مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
اسپیکٹرم نیلامی 2021: ٹیلیکام محکمہ نے کامیاب بولی لگانے والوں کو فریکوئنسی الاٹ کیا
فریکوئنسی دینے کے ساتھ ساتھ اسپیکٹرم شامل کیا گیا
ٹیلی مواصلات کے محکمہ کو اسپیکٹرم حاصل کرنے کے لئے بولی لگانے والوں سے پیشگی ادائیگی کے طور پر 2306.97 کروڑ روپئے کچھ وقت بعد کی بجائے فوراً حاصل ہوئے
Posted On:
16 APR 2021 6:49PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 16/اپریل2021 ۔ ٹیلی مواصلات کے محکمہ (ڈی او ٹی) نے آج (16 اپریل 2021) اسپیکٹرم نیلامی 2021 کے کامیاب بولی لگانے والوں کے ذریعہ فریکوئنسی الاٹ کرنے کا کام کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ کامیاب بولی لگانے والوں کو فریکوئنسی اسائنمنٹ لیٹر جاری کئے گئے۔
فریکوئنسی اسائنمنٹ کا عمل ایک فریکوئنسی ہارمونائزیشن مشق کے ساتھ کیا گیا تھا، جس کے ذریعہ موجودہ اسپیکٹرم نیلامی میں ٹیلیکام سروس پرووائیڈرس (ٹی ایس پی) کو اسپیکٹرم بلاک دیے گئے۔ موجودہ اسپیکٹرم نیلامی میں مختلف بینڈ میں کئی لائسنس یافتہ سروس ایریاز (ایل ایس اے) میں جہاں تک ممکن ہو ان کے ذریعے پہلے سے ہی حاصل اسپیکٹرم بلاک کے ساتھ شامل کردیا گیا ہے۔
اسپیکٹرم کا ہارمونائزیشن 800 میگاہرٹس بینڈ میں 19 ایل ایس اے، 900 میگاہرٹس بینڈ میں 8 ایل ایس اے، 1800 میگاہرٹس بینڈ میں 21 ایل ایس اے، 2100 میگاہرٹس بینڈ میں 3 ایل ایس اے اور 2300 میگاہرٹس بینڈ میں 16 ایل ایس اے پورا کیا گیا۔ منظم طریقے سے ٹیلیکام سروس پرووائیڈرس کے ذریعہ حاصل کئے گئے اسپیکٹرم کا استعمال صارفین کے لئے سروس کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لئے کیا جائے گا۔
فریکوئنسی اسائنمنٹ کے ایک حصہ کے طور پر حکومت نے ایک ہی بینڈ میں اسپیکٹرم بلاک کی جگہ پر فوراً دستیاب بغیر فروخت کئے گئے اسپیکٹرم بلاکوں کے اسائنمنٹ کو بعد کی تاریخوں سے اسائن کرنے کے لئے دو ٹی ایس پی - میسرس بھارتی اور میسرس ریلائنس جیو کی درخواست کو بھی منظور کرلیا ہے۔ حکومت کو 2306.97 کروڑ روپئے (میسرس بھارتی سے 157.38 کروڑ روپئے اور میسرس ریلائنس جیو سے 2149.59 کروڑ روپئے) اگست/ ستمبر 2021 کی بجائے فوراً حاصل ہوئے ہیں۔
یہاں پر یہ قابل ذکر ہے کہ 800 میگاہرٹس، 900 میگا ہرٹس، 1800 میگاہرٹس، 2100 میگاہرٹس اور 2300 میگاہرٹس بینڈ میں 855.60 میگاہرٹس کا کل اسپیکٹریم یکم اور 2 مارچ 2021 کو منعقدہ اسپیکٹرم نیلامی میں ٹیلیکام سروس پرووائیڈرس (ٹی ایس پی) کے ذریعہ حاصل کیا گیا تھا۔ کل موصولہ اسپیکٹرم کے لئے کامیاب بولی لگانے والوں کے ذریعہ کل قابل ادا رقم 77820.81 کروڑ روپئے ہے۔ اس میں سے 21918.47 کروڑ روپئے کی رقم 18 مارچ 2021 کو ٹی ایس پیز سے پیشگی ادائیگی کے طور پر حاصل ہوئی تھی، جو کہ درخواست منظور کرنے کے نوٹس کے ضابطوں اور شرائط کے مطابق ہے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 3776
(Release ID: 1712385)
Visitor Counter : 196