سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

جناب رتن لال کٹاریا نے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے افسران کو بزرگ شہریوں کی ٹیکہ کاری میں سہولت کے لئے مطلوبہ اقدامات  کرنے کی ہدایت دی

Posted On: 13 APR 2021 5:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی 13 اپریل 2021: سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریا نے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ بزرگ شہریوں کی ٹیکہ کاری میں سہولت کے لئے مطلوبہ اقدامات کریں۔ ٹیکہ اتسو کے موقع پر وزیر اعظم کے دیئے گئے پیغام کو سراہتے ہوئے جناب کٹاریا نے اپنی وزارت کی جانب سے گزشتہ چند مہینوں میں بزرگ شہریوں کی بہبود کے اقدامات کا ذکر کیا۔

انھوں نے مطلع کیا کہ ان کی وزارت نے وزارت صحت اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ساتھ مل کر اس سنگین وقت میں بزرگ شہریوں اور ان کی دیکھ بھال کرنے والوں کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ایڈوائزری میں تفصیل سے وہ نکات شامل ہیں جو بزرگ شہریوں کو کرنے ہیں یا نہیں کرنے ہیں۔ اس علاوہ ایک ایڈوائزری سینئر سٹیزن افراد کی ذہنی صحت کی دیکھ ریکھ سے متعلق جاری کی گئی ہے۔ وزارت نے ایک آفس میمورنڈم بھی جاری کیا جس کے تحت اولڈ ایج ہوم ، مربوط بازآبادکاری مراکز اور ایس سی رہائشی اور غیر رہائشی اسکولوں/ اسپتالوں کے لئے ہدایات دی گئی ہیں جن پر غیر سرکاری تنظیموں کو عمل کرنا ہے۔

وزیر موصوف نے اس مخدوش دور میں بزرگ شہریوں کی بہبود کے لئے ایک محفوظ ایکو سسٹم یقینی بنانے کے لئے حکومت کے شروع کردہ پروگراموں پر بھی روشنی ڈالی۔ سینئر سٹیزن افراد کے لئے مربوط پروگرام(IPSrC) کے تحت وزارت نے دیگر کے علاوہ غیر سرکاری تنظیموں کو بزرگ شہریوں کے لئے اولڈایج ہوم چلانے اور ان کی دیکھ ریکھ ، دماغی بیماریوں سے دوچار بزرگ شہریوں کی نگہداشت کے ہوم وغیرہ کو مالی امداد فراہم کی ہے۔ وزیر موصوف نے IPSrC کے تحت کی گئی کوششوں کے بارے میں بتایا جس کے ذریعہ ضرورتمند بزرگ شہریوں کو شیلٹر ،سخت نگہداشت، اور تغذیہ فراہم کیا جاتا ہے۔

****

 

U.No. 3691

م ن۔ ر ف ۔س ا


(Release ID: 1711599) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi , Bengali