مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
جل جیون مشن شہری منصوبہ ملک کے سبھی شہروں کا احاطہ کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے
پانی کے تعلق سے زیادہ محفوظ بننے کےلئے شہروں کے ما بین مسابقت
پانی کی تقسیم کے دوران کم سے کم نقصان، توجہ مرکوز کرنے والے شعبوں میں سے ایک
Posted On:
17 FEB 2021 6:29PM by PIB Delhi
ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب درگا شنکر مشرا نے کہاکہ جل جیون مشن ( شہری)، (جے ایم ایم -یو) سبھی گھروں میں پانی کی سپلائی کی آفاقی کوریج کےلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جے ایم ایم – یو سے شہروں کے بیچ پانی کو محفوظ بنانے کے لئے مقابلہ ہوگا اور آبی تحفظ کے تئیں زیادہ بیداری اور حساسیت پیدا ہوگی۔
جناب مشرا نے کل شام پائلٹ پے جل سرویکشن کا افتتاح کرتےہوئے کہا کہ پائلٹ سے حاصل ہونے والے تجربے کی بنیاد پر اس سرویکشن کو سبھی امرت شہروں تک توسیع دی جائے گی۔ مشن غیر محصول شدہ پانی کے نقصان کو موجودہ 40 سے 50 فیصد کم کر کے تقریبا 20 فیصد تک کم کرنے کے لئے آبی تقسیم کے دوران ہونے والے نقصان کو کم کرنے کی سمت میں آگے کام کرے گا۔ پانی کے معیار میں بہتری مشن کا ایک اہم حصہ ہے تاکہ نل سے ‘ پینے کا پانی’کا مقصد حاصل ہو سکے۔ اس کے علاوہ گندے پانی کو صاف کر کے اور دوبارہ قابل استعمال بنانا ایک اور اہم توجہ مرکوز کرنے والا شعبہ ہوگا۔
آگرہ، بدلہ پور، بھوبنیشور، چورو، کوچی ، مدورئی، پٹیالہ، روہتک، سورت اور تمکور جیسے 10 شہروں میں پائلٹ آن پے جل سرویکش شروع کیا گیا ہے۔ پے جل سرویکشن شہروں میں ایک چیلنج سے بھرپور عمل کے توسط سے پانی کی یکساں تقسیم ، گندے پانی کے دوبارہ استعمال اور آبی ذخائر کی مقدار اور کوالٹی کے سلسلے میں میپنگ کا پتہ لگانے کے لئے منعقد کیا جائے گا۔ مشن کی نگرانی ایک ٹیکنالوجی پر مبنی پلیٹ فارم کے توسط سے کی جائے گی، جس پر مستفیضین ردعمل کی پیش رفت اور آؤٹ پٹ نتائج کے ساتھ نگرانی کی جائے گی۔
جل جیون مشن (شہری )، (جے جے ایم –یو)، ایس ڈی جی ہدف -6 کے مطابق سبھی 4378قانونی شہروں میں فنکشنل نلوں کے توسط سے سبھی گھروں میں پانی کی سپلائی کےلئے آفاقی کوریج کے لئے بنایا گیا ہے۔ 500 امرت شہروں میں پانی کے نکاسی ؍ سیویج بندوبست انہیں پانی کے لئےمحفوظ بنانے کا مقصد جے جے ایم (یو) کے تحت اہم لائق توجہ شعبوں میں سے ہیں۔ شہری گھریلو نل کنکشن میں تخمیناً فرق 2.68 کروڑ ہے اور 500 امرت شہروں میں سیور کنکشن ؍ سپٹیج میں تخمینا فرق 2.64 کروڑ ہے، جسے جے جے ایم (یو) میں شامل کرنے کی تجویز ہے۔ جے جے ایم (یو) کےلئے مجوزہ کل خرچ 287000 کروڑ روپےہے، جس میں امرت مشن کو مالی امداد جاری رکھنے کےلئے 10000 کروڑشامل ہیں۔
*********
ش ح ۔ف ا۔ ک ا
U. No. 3672
(Release ID: 1711403)
Visitor Counter : 176