الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
وزارت الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹکنالوجی میں سکریٹری جناب اجے پرکاش ساہنی نے ہندوستان کے قومی انٹرنیٹ ایکسچینج کے تین نئے اقدامات / خدمات کا افتتاح کیا
آئی پی وی 6 کو اپنانے میں ہندوستانی اداروں کو تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لئے آئی پی گرو کی شروعات کی گئی
ہندوستان میں آئی پی وی 6 جیسی ٹکنالوجی کے بارے میں تکنیکی / غیر تکنیکی لوگوں کو تعلیم دینے کے لئے بنائی جانے والی این آئی ایکس آئی اکیڈمی سے ملک میں انٹرنیٹ وسائل کا بہتر انتظام ہوگا
ہندوستان اور پوری دنیا میں آئی پی وی 6 اپنانے کی شرح کو ظاہر کرنے کے لئےاین آئی ایکس آئی – آئی پی – آئی این ڈی ای ایکس پورٹل کی شروعات
Posted On:
15 APR 2021 6:02PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 15 اپریل وزارت الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹکنالوجی (ایم ای آئی ٹی وائی) میں سکریٹری اور این آئی ایکس آئی کے چیئرمین جناب اجے پرکاش ساہنی نے آج ہندوستان کے قومی انٹرنیٹ ایکسینچ (این آئی ایکس آئی) کے لیے تین اہم اقدامات کا افتتاح کیا ۔ اس کی شروعات کے ساتھ این آئی ایکس نے ڈی او ٹی اور ایم ای آئی ٹی وائی کے ساتھ ملک میں آئی پی وی 6 بیداری اور اسے اپنانے کے لیے ایک معاون کا کردار ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تینوں نئے اقدامات کی تفصیل حسب ذیل ہے:
- آئی پی وی 6 کے ماہرین کا پینل (آئی پی گرو ) (https://nixi.in) :
آئی پی گرو ایک ایسا گروپ ہے جو ان تمام ہندوستانی اداروں کی مدد کرتا ہے جو آئی پی وی 6 کومنتقل کرنے اور اپنانے کے لئے خود کو تکنیکی طور پر چیلنجوں سے بھرپور ہیں۔ اس کے علاوہ آئی پی وی 6 کے ماہرین کے گروپ کے اداروں کی شناخت اور اجرت پر لینے میں بھی مددگار ثابت ہوگا جو آئی پی وی 6 کو اپنانے کے لئے ضروری تکنیکی مدد فراہم کرکے آخری صارف کی مدد کرے گا۔ یہ پینل ایسی تمام ہندوستانی اداروں کی رہنمائی کرے گا اور آئی پی وی 6 کو اپنانے میں مدد فراہم کرے گا۔ یہ آئی پی وی 6 کو فروغ دینے کے لئےمحکمہ مواصلات ، ایم ای آئی ٹی وائی اور کمیونٹی کی ایک مشترکہ کوشش ہے۔ ماہر کے پینل کے گروپ میں سرکاری اور نجی تنظیموں کے ممبر ان شامل ہیں۔
- این آئی ایکس آئی اکیڈمی (https://training.nixi.in) :
این آئی ایکس آئی اکیڈمی ہندوستان میں تکنیکی / غیر تکنیکی لوگوں کو تعلیم یافتہ بنانے اور آئی پی وی 6 جیسی ٹیکنالوجی کو پھر سے تیار کرنے کے لیے بنائی گئی ہے جو عام طور پر تعلیمی اداروں میں نہیں سکھائی جاتی ہے۔ استعمال میں آسان پلیٹ فارم نیٹ ورک آپریٹروں اور ماہرین تعلیم کو بہترین طریقوں ، اصولوں اور تکنیکوں کو سمجھنے میں مدد کرنے کے ساتھ انٹرنیٹ وسائل کا بہتر انتظام اور مؤثر انداز سے انٹرنیٹ تکنیک کا استعمال کرنا سکھاتا ہے۔ این آئی ایکس آئی اکیڈمی میں ایک آئی پی وی 6 ٹریننگ پورٹل شامل ہے جسے معاشرے کو بڑے پیمانے پر تربیت فراہم کرنے کے لئے مختلف تکنیکی ماہرین کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ اس اکیڈمی کے ذریعہ ہماری انٹرنیٹ کمیونٹی مختلف تکنیکی ماڈیول سے سیکھنے کے قابل ہو سکے گی۔ کامیاب امیدوار (امتحان پاس کرنے کے بعد) این آئی ایکس آئی سے سرٹیفکیٹ لے سکتے ہیں ، جو انڈسٹری میں ملازمت تلاش کرنے / اپ گریڈ کرنے میں مفید ہوگا۔
- این آئی ایکس آئی – آئی پی – آئی این ڈی ای ایکس (https://ipv6.nixi.in) :
این آئی ایکس آئی نے انٹرنیٹ کمیونٹی کے لئے ایک آئی پی وی 6 انڈیکس پورٹل تیار کیا ہے۔ این آئی ایکس آئی – آئی پی – آئی این ڈی ای ایکس پورٹل ہندوستان اور پوری دنیا میں آئی پی وی 6 کو اپنانے کی شرح دکھائے گا۔ اس کا استعمال دنیا کی دیگر معیشتوں کے ساتھ آئی پی وی 6 ہندوستانی کو اپنانے کی شرح کا موازنہ کر نے کے لیے کیا جاسکتا ہے۔ این آئی ایکس آئی آئندہ دنوں میں اس پورٹل کو آئی پی وی 6، آئی پی وی 6 ٹریفک وغیرہ میں ویب کو اپنانے کے ساتھ برقرار رکھے گا۔ یہ پورٹل اداروں کوآئی پی وی 6 اپنانے ، تکنیکی اداروں کے ذریعہ منصوبہ بندی کے لئے معلومات فراہم کرنے اور ماہرین تعلیم کے ذریعہ تحقیق کرنے کی ترغیب دے گا۔
این آئی ایکس آئی کے بارے میں
نیشنل انٹرنیٹ ایکسچینج آف انڈیا (این آئی ایکس آئی) ایک غیر منفعت ادارہ (کمپنی ایکٹ 2013 کے سیکشن 8) جو 2003 کے بعد سے مندرجہ ذیل سرگرمیوں کے ذریعہ ہندوستانی شہریوں میں انٹرنیٹ کے بنیادی ڈھانچے کوفروغ دینے کے لئے کام کر رہی ہے۔
- انٹرنیٹ ایکسچینج جس کے ذریعے انٹرنیٹ ڈاٹا کا تبادلہ آئی ایس پی ، ڈاٹا سینٹرز اور سی ڈی این کے مابین ہوتا ہے۔
- آئی این رجسٹری، آئی این کنٹری کوڈ ڈومین کا انتظام و عمل اور ہندوستان کے لیے آئی ڈی این ڈومین۔
- آئی آر آئی آین این ، انٹر نیٹ پروٹوکول (آئی پی وی 4/آئی پی وی 6 ) کا انتظام اور عمل ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض (
U-3789
(Release ID: 1712514)
Visitor Counter : 4706