کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب پیوش گوئل نے برآمد کاروں / درآمد کاروں کو کسی بھی وقت کہیں بھی فوری رسائی کے لئے ’’ڈی جی ایف ٹی ٹریڈ فیسلٹیشن ایپ‘‘ لانچ کیا


جناب گوئل نے کہا کہ ٹریڈ فیسلٹیشن ایپ انڈسٹری 4.0 کے لئے تیار ہے

یہ ایپ بھارت کے آتم نربھر بھارت کے تصور کی علامت ہے – جس سے گورنینس نہ صرف آسان ہوگا بلکہ اقتصادی اعتبار سے منفعت بخش اور رسائی میں اضافہ کرنے والا ہوگا

انھوں نے اپیل کی کہ اس طرح کے ایپ کو مختلف علاقائی زبانوں میں تیار کیا جانا چاہئے

Posted On: 12 APR 2021 5:31PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  12/اپریل2021 ۔ صنعت و تجارت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج کاروبار میں آسانی کو فروغ دینے کے تحت درآمد کاروں / برآمد کاروں تک اطلاعات کی فوری رسائی کے لئے ڈی جی ایف ٹی کا ’ٹریڈ فیسلٹیشن‘ موبائل ایپ لانچ کیا۔ انھوں نے یہ ایپ آن لائن ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ لانچ کیا۔

اس موقع پر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ کئی بار تجارت سے متعلق آسان عمل بھی بوجھل ہوجاتا ہے اور اگر وہی سہولت ایک بٹن کو ٹچ کرنے کے ساتھ دستیاب ہے تو صورت حال آسان ہوجاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ موبائل ایپ کے ساتھ ہم کاروبار کو آسان بنانے کو یقینی بنائیں گے اور اس کا بین الاقوامی تجارت میں بھی تیزی سے فروغ ہوگا۔ ہم پیپرلیس، خودکار پروسیسنگ سسٹم، کاروباریوں کے لئے سہل پروسیجر، محکموں کے بیچ ڈیٹا کا لین دین کرکے ڈیجیٹل پیمنٹ اور ایکنالجمنٹ کی جانب بڑھنا چاہتے ہیں۔

جناب گوئل نے کہا کہ کووڈ-19 کے بعد کی دنیا میں تکنیک پر مبنی گورنینس بھارت کی ترقی اور عالمی سطح پر مسابقت کے تعین میں اہم رول ادا کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ سنگل ونڈو نظام کے تصور نے بھارت میں خدمات کو تکنیک کے ذریعہ پہنچانے کا اہل بنایا ہے۔ اس نے آخری سیڑھی پر بیٹھے مستفیدین کو جگہ سے متعلق رکاوٹوں سے آزاد کردیا ہے اور اس کے لئے کاروبار کرنا آسان بنادیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی سمت میں پیش رفت معیشت کو فروغ دینے اور مسابقتی عالمی بازار میں بھارتی کمپنیوں کو مضبوطی دینے میں مدد کرتی ہے۔

ڈی جی ایف ٹی کے اقدام کی ستائش کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ نیا ٹریڈ فیسلٹیشن ایپ صحیح سمت میں ایک قدم ہے، کیونکہ یہ تجارت سے متعلق متعدد طریقہ کار اور پوچھ تاچھ کے لئے آسان اور ہر جگہ قابل رسائی چینل ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ دراصل وزیراعظم کے تصور کم از کم حکومت، زیادہ سے زیادہ حکمرانی کو عملی شکل دینا ہے۔ ڈی جی ایف ٹی، کاروبار کے لئے ای-سرٹیفکیٹ جاری کرنے، دستاویزات کی توثیق کے لئے کیو آر اسکین پروسیس کی انجام دہی کے ذریعہ ایک سچی قیادت فراہم کررہا ہے- یہ درآمدات و برآمدات سے متعلق طریقہ کار کے لئے لین دین کی اجازت اور وقت میں کمی لائے گا اور شفافیت کو فروغ دے گا۔ انھوں نے کہا کہ ٹریڈ فیسلٹیشن ایپ آتم نربھر بھارت کے تصور کی علامت ہے۔ یہ روایتی سوچ میں تبدیلی کی علامت ہے، ساتھ ہی یہ گورنینس کو آسان، کفایتی اور آسانی کے ساتھ قابل رسائی بناتا ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ ٹریڈ فیسلٹیشن ایپ، انڈسٹری 4.0 کے لئے تیار ہے۔ یہ درج ذیل خدمات فراہم کرتا ہے:

  • ریئل ٹائم تجارتی پالیسیوں کی جانکاری، اطلاعات، درخواست کی صورت حال کی جانکاری، ٹریکنگ ہیلپ ریکویسٹ۔
  • اشیاء کی بنیاد پر ایکسپورٹ – امپورٹ پالیسی اور ان کے اعداد و شمار کی دریافت،  آئی ای سی پورٹ فولیو کو ٹریک کرنا۔
  • مصنوعی ذہانت پر مبنی 24 گھنٹے ساتوں دن تجارت سے متعلق سوالات کے جوابات دینے میں تعاون۔
  • ڈی جی ایف ٹی خدمات سبھی کے لئے دستیاب ہیں۔
  • آپ کا ٹریڈ ڈیش بورڈ کسی بھی وقت اور کہیں بھی قابل رسائی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ’موبائل‘ انڈیا ایم ایس ایم ای اور غیرملکی کمپنیوں کے لئے بین الاقوامی سطح پر تجارت کے مواقع پیدا کرتا ہے۔ اس کے ذریعہ بھارتی کمپنیوں کو کوالٹی کے تئیں آگاہ کرے گا اور وہ لاگت کی سطح پر مسابقت کرنے والی بنیں گی۔ اس کے علاوہ یہ 2025 تک ایک لاکھ کروڑ ڈالر کی برآمدات اور 5 لاکھ ڈالر کی ڈی جی پی بنانے کے ہدف میں پورا مدد کرے گا۔  انھوں نے کہا کہ ایپ کو مزید ایڈوانس بنانے کے لئے سبھی حصص داروں کو خیالات کا لین دین کرنے کے لئے مدعو کیا جانا چاہئے، تاکہ تکنیکی یکسر تبدیلی میں تیزی آئے گی۔ جناب گوئل نے مختلف علاقائی زبانوں میں گورنینس ایپ تیار کرنے کے لئے ٹیکنالوجی اور ماہرین لسانیات کو ایک ساتھ لانے کی بھی اپیل کی۔

ڈی جی ایف ٹی کا نیا موبائل ایپ برآمد کاروں اور درآمدکاروں کی آسانی کے لئے درج ذیل سہولتیں فراہم کرتا ہے:

  • ریئل ٹائم ٹریڈ پالیسی اپ ڈیٹس اور ایونٹ نوٹیفکیشن
  • کہیں بھی، کسی بھی وقت آپ کا ٹریڈ ڈیش بورڈ
  • ڈی جی ایف ٹی کے ذریعہ ایپ میں دی گئی سبھی خدمات تک رسائی
  • اشیاء کی بنیاد پر ایکسپورٹ – امپورٹ پالیسی اور اعداد و شمار کی کھوج
  • کاروبار سے متعلق معلومات کے لئے 24 گھنٹے آن لائن سہولت
  • اپنے آئی ای سی پورٹ فولیو کو ٹریک کریں، درخواستوں، اتھورائزیشن  کو منظوری
  • درخواستوں کی صورت حال کے بارے میں ریئل ٹائم پر الرٹ
  • ریئل ٹائم میں مدد سے متعلق درخواستوں پر کارروائی اور ان پر نظر رکھنا
  • تجارتی نوٹس، پبلک نوٹس کو آسانی سے مشترک کرنا

یہ ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پلیٹ فارموں پر دستیاب ہوگا۔ ایپ کو ڈی جی ایف ٹی کی ویب سائٹ (https://dgft.gov.in) سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکے گا۔اسے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی) کی ہدایات کے مطابق ٹاٹا کنسلٹینسی سروسیز (ٹی سی ایس) نے تیار کیا ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 3646

 


(Release ID: 1711282) Visitor Counter : 245


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi