ریلوے کی وزارت

جناب پیوش گوئل نے جھارکھنڈ میں ہنس ڈیہا-گوڈّا نئی لائن کو وقف کیا


جناب پیوش گوئل نے گوڈّا سے گوڈّا- نئی دہلی ہمسفر اسپیشل ٹرین کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

’’اس نئی ہنس ڈیہا-گوڈّا ریل لائن سے علاقے میں تیزرفتاری کے ساتھ ترقی ہوگی اور روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے، مستقبل میں کسان ریل بھی شروع کی جائے گی تاکہ اس علاقے سے کسانوں کی فصل کو بھیجا جاسکے‘‘- جناب گوئل

Posted On: 08 APR 2021 5:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،08مارچ ، 2021، جھارکھنڈ کی مجموعی ترقی کو یقینی بناتے ہوئے ریلوے، کامرس اور صنعت نیز صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے  وزیر جناب پیوش گوئل  نے آج ہنس ڈیہا-گوڈّا نئی لائن کو قوم کے نام وقف کیا اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گوڈّ-ا نئی دہلی ہمسفر ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ا س نئی لائن سے  ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولتیں پیدا ہوں گی۔ اشیاء کو کم خرچ سے اور تیز رفتاری سے بھیجا جاسکے گا اور اس سے جھارکھنڈ میں دمکا اور گوڈّا کی سماجی اقتصادی ترقی کو رفتار ملے گی۔ تقریب کے دوران ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او جناب سنیت شرما اور دیگر معزز افراد بھی ورچوئل طور پر موجود تھے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے کہا کہ ’’جھارکھنڈ معدنیات اور بہت سے مقدس مقامات کے لیے مشہور ہے اور ریلوے کا محکمہ اس امکان کو حقیقت میں بدلنے میں مدد دے رہا ہے۔ہنس ڈیہا- گوڈّا پروجیکٹ کی 2011 میں منظوری دی گئی تھی لیکن 2014 تک اس میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ 2014 میں جب عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پروجیکٹوں کا جائزہ لیا تو یہ انکشاف ہوا کہ اس پروجیکٹ کے لیے زمین کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ہدایت پر اس نئی  لائن کے پروجیکٹ پر تیز رفتاری سے پیشرفت ہوئی۔ اب تک اس پروجیکٹ پر 550 کروڑ روپئے  کی سرمایہ کاری کی جاچکی ہے۔نئی ہنس ڈیہا- گوڈّا ریل لائن سے علاقے میں  تیزرفتاری کے ساتھ ترقی ہوگی اور روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ مستقبل میں اس علاقے سے کسانوں کی فصل کو بھیجنے کے لیے  کسان ریل بھی شروع کی جاسکتی ہے‘‘۔

جناب گوئل نے بتایا کہ اس وقت جھارکھنڈ میں 20000 کروڑ روپئے کے سرمایے سے 36 ریل پروجیکٹوں پر عمل کیا جارہا ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ مشرقی ڈیڈیکیٹیڈ فریڈ کوریڈور جھارکھنڈ سے گزرتا ہے، ریاست کی معیشت کی رفتار تیز کرے گا۔

بھارت کا ریلوے کا محکمہ نیا بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کی کوشش کر رہاہے نیز اپنے نیٹ ورک کی صلاحیت میں اضافہ کر رہا ہے اور صارفین کو بہتر سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے ریلوے کے محکمے نے جھارکھنڈ میں ہنس ڈیہا- گوڈّا نئی لائن پروجیکٹوں کو شروع کیا ہے۔ بنیادی ڈھانچے کے کام کی ترقی اور ریاست جھارکھنڈ میں مسافروں کو سہولتیں فراہم کرنے کی خاطر 663 کروڑ روپئے خرچ کیے گئے ہیں۔

ہنس ڈیہا- گوڈّا نئی لائن کے شروع کیے جانے کی جھارکھنڈ کے عام لوگوں کی طرف سے بڑے عرصے سے مانگ تھی۔ اس پروجیکٹ سے ریاست کے اس   حصے میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر  کی رفتار میں تیزی آئے گی اور کنیکٹی ویٹی میں اضافہ ہوگا۔ نئی لائن کے پروجیکٹ کی کل لمبائی 32 کلو میٹر ہے، جو جھارکھنڈ کے گوڈّا اور دمکا اضلاع سے گزرتی ہے۔ نئی لائن میں پانچ اسٹیشن ہیں جو اس طرح ہیں: ہنس ڈیہا، گنگوارا، پوری یاہٹ، کٹھوان اور گوڈّا۔ان تمام پانچ اسٹیشنوں پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور مسافروں کی  سہولتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس 32 کلو میٹر کی نئی پٹی میں ٹرین کی رفتار 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ نئی لائن پروجیکٹ کی شروعات کرتے ہوئے دو بڑے پل اور 33 چھوٹے پل تعمیر کئے گئے ہیں۔

ہنس ڈیہا- گوڈّا ریلوے لائن کوئلے کا ایک ترجیحی پروجیکٹ ہے اور ریلوےکے محکمے نے  صنعتی سامان مثلاً کوئلے، کوئلے کے نقل وحمل اور کاروبار اور صنعتوں  کی تیز رفتار ترقی نیز جھارکھنڈ میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے پیش نظر اس پروجیکٹ کی تیز رفتاری کے ساتھ تکمیل میں ہرممکن قدم اٹھایا ہے۔

مزید یہ کہ اس نئی لائن پر ٹرین خدمات کی شروعات سے بھارت کی رجدھانی یعنی دہلی جانے وا لے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ گوڈّا سے نئی دہلی کے لیے نئی سفر فاسٹ ہمسفر ایکسپریس ٹرین کے چلنے سے بھاگلپور کے راستے نئی دہلی تک مسافروں کے آرامدہ  سفر میں آسانی پیدا ہوگی۔

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.3531


(Release ID: 1710567) Visitor Counter : 218


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi