سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

این ایچ اے آئی، سڑکوں کی صورتحال کے جائزہ کے لئے نیٹ ورک کے جائزہ سے متعلق گاڑیوں کے استعمال کو لازمی بنائے گی

Posted On: 13 APR 2021 6:47PM by PIB Delhi

این ایچ اے آئی نے، روزانہ آمد ورفت کرنے والے افراد کو بہتر سڑکیں فراہم کرنے کے اپنے عزم کے مطابق فیصلہ کیا ہے کہ وہ قومی شاہراہوں کی کوالٹی میں بہتری لانے کے لئے نیٹ ورک کےجائزہ سے متعلق گاڑیوں (این ایس وی) کو کام پر لگائے گی۔  قومی شاہراہوں پر این ایس وی کااستعمال کرتے ہوئے سڑکوں کی صورتحال کاجائزہ  لیا جانا، پروجیکٹ کی تکمیل کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے وقت اوراس کے ہر چھ مہینے کے بعد ، لازمی قرار دے دیا  گیاہے۔  اسے  مشاورتی خدمات کی ، بولی لگانے سے متعلق معیاری دستاویزات کے حصہ کے طور پر بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس قدم سے  شاہراہوں کی مجموعی کوالٹی میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی کیو ں کہ این ایس وی  میں تازہ ترین  سروےتکنیکوں کااستعمال کیا جاتا ہے جیسے 3600  امیجری کے لئے ہائی ریزولوشن ڈیجیٹل کیمرہ ،  وقفہ وقفہ کے بعد ریکارڈ تصاویر/ ویڈیوز، لیزر روڈ پروفلو میٹر اور سڑکوں پر خطروں کی پیمائش کے لئے  دیگرمتعلقہ ٹکنالوجی۔

این ایس وی سے  سڑکوں کی صورتحال کاجائزہ لینے کے لئے اعداد وشمار اکٹھا کرنے میں بھی مدد ملے گی جن میں  سڑکوں کی  پیمائش، سڑکوں پر دراروں  اورگڑھوں کی پیمائش بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ این ایسوی سے  سڑک کے کنارے پانی کی نکاسی اور سڑکوں پر ، ٹریفک سے متعلق تنصیبات کے بارے میں اعداد وشمار فراہم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

این ایس وی سروے کے ذریعہ حاصل کردہ اعداد وشمار ،  این ایچ اے آئی ای کے مصنوعی ذہانت  (اے آئی) پر مبنی پورٹل ڈیٹالیک پر اپ لوڈ کئے جائیں گے جہاں ان کا تجزیہ، دیکھ بھال  کے لئے ترجیح دینے کے مقصد سے سڑکو ں کی صورتحال/ خرابی کاجائزہ لینے کے لئے سڑکوں کے جائزہ سے متعلق منیجمنٹ سیل کرے گا۔

ان اعداد وشمار سے ساز وسامان کی خریداری اور سڑکوں کی  بہتر صورتحال برقراررکھنے میں مدد ملے گی۔  سڑکوں کے نیٹ ورک کی منصوبہ بندی سے متعلق اہم معلومات فراہم کرنے اور سڑکوں کے حفاظتی اقدامات تیار کرنے جیسے دیگر پہلوؤں پر متعلقہ معلومات فراہم کرنے کے علاوہ اس سے  شاہراہوں کی دیکھ بھال سے متعلق حکمت عملی، دیکھ بھال کےجائزے اور  زیادہ سے زیادہ دیکھ بھال کانظام اپنانے میں بھی مدد ملے گی۔

این ایس وی سروے کے ذریعہ اکٹھا  کئے گئے اعداد وشمار سے  سڑکوں کی  حالت میں کمی کو اجاگر کیا جاسکے گا جس سے  بی اوٹی آپریٹروں/ این ایچ اے آئی کے افسران، سڑکوں کی حالت  کو مطلوبہ سطح پر لانے کے لئے اصلاحی اقدامات، فوری طور پر کریں گے۔  اس سے قومی شاہراہوں کی مزید دیکھ بھال میں مدد ملے گی جس سے  قومی شاہراہوں کے صارفین کو  مزید آرام دہ اور بہتر سفر کرنے کی سہولت حاصل ہوگی۔

******

ش  ح ۔ا س۔ رض

U-NO.3724


(Release ID: 1711972) Visitor Counter : 1851


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi