ارضیاتی سائنس کی وزارت

سال 2021 میں جنوب مغربی مانسونی بارش  کےلئے پیش گوئی کا خلاصہ

Posted On: 16 APR 2021 3:24PM by PIB Delhi

سال  2021 جنوب مغربی مانسونی بارش کے لئے طویل مدتی پیش گوئی

ساک 2021 میں جنوب مغربی مانسونی بارش  کے لئے پیش گوئی کا خلاصہ

  • مجموعی طور پر ملک بھر میں جنوب مغربی مانسون کے موسم کی (جون سے ستمبر تک) بارش کے معمول کے مطابق  (طویل مدتی اوسط  (ایل پی اے ) کا 96 سے 104 فیصد تک) ہونے کا امکان ہے۔
  • مقدار کے اعتبار سے مانسون کےموسم (جون سے ستمبر) تک   کی بارش  طویل مدتی اوسط (ایل پی اے) کا 98 فیصد ہونے کا امکان ہے، جس میں پانچ فیصد کی کمی بیشی ہوسکتی ہے۔ ملک بھر میں  1961 سے 2010 تک کی مدت کی  موسمی بارش کا ایل پی اے  88 سینٹی میٹر ہے۔
  • بحرالکاہل میں  نیوٹرل  ای این ایس او صورتحال برقرار ہے اور بحرہند میں  نیوٹرل انڈین اوشین  ڈائپلو (آئی او ڈی) صورتحال بنی ہوئی ہے۔ جدید ترین  عالمی ماڈل پیش گوئی سے  ظاہر ہوتا ہےکہ  نیوٹرل  ای این ایس  او صورتحال  کے    خط استوائی بحر الکاہل پر جاریرہنے   اور  آئندہ مانسون کے دوران  بحر ہند پر  منفی آئی او ڈی  صورتحال  کے تیار ہونے کا امکان ہے۔

 

بحرالکاہل اور بحر ہند میں  چونکہ سمندری سطح کے درجہ حرارت (ایس ایس ٹی)  سے بھارتی مانسون پر  زبردست اثر پڑتا ہے  اس لئے  بھارتی محکم موسمیات (آئی ایم ڈی)  ان سمندری تاسوں میں  سمندری سطح کی صورتحال  کی سرگرمی  کی نگرانی کررہا ہے۔

آئی ایم ڈی مئی 2021 کےآخری ہفتے میں  اپ ڈیٹیڈ پیش گوئی جاری کرے گا۔  اپریل کی پیش گوئی میں  اپ ڈیٹ کے علاوہ  مانسون کے موسم (جون سے ستمبر تک)  کی بارش کے لئے  چار موافق خطوں کی پیش گوئی اور ماہ جون کی پیش گوئی بھی جاری کرے گا۔

 

1۔ پس منظر

سال 2003 سے بھارتی محکمہ موسمیات  مجموعی طور پر ملک بھر میں  جنوب مغربی مانسون (جون سے ستمبر تک) کی اوسط بارش کے لئے آپریشنل طویل مدتی پیش گوئی  (ایل آر ایف) دو مرحلوں میں  جاری کرتا رہا ہے۔ پہلے مرحلے کی پیش گوئی اپریل میں اور دوسرے مرحلے کی یا اپ ڈیٹ شدہ پیش گوئی  مئی کے آخر میں جاری کی جاتی ہے۔ یہ پیش گوئیاں جدید ترین اسیٹسٹکل انسیمبل فار کاسٹنگ سسٹم (ایس ای ایس ایس) کو استعمال کرتے ہوئے تیار کی جاتی ہیں۔ جو کہ آئی ایم ڈی نے ملک کے اندر ہی تیار کیا تھا۔  دوسرے مرحلے میں اپریل کی پیش گوئی کی اپ ڈیٹ کے علاوہ   بھارت کے چار  یکساں خطوں کے لئے موسمی بارش (جون سے ستمر تک) کے لئے پیش گوئی اور مجموعی طور پر ملک کے لئے جولائی اور اگست کے لئے ماہانہ بارش کی اضافی پیش گوئیاں جاری کی جاتی ہیں۔

سال 2017 سے آئی ایم ڈی  ہائی ریزولیوشن  ڈائی نیمیکل  عالمی آب و ہوا کی پیش گوئی کا نظام (سی ایف ایس)کو بھی استعمال کر رہا ہے جس کو ارضیاتی سائنس کی وزارت کے  مانسون مشن کے تحت تیار کیا گیا تھا۔

2۔  پیش گوئی کی نئی حکمت عملی

سرگرمیوں  کی علاقائی سطح کی بہتر منصوبہ بندی کے لئے اوسط علاقائی بار ش کی پیش گوئی کے ساتھ  موسمی بارش کی علاقائی تقسیم کی پیش گوئی کے لئے  مختلف  صارفین اور  سرکاری حکام کی جانب سے مانگ کی جاتی رہی ہے۔ اس مخصوص مقصد کے لئے  محکمہ موسمیات کے   پنے میں واقع آب و ہوا  کی تحقیق اور خدمات کے دفتر  نے  اب  آئی ایم ڈی کے ذریعہ استعمال کئے جارہے  مانسون مشن  سی ایف ایس  (ایم ایم ای ایف ایس)  سمیت   مختلف عالمی آب و ہوا کی پیش گوئی کرنے والے اور تحقیقی مراکز سے موصولہ   کپلڈ گلوبل کلائمیٹ ماڈل   (سی جی سی ایم)  کی بنیاد پر  ایک ملٹی ماڈل اینسیمبل (ایم ایم ای)  کا پیش گوئی کا نظام وضع کیا ہے۔ ملٹی ماڈل  اینسیمبل (ایم ایم ای) عالمی سطح پر  تسلیم شدہ تکنیک ہے،جس کا استعمال  پیش گوئی کے ہنر کوبہتر بنانے اور  سنگل ماڈل پر مبنی نظریئے کے مقابلے میں  پیش گوئی کی غلطیوں کو کم کرنے کے لئے کیاجاتا ہے۔

پہلے مرحلے کی پیش گوئی کے لئے  موجودہ اعداد و شمار والاپیش گوئی کا نظام  اور  نیا ایم ایم ای پر مبنی  فار کاسٹنگ کا نظام  پیش گوئی تیار کرنے کے لئے تیار کیاجاتا ہے۔ایم ایم ای پر مبنی پیش گوئی کے نظام کو  مجموعی طور پر پورے ملک کے لئے اور  بھارت کے چار یکساں خطوں کے لئے  امکانی پیش گوئی  تیار کرنے کے  واسطے مئی   میں دوسرے مرحلے کی پیش گوئی میں  استعمال کیاجائے گا۔

ماہانہ پیش گوئی تیار کرنے کے لئے آئی ایم ڈی اب  اعداد و شمار کے موجودہ  ماڈلوں کی بجائے  ڈائی نیمیکل  ایم ایم ای فریم ورک استعمال کرے گا۔ چاروں مہینوں (جون تا ستمبر) کے لئےماہانہ امکانی پیش گوئی ایم ایم ای پیش گوئی نظام  استعمال کرتے ہوئے پچھلے ماہ  آخری ہفتے کے دوران تیار کی جائے گی۔

3۔ مجموعی طور پر ملک بھر میں  2021 جنوبی مغربی مانسون کےموسم (جون سے ستمبر تک) کی بارش  کےلئے پیش گوئی

3 (الف) آپریشنل اسٹیٹسٹکل  اینسیمبل فارکاسٹنگ سسٹم  (ایس ای ایف ایس) پر مبنی پیش گوئی

 ایس ای ایف ایس پر مبنی پیش گوئی سے پتہ چلتا ہےکہ  مقدار کے اعتبار سے مانسون کےموسم    کی بارش  طویل مدتی اوسط (ایل پی اے) کا 98 فیصد ہونے کا امکان ہے، جس میں پانچ فیصد کی کمی بیشی ہوسکتی ہے۔ ملک بھر میں  1961 سے 2010 تک کی مدت کی  موسمی بارش کا ایل پی اے  88 سینٹی میٹر ہے۔

