونے والی ، اس 100 دن کی مہم میں 150 ٹیمیں شامل ہوں گی (ٹرائفڈ سے ہر ایک خطے کے لیے 10 اور ریاستی عملداری ایجنسیوں / مانیٹرنگ ایجنسیوں / شراکت داروں )  جو دس گاؤں کا دورہ کریں گی۔ اگلے 100 دن میں ہر خطے کے 100 گاؤں اور ملک کے 1500 گاؤں  کا احاطہ کیا جائے گا۔ اس مہم کا بنیادی مقصد ان گاؤں میں ون دھن وکاس مرکز کا آغاز کرنا ہے۔ اگلے 12 ماہ کے دوران ون دھن یونٹوں سے 200 کروڑ روپے کی فروخت حاصل کرنے کا ہدف ہے۔

یہ اقدامات جنگلاتی علاقوں میں رہنے والے قبائلیوں کو بااختیار بنانے کے لئے پنچایت (شیڈول علاقوں میں توسیع) ایکٹ ، 1996 (پی ای ایس اے) اور جنگل کے حقوق ایکٹ ، 2006 (ایف آر اے) کی دفعات کے تحت آئینی ذمہ داریاں مرکز میں ہوں گی۔

اگلے سال میں ان منصوبہ بند اقدامات کے کامیاب نفاذ کے ذریعے ، ٹرائفڈ ملک بھر میں قبائلی ماحولیاتی نظام کی مکمل تبدیلی کی طرف گامزن ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0043RDH.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض (

U-3788

 

 


(Release ID: 1712515) Visitor Counter : 255


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu