صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکزی داخلہ سکریٹری نے مدھیہ پردیش میں کووڈ19 کی صورتحال اور صحت عامہ کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کی
مرکزی صحت سکریٹری نے جانچ ،پتہ لگانے، علاج کرنے اور ٹیکہ کاری کی پانچ مرحلے کی حکمت عملی پر توجہ مرکوز کی
ریاستوں کو آکسیجن والے بستر اور آئی سی یو بستروں کو مستحکم کرنے اور ان کی تعداد بڑھانے کی ہدایت دی
Posted On:
15 APR 2021 3:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی 15 اپریل 2021: مرکزی داخلہ سکریٹری جناب اجے کمار بھلّا نے مرکزی ہیلتھ سکریٹری جناب راجیش بھوشن کے ساتھ مل کر آج ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کرکے مدھیہ پردیش میں کووڈ 19 کی صورتحال اور صحت حکام کی جانب سے نظر رکھنے، متاثرہ علاقوں کی ناکہ بندی اور کووڈ کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ ایم پی کے چیف سکریٹری جناب اقبال سنگھ بینس، ڈی جی ICMR ڈاکٹر بلرام بھارگو اور ڈاکٹر(پروفیسر) سنیل کمار۔DGHS کے علاوہ اس میٹنگ میں پرنسپل سکریٹری ہیلتھ، مشن ڈائرکٹر (NHM) اور مدھیہ پردیش کے ریاستی نگراں افسران موجود تھے۔
مدھیہ پردیش میں ہفتہ وار بنیاد پر 13.4 فی صد نئے کووڈ کیسوں کا اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں میں ریاست میں ہفتہ وار نئے کیسوں میں 79 فی صد کے قریب اضافہ ہوا ہے۔ یہ مطلع کیا گیا کہ مدھیہ پردیش میں 44 اضلاع گزشتہ 30 دن میں سب سے زیادہ کیس کے نشانے کو پار کر گئے ہیں۔ بھوپال ، اندور ، گوالیار اور کھنڈوا سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع ہیں۔ ان اضلاع میں کیس تجربےکے ہفتہ وار رجحان پر بھی غور کیا گیا۔ایم پی میں 7 اپریل سے 13 اپریل 2021 کے ہفتے بمقابلہ س17سے 23 مارچ 2021 کے ہفتے میں آر ٹی ۔ پی سی آر ٹسٹ 6.7فی صد سے بڑھا کر 73 فیصد کردیئے گئے جبکہ اینٹی جن ٹسٹ 31 فی صد سے گھٹ کر 25 فی صد ہوگئے۔ این 95 ماسک پی پی ایک کٹس، ایچ سی کیو ٹیبلٹ کی دسیتابی، وینٹی لیٹر آکسیجن وغیرہ کی صورتحال پر میٹنگ کے دوران تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مرکزی داخلہ سکریٹری نے کووڈ-19 سے متعلق ریاست کی کارروائیوں میں آنے والی دشواریوں کو اجاگر کیا جن میں مجموعی طور پر بستروں اور خاص طور پر آکسیجن والے بستروں اور اسپتال کے دیگر بنیادی ڈھانچے کی قلت پر بات ہوئی۔
ریاست سے کہا گیا ہے کہ وہ کووڈ معاملوں میں اضافے کو روکنے اور اموات کی روک تھام کے لئے بڑی تعداد میں لوگوں کی غیر ضروری نقل وحرکت اور اجتماعات پر پابندی لگائی جائے۔ شہری علاقوں میں یہ بندشیں لگانے پر خاص طور پر زور دیا گیا۔
مرکزی ہیلتھ سکریٹری نے مرکزی حکومت کی تنظیموں مثلاً ریلوے، لیبر(ESI)، ایس اے آئی ایل، کول انڈیا وغیرہ سے منسلک اسپتالوں کو ریاست میں اپستالوں کے بنیادی ڈھانچے میں اضافہ کے لئے استعمال کرنے کے امکان پر سرگرمی سے غور کرنے کو کہا۔ انھوں نے یہ بھی اطلاع دی کہ MBBS اور نرسنگ کے آخری سال کے طلباء اور انٹرز اور جونیئر ریزیڈنٹ کو بھی اس سلسلے میں مرکزی وزارت صحت کے رہنما خطوط کے مطابق ساتھ لیا جاسکتا ہے۔
ریاست میں کووڈ-19 کی صورتحال کے تفصیلی اور جامع جائزے کے بعد حالیہ اضافے سے نمٹنے کے لئے درج ذیل پانچ مرحلے والی حکمت عمل پر غور کیا گیا۔
1۔جانچ کے محاذ پر ریاست کو صلاح دی گئی۔
- تمام ریاستوں میں ٹسٹ کی تعداد بڑھائی جائے اور کم سے کم 70 فیصد آر ٹی۔ پی سی آر ٹسٹ کرائے جائیں اور گھنی آبادی والے علاقوں میں اور ان علاقوں میں جہاں زیادہ تعداد میں معاملے ہیں وہاں ریپڈ اینٹی جن ٹسٹ کرائے جائیں۔
- لازمی طور پر ان لوگوں کو جو ریپڈاینٹی جن ٹسٹ(RAT) میں نگیٹو پائے گئے ہیں۔
2۔ پتہ لگانا ، متاثرہ علاقوں کی حصار بندی اور نگرانی تاکہ وباء کے پھیلاؤ کی روک تھام ہوسکے۔
- ہر متاثرہ شخص کے کم سے کم 25 سے 30 قریبی رابطے میں آئے لوگوں کا پتہ لگانا اور 72 گھنٹے میں انھیں آئیسولیشن میں لانا۔
- اس کے بعد کی جانچ اور تمام قریبی رابطے والوں کی نگرانی۔
- کووڈ کیسوں کی تعداد اور کلسٹرز کے اعتبار سے متاثرہ علاقوں کی ناکہ بندی کے اقدامات۔
3۔ ریاست کو صلاح دی گئی کہ وہ کلینکل کیئر، علاج معالجے اور گھروں میں سہولت کے پروٹوکول پر عمل کریں۔
- آئیسولیشن بستروں ، آکسیجن کی سہولت والے بستروں وینٹی لیٹر/آئی سی یو بیڈ اور ایمبولینس کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے تعداد بڑھائی جائے۔
- آکسیجن کی خاطر خواہ فراہمی کی منصوبہ بندی۔
- جلد تشخیص اور علاج کے ضابطوں پر عمل کرکے اموات کی تعداد میں کمی لانا۔
4۔ کووڈ سے بچنے کے اقدامات کے بارے میں ریاست کو صلاح دی گئی۔
- مقامی سیاسی، ثقافتی ، کھیل کود اور مذہبی اعتبار سے عوام میں مقبول افراد کے ذریعہ ماسک پہننے اور جسمانی دوری کے پیغامات دیئے جائیں۔
- مؤثر اور سخت نفاذ کے لئے پوس ایکٹ، ڈی ایم ایکٹ اور دیگر قانون/انتظامی دفعات کو بروئے کار لایا جائے۔
5۔ ٹیکہ کاری کے بارے میں ریاست کوصلاح دی گئی کہ۔
- اہلHCW، FLW اور اہل ایج گروپوں کی صوفی ٹیکہ کاری مقررہ وقت کے اندر کرائی جائے۔
****
U.No. 3740
م ن۔ ر ف ۔س ا
(Release ID: 1712156)
Visitor Counter : 180