ٹیکسٹائلز کی وزارت

ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے این آئی ایف ٹی سری نگر سے پہلے کنووکیشن کی صدارت کی


انھوں نے کہا کہ این آئی ایف ٹی کو ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کو ایک تعلیمی مضمون کے طور پر متعارف کرانے کے لیے کام کرنا چاہئے

Posted On: 09 APR 2021 6:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،10مارچ ، 2021،     نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی) سری نگر کا پہلا کنوویکشن آج  سری نگر میں شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں منعقد ہوا۔ ٹیکسٹائلز اور خواتین  اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں جبکہ نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے محکمے کے وزیر  جناب کرن رجیجو مہمان ذی وقار تھے۔ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا نے جموں کے راج بھون سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقریب میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011L04.jpg

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے محترمہ ایرانی نے کہا کہ این آئی ایف ٹی سری نگر کے  پہلے بیچ نے اس ادارے کی 35 سال پرانی تاریخ میں ایک سنہرے ورق کا  اضافہ کیا ہے۔ انھوں نے طلبا کو ترغیب دی کہ وہ  زندگی میں جو بھی موقع ملے اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے خود کو تیار کریں اور اعتماد ظاہر کیا کہ  این آئی ایف ٹی میں  انھیں جو تربیت ملی ہے اس سے وہ کسی بھی امتحان اور مشکل کا مقابلہ کرسکتے ہیں جو ان کے راستے میں آئے گی۔ محترمہ ایرانی نے کہا کہ جموں وکشمیر کی حکومت نے جموں وکشمیر انڈسٹریل پالیسی کے ایک حصے کے طور پر 30000 کروڑ روپئے کے ایک پیکیج کا  حال ہی میں اعلان کیا ہے، محترمہ ا یرانی نے طلبا سے کہا کہ وہ اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنی بہترین کوششوں کا استعمال کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SPXV.jpg

محترمہ ایرانی نے مزید کہا کہ  ٹیکنیکل ٹیکسٹائز کی پیداوار اور ڈیزائن میں مصروف ہے۔ اس پیداوار اور ڈیزائن کو پوشاک اور تزئین کو چھوڑ کر صنعتوں میں استعمال کیا جائے گا اور یہ مستقبل کے لیے ایک بڑا قدم ہوگا۔ ٹیکسٹائلس کی وزارت اس امکان سے پوری طرح کام لینے کی کوشش کر  رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ این آئی ایف ٹی مستقبل قریب میں ٹیکنیکل  ٹیکسٹائلس کو ایک تعلیمی مضمون کے طو رپر متعارف کرانے کی کوشش  کر رہی ہے۔

گریجویشن کرنے والے طلبا اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے محکمے کے وزیر جناب کرن رجیجو نے طلبا پر زور دیا کہ وہ فراہم شدہ  مواقع کا بہترین استعمال کریں  کیونکہ پوشاکوں اور فیشن کی صنعت میں  ان کے لیے زبردست امکانات موجود  ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کے نوجوانوں کو ملک کی نرم شبیہ اور نرم پاؤور کی تشریح کرنے اور اسے پیش کرنے میں ایک اہم رول ادا کرنا ہے۔ ا نھوں نے کہا کہ این آئی ایف ٹی سری نگر کے سابق طلبا اس سمت میں ایک قائدانہ رول ادا کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003LYEU.jpg

این آئی ایف ٹی سری نگر چار چار سال کی مدت کے فیشن ڈیزائن اور فیشن کمیونی کیشن کے دو انڈر گریجویٹ کورس چلاتا ہے۔

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.3576



(Release ID: 1710909) Visitor Counter : 169


Read this release in: English , Hindi , Marathi