امور داخلہ کی وزارت

بھارت اور سری لنکا کے پولیس سربراہو ں کے مذاکرات (پی سی ڈی)

Posted On: 08 APR 2021 4:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،08مارچ ، 2021، بھارت اور سری لنکا کے پولیس سربراہوں کے درمیان پہلے وفدوں کی سطح کے ورچوئل مذاکرات آج اثبات اور اعتماد کے ماحول میں منعقد ہوئے۔ بھارت کے وفد کی قیادت انٹلیجنس بیورو کے ڈائرکٹر کر رہے تھے جبکہ سری لنکا کے وفد کی سربراہی انسپکٹر جنرل آف پولیس سی ڈی وکرما رتنے نے کی۔

منشیات کی تجارت کرنے والوں اور دیگر منظم جرائم پیشہ افراد کے خلاف جو دونوں ملکوں کے درمیان تنگ بحری راستے کا استعمال کر رہے ہیں، ایک دوسرے کی کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے طرفین نے بروقت خفیہ معلومات اور فیڈ بیک میں ساجھے داری کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں ملکوں نے دہشت گرد تنظیموں، جن میں عالمی دہشت گرد گروپ اور مفرور افراد بھی شامل ہیں، یہ افراد جہاں کہیں بھی موجود ہوں اور سرگرم ہوں، کے خلاف مشترکہ طور پر کارروائی کرنے سے اتفاق کیا۔

آگے کی کارروائی کے طو رپر تعاون کے موجودہ میکنزم کو مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور سکیورٹی کے موجودہ اور آگے آنے والے چیلنجوں سے بروقت اور مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے ’نوڈل پوائنٹس‘ کی نشاندہی  کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

پولیس سربراہوں کے مذاکرات کے انعقاد سے جس میں ان کی مدد دونوں ملکوں کی دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے ممبران کر رہے تھے، دونوں ملکوں کی پولیس فورسوں کے درمیان موجودہ تعاون کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.3529



(Release ID: 1710519) Visitor Counter : 143