محنت اور روزگار کی وزارت
فیلڈ اینومیریٹروں سپروائزروں / ریاستی حکومت کے اہلکاروں/ ریاستی نوڈل افسروں کے لئے آل انڈیا سروے آف مائگرینٹ ورکرس اور آل انڈیا کوارٹرلی اسٹبلشمنٹ بیسڈ ایمپلائمنٹ سروے (اے کیو ای ای ایس) سے متعلق تین روزہ آن لائن تربیتی پروگرام
Posted On:
15 APR 2021 4:12PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 15/اپریل2021 ۔ حکومت ہند کی وزارت محنت کا لیبر بیورو دو سرویز یعنی آل انڈیا کوارٹرلی اسٹبلشمنٹ بیسڈ ایمپلائمنٹ سروے (اے کیو ای ای ایس) اور آل انڈیا سروے آف مائگرینٹ ورکرس کا یکم اپریل 2021 کو آغاز کرچکا ہے۔
بروڈ کاسٹ انجینئرنگ کنسلٹینٹ انڈیا لمیٹڈ (بی ای سی آئی ایل) ان کل ہند سرویز کو کرانے میں لیبر بیورو کو آئی ٹی کے ساتھ ہی انسانی وسائل کی شکل میں تعاون دے رہی ہے۔ ٹیبلٹس / سی اے پی آئی کے ذریعہ یہ کل ہند سروے کرانے کے لئے بڑی تعداد میں علاقائی بنیاد پر گنتی کرنے والوں (اینومریٹرس) اور سپروائزروں کی ضرورت ہوگی۔ یہ سپروائزر اور گنتی کرنے والے ملک بھر سے مقرر کئے گئے ہیں۔ ان سروسیز (جائزوں) کو مؤثر، سہل اور کامیاب بنانے کے لئے جانچ کنندگان اور سپروائزروں کی ٹریننگ کی خاصی اہمیت ہے۔
حالانکہ کووڈ-19 کی وبا کے پیش نظر لیبر بیورو نے حال میں شروع کئے گئے دو جائزوں آل انڈیا سروے آف مائگرینٹ ورکرس اور آل انڈیا کوارٹرلی اسٹبلشمنٹ بیسڈ ایمپلائمنٹ سروے (اے کیو ای ای ایس) کے لئے بحال ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 900 سے زیادہ سپروائزروں / گنتی کرنے والوں کو 13 اپریل 2021 سے 15 اپریل 2021 کے دوران تین روزہ آن لائن ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا۔
اس تربیتی پروگرام کا افتتاح 13 اپریل 2021 کو لیبر بیورو کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) جناب ڈی پی ایس نیگی نے کیا۔ افتتاحی اجلاس کے دوران لیبر بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر جناب ہردیپ سنگھ چوپرا اور لیبر بیورو کے دیگر سینئر افسران اور موضوع کے ماہرین (ایس ایم ای) موجود رہے۔
جناب نیگی نے ملک میں ورکروں پر مرکوز پالیسی سازی کے سلسلے میں بھارت سرکار کے لئے ان جائزوں کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔ انھوں نے ملک میں ورکنگ ماس کی بہتری کے لئے حکومت کے ارادے اور ایسی پالیسیاں بنانے کے لئے ڈیٹا کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انھوں نے شرکاء کے ساتھ بات چیت کی اور انھیں کل ہند جائزوں کے لئے ٹریننگ کی اہمیت کے بارے میں بھی بتایا۔
پورا تربیتی پروگرام دو حصوں یعنی ڈیڑھ ڈیڑھ دن میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پہلے حصے میں آل انڈیا مائیگرینٹ ورکرس سروے سے متعلق ٹریننگ 13 اپریل 2021 سے 14 اپریل 2021 (دوپہر تک) اور دوسرے حصے میں اداروں (اسٹیبلشمنٹ) پر مبنی روزگار کےلئے کل ہند سہ ماہی سروے (اے کیو ای ای ایس) کی ٹریننگ 14 اپریل 2021 کی دوپہر سے 15 اپریل 2021 تک دی گئی۔
یہ ٹریننگ پروگرام جدید ترین آئی ٹی ٹولس کے استعمال سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ منعقد کیا گیا۔ وی سی لنک سے ٹریننگ میں حصہ لینے کے لئے متعلقہ ریاستوں سے نامزد ریاستی حکومت کے افسران سمیت 900 سے زیادہ شرکاء نے رجسٹریشن کرایا تھا۔
