صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ -19ٹیکہ کاری 86واں دن


ٹیکہ اتسوکے پہلے دن کام کاج کی جگہوں پرٹیکہ کاری کے مرکزوں میں کام شروع

آج رات 8بجے تک 27.69لاکھ ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے ، جس کے بعد اب تک دی جانے والی خوراکوں کی مجموعی تعداد10.43کروڑسے تجاوز کرگئی

آج رات 8بجے تک 9کروڑسے زیادہ پہلی خوراکیں دی گئیں

60سال سے زیادہ عمرکے افراد کو دی جانے والی پہلی خوراک کی تعداد 4کروڑکے نشان سے متجاوز

Posted On: 11 APR 2021 9:57PM by PIB Delhi

 

 

نئی دہلی ،11؍اپریل :ہندوستان کووڈ -19وائرس پرقابو پانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات میں نئی بلندیاں طے کرتارہاہے ۔ ٹیکہ اتسوکے پہلے دن بہت سی کام کاجی جگہوں میں ٹیکہ کاری کے مراکز نے کام کرناشروع کردیا۔ اتوارہونے کی بنا پرزیادہ ترکام پرائیویٹ مراکز پرکیاگیا۔ اوسطاکسی بھی کام کاج کے دن سرگرم رہنے والے کووڈ ویکسینیشن سینٹرز (سی وی سیز) کی تعداد 45000ہے ۔آج ان کام کرنے والے ٹیکہ کاری مراکز کی تعداد 63800رہی ،یعنی فعال ٹیکہ کاری کے مراکز میں اوسط سے18800کااضافہ درج کیاگیا ، اس کے علاوہ اتوارکو کم تعداد میں ٹیکہ کاری دیکھنے میں آئی (تقریبا  16لاکھ ) ۔ٹیکہ اتسوکے پہلے دن رات 8بجے تک 27لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین کی خوراک دی گئی تھی ۔

آج رات 8بجے تک ملنے والی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملک بھرمیں کووڈ 19ویکسین کی دی جانے والی خوراکوں کی مجموعی تعداد 104365035رہی ۔

یہ خوراکیں 1555837سیشنوں میں دی گئیں ، جس میں 9012768طبی ملازمین (ایچ ڈبلیو سیز) جنھیں پہلی خوراک دی گئی ہے اور 5523718وہ طبی ملازمین جنھیں دوسری خوراک دی گئی ہے ۔9994360صف  اول کے کارکنان (ایف ایل ڈبلیوز)(پہلی خوراک ) ، 4793536صف اول کے کارکنان (دوسری خوراک ) ، 31949793وہ افراد جن کی عمر 45سال سے 59سال کے درمیان ہے ، (پہلی خوراک )، 676609وہ افراد جن کی عمر 45سال سے 59سال کے درمیان ہے ، (دوسری خوراک )، 40476731وہ افراد جن کی عمر 60برس سے زیادہ ہے ، (پہلی خوراک ) اور 1937520وہ افراد جن کی عمر60برس سے زیادہ ہے (دوسری خوراک )، شامل ہیں ۔ .

 

طبی ملازمین

صف اول  کے کارکنان

ایج گروپ

 45-60

برس

60برس سے  زائد

مجموعی  شفایابیاں

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

90,12,768

55,23,718

99,94,360

47,93,536

3,19,49,793

6,76,609

4,04,76,731

19,37,520

9,14,33,652

1,29,31,383

9کروڑسے زیادہ (91433652)افراد کو کووڈ 19ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ، جن میں 4کروڑسے زیادہ (40476731)وہ لوگ ہیں ، جن کی عمر60برس سے زیادہ ہے ۔

ملک بھرمیں کووڈ 19ٹیکہ کاری مہم کے 86ویں دن آج رات 8بجے تک مجموعی طورپر 2769888افراد کو ٹیکہ لگائے گئے ۔ ان میں سے  ابتدائی رپورٹ کے مطابق 2547691مستفدین کو پہلی خوراک دی گئی اور 222197مستفدین کو دوسری خوراک دی گئی ۔ آج دن بھرکی کارگزاری سے متعلق حتمی رپورٹ دیر رات تک تیارہوپائے گی ۔

 

مورخہ :11اپریل ، 2021(86واں دن )

طبی ملازمین

صف اول  کے کارکنان

ایج گروپ

 45-60

برس

60برس سے  زائد

مجموعی  شفایابیاں

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

8705

15429

40745

34327

1673140

35127

825101

137314

2547691

222197

 

***************

( ش ح ۔س ب ۔ع آ،12.04.2021)

U-3592

 

 


(Release ID: 1711138) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Hindi , Telugu