نیتی آیوگ
اٹل انوویشن مشن نے اے آئی سی ٹی ای کے ساتھ مل کر اٹل ٹنکرنگ لیب اپنانے اوراے آئی سی ٹی ای انسٹی ٹیوشن انوویشن کونسلز (آئی آئی سی ایس )کے ذریعہ ملک بھرمیں اسکولی طلباء انوویٹرس کو بااختیاربنانے کے لئے شراکت داری کا اعلان کیا
Posted On:
14 APR 2021 6:35PM by PIB Delhi
ڈاکٹربی آرامبیڈکرجینتی کے موقع پر اٹل انوویشن مشن نیتی آیوگ اور تعلیم کی وزارت کے انوویشن سیل اے آئی سی ٹی ای نے اپنے اسٹراٹیجک اشتراک کااعلان کیاہے تاکہ عالمی نوعیت کے مستقبل کے لئے تیارانوویشن ہنرمندی کے لئے اٹل ٹنکرنگ لیب اسکولی طلباء کا بااختیاربنایاجاسکے ۔
سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں پھیلے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں 2500سے زیادہ انسٹی ٹیوشن انوویشن کونسل آئی آئی سی کے ساتھ اسکولوں میں قائم 7200سے زیادہ اٹل ٹنکرنگ لیب سے جڑنے کے لئے ساجھیداری شروع کی گئی ہے ۔
اسکولوں میں اٹل ٹنکرنگ لیب کو سہولتوں سے لیس کیاگیاہے اور اسکولی طلباء کو ٹنکرنگ مواقع فراہم کئے گئے ہیں تاکہ اختراعی پروجیکٹوں پر کام کیاجاسکے اور ان کی اختراعی صلاحیتوں کو بہتربنایاجاسکے ۔
اے ٹی ایل اورآئی آئی سی دونوں ماڈل نوجوانوں کی اختراعی صلاحیتوں کو سامنے لانے کے لئے اور اختراعی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لئے موثراوربااثر ادارہ جاتی میکنزم ثابت ہوئے ہیں ۔ ان ماڈلس کو زیادہ مضبوط اوربااثربنانے کے لئے آئی آئی سی کے ذریعہ اے ٹی ایل کو اپنا نااوراے ٹی ایل کو لگاتار صلاح دیناایک مربوط ایکوسسٹم کے تحت اٹھایاگیاقدم ہے جو اے آئی سی ٹی ای ، ایم آئی سی اے آئی ایم اورنیتی آیوگ کی کوششوں سے نافذ ہواہے ۔
اس کے علاوہ اس قدم کو اسکولوں اوراعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان فرق کو کم کرنے کے لئے قومی تعلیمی پالیسی 2020کے مقصد کے ساتھ بھی جوڑا گیاہے ۔ اسے اپنانے کی کوشش میں دونوں طرف سے آن لائن مینٹورنگ لیکچرسیشن گروپ پروجیکٹ اور اہم شراکت داروں کے دورے وغیرہ کی کارروائی ہونی ہے ۔
اس ورچوئل پروگرام کے درمیان اظہارخیال کرتے ہوئے اٹل انوویشن مشن کے مشن ڈائرکٹرآررامانند نے کہاکہ اے آئی سی ٹی ای اوراے آئی ایم نے گذشتہ کچھ سالوں میں ایک کلیدی شراکت داری تیارکی ہے ۔ اے ٹی ایل کے ساتھ میں اے آئی سی ٹی ای، آئی آئی سی کےذریعہ طلباء کو اپنانے سے اے ٹی ایل میں مختلف اختراع سے متعلق تربیت اور اختراع ورکشاپ کی پہل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اے ٹی ایل اسکول کے طلباء میں موجودہ معلومات اوراختراعی سوچ کی تشہیرمیں بہت اضافہ ہوگا۔
تکنیکی تعلیم کے لئے آل انڈیاکانسل کے چیئرمین ڈاکٹرانل سہسرابدھے نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے طلباء کی تربیت کے ساتھ ساتھ بھارتی معلوماتی نظام اور اس سے جڑی اقدار کو بھی فروغ دینے پر زوردیا۔
انھوں نے کہا کہ میں اس اشتراک سے بیحد خوش ہوں ، جس کے ذریعہ ہم نہ صرف اختراعی طلباء کو صلاح دیتے ہیں بلکہ ان کے درمیان بھارتی معلومات فراہم کرکے نظام کو بھی لے کرآتے ہیں ۔
اپنے خطاب میں تعلیم کی وزارت میں چیف انوویشن افسر ڈاکٹرابھے جیرے نے کہاکہ اگرہم صحیح معنوں میں اختراعی ملک کے طورپر ابھرنے کی خواہش رکھتے ہیں توہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہمارے پاس بڑے بڑے نظریئے ہوں ۔ اس تناظرمیں میں سمجھتاہوں کہ اٹل انوویشن مشن اورآئی آئی سی کے درمیان یہ شراکت داری زبردست سودمند ثابت ہوگی اور بہت سے نظریات اورانسانی وسائل کے حل سامنے آسکیں گے ۔
اسی دوران یہ اشتراک انوویشن مقابلوں میں شرکت کے لئے طلباء کے واسطے ایک منفرد موقع بھی ہوگا ان کے پاس صلاح مشورہ حاصل کرنے کے علاوہ اوریونیورسٹی کے ایکوسسٹم تک پہنچنے کا موقع بھی حاصل ہوگا۔
****************
)15.04.2021 (ش ح ۔ح ا ۔ع آ
U-3722a
(Release ID: 1711971)
Visitor Counter : 231