تجربہ کار تربیت دہندگان، موضوع کے ماہرین (ایس ایم ای) اور لیبر بیورو کے سینئر افسروں کے ذریعہ یہ ٹریننگ دی گئی تھی۔
- کل ہند مہاجر مزدور سروے کے لئے جناب امیتابھ پانڈا، جناب دیپک کمار، محترمہ آیوشی مشرا اور محترمہ شرییا دکشت تربیت دہندگان تھے۔
- ادارے پر مبنی روزگار کے لئے کل ہند سہ ماہی سروے کے لئے جناب راکیش کمار، جناب گورو بھاٹیا، جناب مان اندر کمار اور ڈاکٹر شویتا زالا تربیت دہندہ تھے۔
ٹریننگ میں خاص طور سے شرکاء کو بیدار کرنے اور لیبر بیورو، جائزوں کے اہداف اور مقاصد، سروے کرانے کے طریقے اور تفصیلات، سروے کے دوران رول اور ذمے داریاں، سروے میں شامل حصص دار، سروے میں استعمال کئے گئے تصورات و تعریفات پر زور دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ تربیت دہندگان نے پروسیجر اور لسٹنگ شیڈیول بھرنے، ہیملیٹ گروپ فارمیشن، ایس ایس ایس فارمیشن اور تفصیلی شیڈیول بھرنے کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا۔
تربیتی پروگرام کافی کامیاب رہا اور اس میں 900 سے زیادہ شرکاء شریک ہوئے اور تینوں دن ان کی سرگرم حصے داری رہی۔ لیبر بیورو کے ڈی جی کی اختتامی تقریر کے ساتھ اس کا اختتام ہوا۔
یہ تربیت یافتہ اینومریٹرس اور سپروائزرس آئندہ کچھ دنوں میں بھارت کی سبھی ریاستوں میں کام شروع کردیں گے۔ سہ ماہی روزگار (کیو ای ایس) کی پہلی رپورٹ جولائی 2021 میں اور مہاجر مزدوروں سے متعلق سروے کی رپورٹ نومبر 2021 میں آنے کا امکان ہے۔
کل ہند مہاجر مزدور سروے مہاجر مزدوروں پر خصوصی زور کے ساتھ داخلی مہاجرین والے گھروں کا سروے ہے۔ اس سروے میں کووڈ-19 کی وبا کے خصوصی تناظر کے ساتھ مہاجر مزدوروں کی تعداد، سماجی – اقتصادی اور دیگر اہم پہلوؤں پر اعداد و شمار جمع کئے جائیں گے، جس کا مقصد مہاجر مزدوروں پر وبا کے اثرات کو سمجھنا ہے۔ اس سے حکومت مہاجر مزدوروں کے لئے شواہد پر مبنی پالیسیاں بنانے کی اہل ہوسکے گی۔ سروے کا ایک حصہ بھارت میں مہاجر مزدوروں پر کووڈ-19 کے اثرات سمجھنے کی کوشش بھی کرتا ہے۔
ادارے پر مبنی روزگار کے لئے کل ہند سہ ماہی جائزہ (اے کیو ای ای ایس) کو سبھی اداروں کے سہ ماہی بنیاد پر روزگار ڈیٹا جمع کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے۔ اسے ادارے پر مبنی روزگار سروے کی شکل میں تیار کیا گیا ہے، جو لیبر بازار میں مانگ کے حالات کے لئے اندازہ دستیاب کرائے گا۔
اے کیو ای ای ایس کے دو حصے ہیں، جن میں ایک سہ ماہی روزگار سروے (کیو ای ایس) ہے اور دوسرا ایریا فریم اسٹبلشمنٹ سروے (اے ایف ای ایس) ہے۔ اے کیو ای ای ایس کے تحت سہ ماہی اسٹبلشمنٹ سروے (کیو ای ایس) دس یا زیادہ ورکروں والے اداروں کے لئے روزگار کا اندازہ دستیاب کرائے گا۔ ایریا فریم اسٹبلشمنٹ سروے (اے ایف ای ایس) کو اے کیو ای ای ایس کے جزو کے طور پر مزدوروں کی فلاح و بہبود سے متعلق پالیسی سازی کے آسان بنانے کے مقصد سے پیش کیا گیا تھا، جو 9 یا اس سے کم ورکروں کی بھرتی کرنے والے اداروں کے لئے روزگار کا اندازہ دستیاب کرائیں گے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 3746
(Release ID: 1712165)
Visitor Counter : 198