کارپوریٹ امور کی وزارتت

بھارت کے دیوالیہ پن اور دیوالیہ ہونےسے متعلق بورڈ نے 2021 کے ضابطوں کو مشتہر کیا ہے جو دیوالیہ پن کا مسئلہ حل کرنے کے عمل سے پہلے کے پیکیج سے متعلق ہیں

Posted On: 09 APR 2021 8:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،10مارچ ، 2021،     دیوالیہ پن اور دیوالیہ ہونے سے  متعلق کوڈ (ترمیمی) آرڈیننس، 2021 ، 4 اپریل 2021 کو نافذ کیا گیا تھا جس میں کارپوریٹ مقروضین کے لیے ، جنھیں بہت چھوٹے، چھوٹے اور درمیانہ درجے کے صنعتکار کہا گیا ہے پیکیج سے پہلے کے دیوالیہ پن سے متعلق مسئلے کے حل کے عمل(پی پی آئی آر پی) کے لیے کہا گیا ہے۔ بھارت کے دیوالیہ پن اور دیوالیہ  ہونےسے متعلق بورڈ نے 2021 (پی پی آئی آر پی ضابطے)کے ضابطوں کو آج  مشتہر کیا ہے جو دیوالیہ پن کا مسئلہ حل کرنے کے عمل سے پہلے کے پیکیج سے متعلق ہیں۔

پی پی ا ٓئی آر پی ضابطوں میں ان طریقوں  کا ذکر ہے جو اسٹیک  ہولڈروں کو  استعمال کرنے ہوں گے اور پی پی آئی آر پی   کے ایک حصے طور پر انھیں مختلف کام کرنے ہوں گے۔

پی پی ا ٓئی آر پی ضابطے آج سے نافذ العمل ہوگئے ہیں انھیں www.mca.gov.in اور www.ibbi.gov.in. پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.3577


(Release ID: 1710892) Visitor Counter : 198


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi