وزارت سیاحت
وزارت سیاحت نے تین روزہ بھارت میگاہوم اسٹے کے فروغ اورتربیت کے پروگرام کے تحت دارجلنگ علاقے کے 700سے زائد ہوم اسٹے مالکان کوتربیت دی
Posted On:
25 FEB 2021 2:32PM by PIB Delhi
دارجلنگ علاقے میں آنے والے سیاحوں کوسیاحت کے بہتر تجربے اورہوم اسٹے مالکان کو اچھی مہمان نوازی کے لئے دارجلنگ میں 22سے 24فروری ، 2021 کے درمیان تین روزہ ہوم اسٹے فروغ اورتربیت ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔ ورکشاپ کااہتمام وزارت سیاحت ، حکومت ہندکے علاقائی دفتر(مشرق) نے انڈیاٹورزم کولکاتہ کے ساتھ مل کر کیا، جس میں ایسٹرن ہمالیاز ٹریول اینڈ ٹور آپریٹرایسوسی ایشن ذرائع شراکت دارکے طورپر اورآئی آئی اے ایس اسکول آف منیجمنٹ نالج ساجھیدار کے طورپر شامل ہوا۔
اس ورکشاپ کا افتتاح سیاحت اورثقافت کے وزیرمملکت (آزادانہ چارج ) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل دارجلنگ کے لوک سبھا کے ممبر جناب راجیو گپتااوروزارت سیاحت کی ایڈیشنل ڈائرکٹرجنرل (سیاحت ) محترمہ روپیندربرار کی موجودگی میں کیا گیا۔ اس موقع پراپنے خطاب میں سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیرمملکت (آزدانہ چارج ) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے کہاکہ مہمان نوازی کے توسط سے ہوم اسٹے کو فروغ دیکر مقامی طبقوں کو آتم نربھر بنایاجاسکتاہے ۔
اس ورکشاپ میں دارجلنگ ، کیلم پونگ اور دوآرعلاقے کے کل 725ہوم اسٹے مالکان نے حصہ لیا ، جہاں اس تین روزہ ورکشاپ میں انھیں اپنے ہوم اسٹے کی تشہیرکرنے ،اپنی مہمان نوازی میں سدھارکرنے اوراس روایت اوراس انتظام کے بارے میں انھیں اورزیادہ جانکاری دینے وغیرہ سے متعلق تربیت دی گئی تاکہ وہ اپنے ہوم اسٹے کو فروغ دینے کے لئے اوراسے بااثرطورطریقوں سے استعمال کرسکیں ۔ اس تربیت کے ذریعہ نہ صرف یہاں آنے والے سیاحوں کو ایک بہترمہمان نوازی کا تجربہ حاصل ہوگابلکہ اس سے گھریلوسیاحت اورغیرملکی سیاحوں کے لئے مشرقی ہمالیائی علاقے اوردوآرکو ایک پسندیدہ سیاحتی منزل بنایاجاسکے گا ۔ یہ کوشش مقامی سیاحت اورمعاشی صورت حال کوباقاعدہ طورپر بہتربناسکتاہے ۔ ساتھ ہی ساتھ یہ سیاحت کی وزارت اور یواین ڈبلیو ٹی او کے ٹیکاو ترقی نشانے کو حاصل کرنے میں بھی مدد دے سکتاہے ۔ مرکزی وزیرجناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے یہ بھی کہاکہ سیاحت پرمبنی آتم نربھراقتصادی صورت حال اس علاقے کے نوجوانوں کے لئے ایک سودمند روزگارکے مواقع بھی فراہم کرائے گا۔
***************
(م ن ۔ ح ا۔ع آ 13.04.2021 )
U-3666
(Release ID: 1711347)
Visitor Counter : 171