مجموعی طور پر ملک بھر میں موسمی (جون سے ستمبر تک) بارش کے لئے  ایس ای ایف ایس پیش گوئی پر مبنی  پانچ  زمروں کی امکانی پیش گوئیاں نیچے دی جارہی ہیں جن سے مانسون کے  موسم کی بارش  کے  معمول کے مطابق  (ایل پی اے  کے 96 سے 104 فیصد تک) ہونے کے زیادہ  امکان کا پتہ چلتا ہے۔

 

 

زمرہ

بارش کی  حد (ایل پی اے کا فیصد)

پیش گوئی کا امکان (فیصد)

آب و ہوا کا امکان  (فیصد)

کمی

< 90

14

16

معمول سے کم

90 – 96

25

17

معمول کے مطابق

96 -104

40

33

معمول سے زیادہ

104 -110

16

16

زیادہ

> 110

5

17

 

 

 

3۔ (ب) ملٹی ماڈل اینسمبل فار کاسٹنگ سسٹم پر مبنی پیش گوئی

سال 2021  جنوب مغربی مانسونی بارش  کی    ایم ایم ای پیش گوئی تیار کرنے کے واسطے   مارچ کی ابتدائی صورتحال استعمال کی گئی ہے۔ ایم ایم ای پیش گوئی تیار کرنے کے لئے  ایم ایم سی ایف ایس سمیت  بھارتی مانسون خطے پر  زیادہ سے زیادہ  پیش گوئی کی مہارت کے ساتھ  آب و ہوا کے ماڈل استعمال کئے گئے ہیں۔

ایم ایم ای پیش گوئی سے یہ پتہ بھی چلتا ہے کہ سال 2021 مانسونی موسم (جون سےستمبر تک)  کے دوران  ملک بھر میں اوسطاً معمول کےمطابق  (ایل پی اے کے 96 سے 104 فیصد تک)  ہونے کاامکان ہے۔

4۔     استوائی بحرالکاہل اور بحر ہند میں سطح سمندر کے درجہ حرارت (ایس ایس ٹی) کی صورتحال

گزشتہ سال کے دوسرے حصے کے دوران  لانینا صورتحال  (استوائی بحرالکاہل پر معمولی ایس ایس ٹی سے زیادہ سردی) تیار ہوتی ہے جوکہ نومبر میں اپنے عروج پر پہنچتی ہے لیکن  استوائی بحرالکاہل میں لا نینا صورتحال  سال 2021 کے ابتدائی حصے میں کمزور ہونا شروع ہوگئی تھی اور اب وہ ای این ایس او نیوٹرل صورت حال  کی جانب بڑھ رہی ہے۔ استوائی بحرالکاہل میں سطح سمندر سے نیچے کے درجہ حرارت میں  کافی گرمی آئی ہے اور  ماحولیاتی نمونوں سے  نیوٹرل  ای اینایس او صورتحال  کا پتہ چلتا ہے۔

اس وقت  بحر ہند میں نیوٹرل انڈین اوشن ڈائی پول (آئی او ڈی) کی صورتحال موجود ہیں۔ایم ایم سی ایف  ایس  کی تازہ ترین پیش گوئی سے پتہ چلتاہے کہ آنے والے مانسون کے موسم میں نیوٹرل آئی او ڈی صورت حال کے  منفی آئی او ڈی صورتحال میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TJHQ.png

تصویر۔ سال 2021 جنوب مغربی مانسون کے موسم (جون سے ستمبر تک) کے دوران بھارت میں  موسمی بارش کے لئے  *ٹرسائل زمروں (معمول سے کم، معمول کے مطابق اور معمول سے زیادہ ) کے لئے امکانی پیش گوئی ۔   تصویر بہت زیادہ امکان والے زمرے کے ساتھ ساتھ  ان کے امکانات کو بھی دکھایاگیا ہے۔ سفید شیڈ والا ایریا آب و ہوا سے متعلق امکانات ظاہر کرتا ہے۔ امکانات بہترین کپلڈ  کلائمیٹ ماڈلوں  کے ایک گروپ سے ایم ایم ای پیش گوئی استعمال کرتے ہوئے تیار کئے گئےہیں (*ٹرسائل زمروں میں 33.33 فیصد  ہر ایک کے مساوی کلائمٹولوجیکل امکانات ہوتے ہیں)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-3790

                          



(Release ID: 1712463) Visitor Counter : 499


Read this release in: Hindi , Tamil , English , Marathi