شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
21-2020کے لئے قومی آمدنی کا دوسرا پیشگی تخمینہ
اور تیسری سہ ماہی (اکتوبر-دسمبر) کے لئے مجموعی گھریلو پیداوار کا سہ ماہی تخمینہ 21-2020
Posted On:
26 FEB 2021 5:30PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 26فروری2021: قومی شماریات کے دفتر (این ایس او) ، شماریات پروگراموں کے نفاذ کی وزارت نے قومی آمدنی کا دوسرا پیشگی تخمینہ 21-2020 کے ساتھ ساتھ اکتوبر – دسمبر (کیو -3) 21-2020 کی سہ ماہی کے لئے جی ڈی پی کا تخمینہ جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تیسری سہ ماہی کے لئے مستحکم (21-2011) و موجودہ دونوں قیمتوں میں مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے تخمینے جاری کئے گئے ہیں۔
2- سال 21-2020 کی دوسری سہ ماہی (ایس اے ای) کا پیشگی تخمینہ قومی کھاتوں کے ریلیز کیلنڈر کے مطابق جاری کیا گیا ہے، قبل میں جاری سال 21-2020 کی پہلی اور دوسری سہ ماہی تخمینوں میں بھی قومی کھاتوں کی ترمیم شدہ پالیسی کے مطابق ترمیم کیا گیا ہے۔ 7 جنوری 2021 کو جاری پہلے ترمیم شدہ تخمینہ (ایف اے ای ) کے وقت تصحیح شدہ بینچ مارک – اشاراتی اصول پر مبنی تخمینے کے بجائے پہلے ترمیم شدہ تخمینہ ایس اے ای 21-2020 میں صنعت وار ؍ ادارہ وار تفصیلی معلومات (29 جنوری 2021 میں جاری) کا استعمال کرکے جمع کیا گیا ہے۔ اس طرح ایس اے ای 21-2020 مین ترمیم شدہ بینچ مارک تخمینوں میں ترمیم کرنے کے اسباب ہیں اور ان تخمینوں کو جمع کرنے کے لئے استعمال کئے گئے مختلف اشاریہ سے دستیاب معلومات کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔
3- پیشگی تخمینے کی تکمیل مقررہ اشاراتی اصولوں پر مبنی ہے۔ الگ الگ شعبوں کے لئے جاری کئے گئے اس تخمینے کے لئے مختلف اشاریہ سے اعداد وشمار جٹائے گئے ہیں۔ جیسے (1) چالو مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں کے صنعتی پیداوار اشاریہ، (آئی آئی پی) (2) نجی وکارپوریٹ سیکٹر میں فہرست بند کمپنیوں کا 2020 کو ختم ہوئی سہ ماہی تک مالی مظاہرہ ۔ (3) غذائی پیداوار کا پہلا پیشگی تخمینہ، (4) مرکز اور ریاستی سرکاروں کے کھاتے ، مالی سال کے اول 9-10 مہینوں کے لئے دستیاب مرکزی اور ریاستی سرکاروں کے اعداد وشمار ، جمع اور قرض، مسافروں اور سامان سے ریلوے کی کمائی ، شہری ہوا بازی کے ذریعے مسافر اور مال ڈھلائی ، اہم بندرگاہوں پر مال ڈھلائی، کاروباری گاڑیوں کی فروخت وغیرہ جیسے اشاریئے سے متعلق معلومات سے حاصل کئے جاتے ہیں ۔ 21-2020 کے لئے انکم ٹیکس کے بجٹ تخمینوں کے لئے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس اور کنٹرول اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا کی ویب سائٹ پر دستیاب انکم ٹیکس کا بجٹ تخمینہ کا استعمال کرتے ہوئے اشیاء کی موجودہ قیمتوں پر بنیاد پر ٹیکس تخمینہ لگایا ہے۔ اشیاء کی مستحکم قیمتوں کی صورت حال میں ٹیکس کے قابل اشیاء و خدمات کی ترقی کو بنیاد بناکر شمولیاتی ٹیکس کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ مرکز اور ریاستوں کے 21-2020 کے لئے بجٹ دستاویزوں کے وسیع تجزیئے پر مبنی مالی خرچ ، سود کی ادائیگی ، سبسڈی وغیرہ سے جڑی معلومات کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے۔ بجٹ 22-2021 میں پیش گئی اہم سبسڈی (خاص طور پر غذائی سبسڈی) کے لئے ترمیم شدہ تخمینہ بی ای 21-2020 میں 2.27 لاکھ کروڑ وپے سے آر ای 21-2020 میں 5.95 لاکھ روپے کا تیز اضافہ دکھا یا گیا ہے۔ وزارت مالیات سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پچھلے سالوں کے بقایا شمولیت کے بعد سبسڈی کا ترمیم شدہ التزام ذہن میں رکھا گیا ہے۔
آئی آئی پی جیسے کچھ اشاریئے کی تیاری رواں مالی سال کے پہلے 9 مہینوں سے حاصل اطلاعات کے استعمال کرنے کے ساتھ وبا کے دوران آئے اتار چڑھاؤ کے اندازوں کی تکنیک میں ضروری ترمیم کے ساتھ مہیا کرایا گیا ہے۔ تخمینہ میں استعمال کئے گئے اہم اشاریہ میں فیصد تبدیلی ضمیمے میں دی گئی ہے۔ 21-2020 کی تیسری سہ ماہی میں جی ڈی پی یا مستحکم قیمتوں (12-2011) پر مبنی جی ڈی پی کے 36.22 لاکھ کروڑ روپے کا اندازہ ہے۔ یہ 20-2019 کی تیسری سہ ماہی میں 36.08 لاکھ کروڑ رہی ہے اور اس میں 0.4 فیصد دیکھا جا رہا ہے۔
کووڈ – 19 مہاماری وبا کے درمیان وائرس کے اضافے کو روکنے کے مقصد سے لگائی گئی مختلف یقینی پابندیوں کا اثر اقتصادی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اعداد وشمار کو جمع کرنے کے نظم پر بھی پڑا ہے۔ قومی کھاتے کا تخمینہ تیار کرنے میں استعمال کئے جانے والے آئی آئی پی اور سی پی آئی جیسے بہت چھوٹے اقتصادی اشاریوں کے اعداد وشمار سے جڑی چنوتیاں رہیں۔ اس لئے مجوزہ اشاریوں اور حقیقی اشاریوں میں تزاد ہو سکتا ہے، جو وبا کی وجہ سے ان مہینوں کے دوران پیدا شدہ اقتصادی صورت حال اور سرکار کے ذریعے کئے گئے خصوصی اقدامات پر منحصر ہے۔
چنانچہ ان تخمینوں کا تعلق حالات کو دھیان می رکھتے ہوئے باریکی سے ترمیم کیا جائے گا۔ ایسے میں ان اعداد وشمار کی تفصیل کرتے وقت استعمال کرنے والوں کو مندرجہ بالا صورت حال کو دھیان رکھنا ہوگا۔
اقتصاد سرگرمیوں کے توسط سے بنیادی قیمتوں پر جی وی اے کے ساتھ بنیادی قیمتوں پر مجموعی قومی آمدنی اور فی شخص آمدنی کا تخمینہ ، دوسری پیشگی تخمینوں کے لئے جی ڈی پی پر خرچ اور 19-2018 اور 20-2019 اور 21-2020 کے لئے جی ڈی پی کے خرچ (مستحکم قیمتیں) اور موجودہ قیمتیں فیصد تبدیلی اور لاگو شرحوں کی تفصیل ضمیمہ ایک سے 4 میں دی گئی ہے۔
جنوری ، مارچ 2021 ( 21-2020 کا کیو -4) کی سہ ماہی جی ڈی پی تخمینوں کی اگلی ریلیز اور مالی سال 21-2020 کے لئے قومی آمدنی کا عبوری سالانہ تخمینہ 31 مئی 2021 کو جاری کیا جائے گا۔
Annexure
*****************
ش ح۔ج ق۔ ق ر
08-04-2021
UN-3511
(Release ID: 1710390)
Visitor Counter : 422