امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

بھارتی معیارات اب مفت دستیاب ہیں


مائکروصنعت،اسٹارٹ اپس اور خواتین کی چھوٹی صنعتوں کے لئے کم سے کم مارکنگ فیس میں 50 فیصد کی تخفیف ، پرانے لائسنس کو بھی اضافی 10 فیصد رعایت ملے گی

اسٹارٹ اپس اورخواتین کی چھوٹی صنعتوں کےلئے بڑی ترغیبات

لائسنس دیئے جانے، لائسنس کی تجدید اور شمولیت سمیت، سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے پورے عمل کو ، ای –بِس کے مانک آن لائن پورٹ کے ذریعہ خود کاربنادیا گیا ہے

لائسنس کی خود کارتجدید، موبائل ایپ پر مبنی نگرانی کانظام

Posted On: 13 APR 2021 6:03PM by PIB Delhi

صارفین کے امور کے محکمہ کی سکریٹری محترمہ لینا نندن اور بیورو اآف انڈین اسٹینڈرڈ کے ڈائریکٹر جنرل جناب پرمود کمار تیواری نے آج بی آئی ایس کے تازہ  اقدامات کے بارے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

بی آئی ایس اقدامات کے بارے میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ڈی اوسی اے کی سکریٹری محترمہ نندن نے کہاکہ بی آئی ایس نے  ترقی کے اپنے سفر میں بہت سے سنگ میل طے کئے ہیں اورملک کی ترقی میں اہم رول ادا کیا ہے۔ انہوں  نے کہاکہ بی آئی ایس نے  بہت سے نئے اقدامات کئے ہیں اوران تازہ اقدامات سے ہمارے منیوفیکچرنگ شعبے کی استعداد،  مصنوعات کومعیار کے مطابق بنانے اوران میں کوالٹی پیدا کرنے میں  زبردست بہتری آئے گی۔  انہوں نے کہاکہ بی آئی ایس بہت سے نئے معیارات قائم کرنے میں کئی وزارتوں کے ساتھ مل کر  قریبی طور پر کام کررہی ہے۔ بی آئی ایس کی اصلاحات سے متعلق ایک کتابچہ کابھی ، اس موقع پر اجرا کیا گیا۔

معیارات کے بھارتی بیورو کے ڈائریکٹر جنرل جناب پی کے تیواری نے میڈیا سے اپنے خطاب میں کہاکہ بی آئی ایس معیارات کی خدمات اب ہر ایک کے لئے مفت دستیاب ہیں۔   معیاربندی کے شعبہ میں منصوبہ وضع کیا گیا ہے کہ ا س سے اس طرح فائدہ اٹھایا جائے کہ انجینئرنگ کے  مختلف مراحل، خود کاری اور افرادی قوت کو منظم بنانے میں بروئے کار لایا جاسکے۔ ان میں سے کچھ  اقدامات اس طرح ہیں، سیکشن کمیٹیوں کی تین مہینے میں ایک بار میٹنگ، معیار تیار کرتے ہوئے یا انہیں نئی شکل دیتے ہوئے ہر معیار کے لئے  مرحلہ وارمقررہ وقت ، اس عمل کے ایک لازمی حصہ کے طور پر ایکشن ریسرچ، وزارتوں اور صنعت کی ایسوسی ایشنوں میں  معیار بندی کے سیل کےذریعہ مشاورتی عمل کو براڈ بینڈ کی شکل دیاجانا انسانی، وسائل کی بہتر دستیابی۔

انہوں نے بتایاکہ بی آئی ایس کے پاس  تقریبا 21000 بھارتی معیارات ہیں ، اس کامقصد قومی معیشت اورصارفین کے لئے ہر شے کے لئے  عمدہ معیارات کو یقینی بناناہے۔ انہوں نے کہاکہ صنعت خاص طور پر ایم ایس ایم ای شعبے کےفائدے کے لئے بھارتی معیارات مفت دستیاب ہیں اورانہیں ای – بِس کے معیار بند پورٹل سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید جانکاری دی  کہ سرٹیفکیشن کے پورے عمل کو خود کار بنائےجانے جیسے ، متعلقہ فریقوں پر  تعمیل کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے  بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں جن میں لائسنس جاری کرنا، لائسنس کی تجدید کرنا اور ای- بِس کے مانک آن لائن پورٹل کے ذریعہ خود کاربنایاجانا بھی شامل ہے۔ اس میں  مائکرو صنعت اسٹارٹ اپ اورخواتین کی چھوٹی صنعتوں کے لئے  کم سے کم مارکنگ فیس میں 50 فیصد تک کی خاطر خواہ تخفیف  شامل ہے اور  پرانے لائسنس والوں کو بھی اضافی 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ ان اقدامات کے نتیجہ کے طور پر یہ ممکن ہے کہ 90 فیصد سے زیادہ درخواستوں کا مقررہ وقت کے اندر اندر ازالہ کردیا جائے۔

انہوں نے میڈیا کو مزید جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ ملک میں کوالٹی سے متعلق رجحان میں اضافہ کرنے کے لئے فیکٹری اورمارکیٹ نگرانی کی کافی اہمیت ہے۔

 

******

ش  ح ۔ا س۔ ف ر

U-NO.3727


(Release ID: 1711984) Visitor Counter : 187


Read this release in: English , Hindi , Marathi