بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے اڈانی پورٹس اینڈ اسپیشل اکونومک زونس لمیٹڈ کو گنگا ورم پورٹ لمیٹڈ کی 89.6 فیصد حصے داری خریدنے کی منظوری دی

Posted On: 13 APR 2021 4:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  13 /اپریل 2021 ۔ بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے اڈانی پورٹس اینڈ اسپیشل اکونومک زونس لمیٹڈ (اے پی ایس ای زیڈ) کے ذریعہ گنگاورم پورٹ لمیٹڈ (جی پی ایل) کی 89.6 فیصد حصے داری خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری مسابقتی قانون 2002 کی دفعہ 31 (1) کے تحت 12 اپریل 2021 کو دی گئی۔

مجوزہ خرید جی پی ایل نے اے پی ایس ای زیڈ کی 89.6 فیصد شیئر ہولڈنگ کے لئے ہے۔

اے پی ایس ای زیڈ بندرگاہوں کو خدمات فراہم کرنے والی ایک مربوط بنیادی ڈھانچہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ہے، جو فی الحال گجرات، گوا، کیرالہ، آندھراپردیش، تمل ناڈو اور اوڈیشہ پر مشتمل 6 سمندری ریاستوں میں 11 گھریلو بندرگاہوں پر اپنی خدمات دے رہی ہے۔  اے پی ایس ای زیڈ مکمل لوجسٹک چین (یعنی جہازوں کے بندوبست سے لے کر انکریج، پائیلوٹیج، ٹگ پلنگ، برتھنگ، گڈس ہینڈلنگ انٹرنل ٹرانسپورٹ، اسٹوریج اینڈ ہینڈلنگ، پروسیسنگ اور سڑک یا ریل کے ذریعہ حتمی نکاسی) کا بندوبست کرتی ہے۔

جی پی ایل آندھراپردیش کے گنگاورم میں آندھراپردیش حکومت کے ساتھ مل کر بلڈ- آؤن- آپریٹ- ٹرانسفر یعنی تعمیر کرو، مالکانہ حق حاصل کرو، چلاؤ اور منتقل کرو کی بنیاد پر 20 سال کے رعایتی سمجھوتے کے تحت گہرے سمندر میں واقع بندرگاہ کی ترقی اور آپریشنز کا کام کررہی ہے۔ یہ رعایت بندرگاہ  کے کمرشیل آپریشنز کے دن سے مانی جائے گی۔ اس کے علاوہ 20 سال کی اضافی مدت (دس دس سال کی دو مدت کے لئے) تک بندرگاہ کے آپریشنز کی ذمے داری بھی جی پی ایل کو ملے گی۔

سی سی آئی کا تفصیلی حکم بعد میں جاری کیا جائے گا۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 3683

13.04.2021


(Release ID: 1711693) Visitor Counter : 197


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu