وزارت دفاع

فضائیہ کے کمانڈروں کی کانفرنس اپریل 2021

Posted On: 16 APR 2021 8:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 16 اپریل     ہندوستانی فضائیہ کے کمانڈروں کی کانفرنس 2021، جس کا موضوع 'ری ویزیٹنگ فار دی فیوچرتھا' مورخہ 16 اپریل ، 2021 کو فضائیہ کے صدر مقام میں اختتام پذیر ہوا۔ اس تین روزہ کانفرنس میں ہندوستانی فضائیہ کی جنگی صلاحیتوں کو بڑھانے کے طریقوں اور وسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا ۔

فضائیہ کے سات کمانوں کے ایئر آفسرز  کمانڈنگ ان چیف اور فضائیہ کے صدر مقام سے خاص لوگوں نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس کو مورخہ 15 اپریل، 21 کو محترم وزیر دفاع نے خطاب کیا تھا ۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس)، بحریہ کے سربراہ (سی این ایس) اور ہندوستانی افواج کے سربراہ (سی او اے ایس) نے بھی اس کانفرنس کو خطاب کیا اور مشترکہ منصوبہ بندی نیز سروسز کی صلاحیتوں کے انضمام کے ذریعہ مستقبل میں جنگ لڑنے کے موضوع پر کمانڈروں کے ساتھ بات چیت کی ۔

مشترکہ کمانڈروں کی کانفرنس کے دوران جناب وزیر اعظم کے ذریعہ دی گئی ہدایات کے مطابق منصوبوں اور منصوبوں کے نفاذ پر شرکاء نے بات چیت کی۔ دیگر اہم موضوعات میں سبھی پر خطر شعبوں میں مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہندوستانی فضائیہ کی از سر نو تجدید نیز فضائیہ میں شمولیت اختیار کرنے والے ہتھیاروں اور دیگر ساز و سامان کے مؤثر استعمال کے لیے روذ میپ تیار کرنا شامل ہے۔ فضائی دفاع اور مشترکہ کمان کے ڈھانچوں کے جنگی اصول اور تنظیمی پہلوؤں کے خد و خال پر بھی کانفرنس میں گفتگو کی گئی۔

کمانڈروں کو خطاب کرتے ہوئے فضائیہ کے سربراہ نے اے آئی  اور 5جی جیسی نئی ٹکنالوجیوں کو شامل کرنے، سائبر اور خلاء کے شعبوں کے زیادہ سے زیاد استعمال نیز جنگی  اصولوں ، حکمت عملی اور طریقہ کار کو مسلسل اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے انسانی وسائل میں وسیع اصلاحات کے ذریعہ جونیئر سطح پرقیادت کو بااختیار بنا کرتنظیمی تشکیل نو کے ذریعہ صلاحیت بڑھانے پربھی  زور دیا۔ انہوں نے ٹریننگ کی اثر انگیزی بڑھانے کے ساتھ ساتھ ایک  توسیع پذیر ہنگامی جوابی ماڈل اختیار کرنے کے لیے جدید اور کفایتی حل کی ضرورت پر روشنی ڈالی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض (

U-3786

 



(Release ID: 1712510) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi