وزارت دفاع

سی ڈی ایس جنرل بپن راوت نے کارواڑ میں بحریہ کے اڈے کا دورہ کیا

Posted On: 05 APR 2021 10:00PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 5 اپریل 2021: چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس)  جنرل بپن راوت پی وی ایس ایم ، یو وائی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وائی ایس ایم، ایس ایم، وی ایس ایم، اے ڈی سی نے آج  5 اپریل 21  کو کارواڑ بحری اڈے کا دورہ کیا۔ وائس ایڈمرل آر ہری کمار، مغربی بحری کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ انچیف نے جنرل کا استقبال کیا۔

Pix5MERW.jpeg

اس سفر کے دوران ، سی ڈی ایس نے جہاز لفٹ کی سہولت کا دورہ کیا اور فیری کی مدد سے بندرگاہ سے متعلق معلومات بھی حاصل کیں۔ انہیں پروجیکٹ سیبرڈ کی پیشرفت اور وہاں مستقبل کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ سی ڈی ایس نے نیول اسٹیشن پر افسروں اور ملاحوں سے بات چیت بھی کی۔

 

U.No. 3610

م ن۔ ر ف ۔س ا

 


(Release ID: 1711076) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Hindi