وزارت دفاع
سورنم وجے ورش 'وجے جوالا' لکشدیپ اور منی کائے جزیروں میں
Posted On:
05 APR 2021 6:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 5 اپریل 1971 کی جنگ میں ہندستان کی فتح کی 50 ویں سالگرہ منانے کے لیے سال 2021 کو 'سورنم وجے ورش' کے طور پر منایا جا رہا ہے ۔ جنوبی بحری کمان میں 'سورنم وجے ورش' کی سرگرمیوں کے تحت معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ روشن کردہ 'وجے جوالا' کو لکشدیپ اورمنی کائے جزیروں میں لے جایا جا رہا ہے ۔ 'وجے جوالا' 5 اپریل 21 سے 14 اپریل 21 تک ان جزیروں میں رہے گا ۔ وجے جوالا 05 اپریل 21 کو کوچی سے آئی این ایس سجاتا کے ذریعہ 06 اپریل 21 کو منی کائے پہنچے گا۔
اسکے بعد جوالا کو بالترتیب اینڈروتھ (06 اپریل 21)، کورتّی (09 اور 13 اپریل 21), امینی، کدمت (11 اپریل 21) اور بیترا (12 اپریل 21) جزیروں میں لے جایا جائے گا ۔ وجے جوالا جنگ میں شامل ہوئے ایسے سابق فوجیوں کے گھروں پر بھی لے جایا جائے گا جو ان جزیروں کے حقیقی باشندہ ہیں اور 1971 کے ہندوستان پاکستان جنگ حصہ لے چکے ہیں ۔ وجے جوالا 14 اپریل 21 کو بحری اڈے کوچی کو واپس سونپنے کے لیے آئی این ایس کالپینی سے کورتّی روانہ ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض (
U-3607
(Release ID: 1711073)