بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

واٹر ٹیکسی اور روپیکس فیری خدمات جلد ہی ممبئی کے ٹرانسپورٹ نظام کا حصہ ہوگی


واٹر ٹیکسی 12 راستوں پر اور روپیکس خدمت 4 نئے راستوں پر جلد ہی شروع ہوگی

Posted On: 07 APR 2021 3:38PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،7 اپریل 2021/  جہاز رانی بندرگاہ ، ٹرانسپورٹ اور آبی گذر گاہوں کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب منسکھ منڈوایہ نے مہاراشٹر کے ممبئی میں  شہری آبی ٹرانسپورٹ  پروجیکٹوں کا جائزہ کے لئے  منعقدہ  ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں وزارت کے    سینئر افسران،  ممبئی بندرگاہ کے   سربراہ  اور مہاراشٹر میریٹائم بورڈ کے افسران اور دیگر   اسٹیک ہولڈر موجود تھے۔

ممبئی کی بھیڑ بھری سڑکوں سے   نقل و حمل کے بوجھ کو کم کرنے اورماحول کے مطابق   آبی ٹرانسپورٹ نظام کو بڑھاوا دینے کے لئے   روپیکس فیری خدمت  کے چار  نئے آبی راستوں اور واٹر ٹیکسی خدمت کے 12 نئے ر استوں کو   دسمبر 2021 تک  قابل عمل  اور استعمال کرنے کے بنانے کا    منصوبہ بنایا گیا ہے۔

اس وقت  روپیکس (رول آن/رول آف مسافر   (خدمت بھاؤچا دھکا سے مانڈوا (علی باغ) تک چلائی جاتی ہے۔  اس کے تحت  110 کلو میٹر کی  سڑک مسافت کو  آبی راستے کے ذریعہ    کم کرکے  18 کلو میٹر کیا گیا ہے  اور اس سے روزانہ   سفر کرنے والے لوگوں کے سفر وقت تین سے چار گھنٹے سے کم کرکے  محض  ایک گھنٹہ رہ گیا ہے۔ اس فیری خدمت کے فوائد کو دیکھتے ہوئے   ممبئی کے   دیگر مختلف راستوں پر بھی  اس قسم کی    خدمات شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔نئے گذر گاہوں کا نقشہ اس طرح ہے:

 

 

ابتدائی مقام

منزل

آبی راستے سے فاصلہ(وقتٌ

سڑک راستے سے دوری(وقت)

روپیکس ٹرمنل

(فیری  وارف)

نیرل

(سی آئی ڈی سی او)

24 کلو میٹر

(ایک گھنٹہ

34 کلو میٹر

(1.25  گھنٹہ)

روپیکس ٹرمنل

(فیری  وارف)

کشد

(ایم ایم بی)

60 کلو میٹر

(2 گھنٹہ)

134 کلو میٹر

(3 گھنٹہ 30 منٹ)

روپیکس ٹرمنل

(فیری  وارف)

مورا

(ایم ایم بی)

10 کلو میٹر

(30 منٹ)

60 کلو میٹر

(1 گھنٹہ 30 منٹ)

کرنجا

ریواس

(ایم ایم بی)

3 کلو میٹر

(15 منٹ)

70 کلو میٹر

(1 گھنٹہ 30 منٹ)

 

واٹر ٹیکسی روٹ کے لئے 12 راستوں کی تفصیل

 

ابتدائی مقام

منزل

آبی راستے سے فاصلہ(وقت)

سڑک راستے سے فاصلہ (وقت)

کم از کم وقت

گھریلو کروز

ٹرمنل (ڈی سی ٹی)

نرول

19 کلو میٹر

(40 منٹ)

34 کلو میٹر

(1 گھنٹہ 15)

ڈی سی ٹی

بیلا پور

20 کلو میٹر

(455 منٹ)

40 کلو میٹر

(1 گھنٹہ)

ڈی سی ٹی

ویشالی

23 کلومیٹر

40منٹ

28 کلو میٹر

(40منٹ)

ڈی سی ٹی

ایرولی

(1 گھنٹہ 15 منٹ)

(1 گھنٹہ 15 منٹ)

ڈی سی ٹی

ریواس

(ریڈی)

18 کلو میٹر

(1 گھنٹہ 15 منٹ)

110 کلو میٹر

(2 گھنٹہ 45 منٹ)

ڈی سی ٹی

کرنجا

(ریڈی)

18 کلو میٹر

(ایک گھنٹہ 15 منٹٌ

70 کلو میٹر

(دو گھنٹہ)

ڈی سی ٹی

دھمرتر

(ریڈی)

40 کلو میٹر

(1 گھنٹہ 30 منٹ)

83 کلو میٹر

(2 گھنٹہ 15 منٹ)

گھریلو کروز

ٹرمنل (ڈی سی ٹی)

کنہوجی آنگری جزیرہ

19 کلو میٹر

(40 منٹ)

 

بیلاپور

تھانے

25 کلو میٹر

(20 منٹ)

25 کلو میٹر

(ایک گھنٹہ)

بیلاپور

گیٹ وے آف انڈیا

23 کلو میٹر

(20 منٹ)

38 کلو میٹر

(ایک گھنٹہ 20 منٹ)

ویشالی

تھانے

12 کلو میٹر

(15 منٹ)

20 کلو میٹر

(45 منٹ)

ویشالی

گیٹ وے آف انڈیا

25 کلو میٹر

(20 منٹ)

28 کلو میٹر

(ایک گھنٹہ 15 منٹ)

 

 

 روپیکس فیری خدمت کے 4 نئے آبی راستوں اور واٹر ٹیکسی خدمت کے  12  آبی راستے  کھلنے سے  ممبئی  کے روز مرہ کے مسافروں کو بہت فائدہ ہوگا۔   اس سے مسافر  آلودگی سے پاک، امن کےساتھ اور  وقت کی بچت کرنے والا سفر کرسکیں گے   اور ان کا  سفری وقت  اور خرچ  بچے گا اور  کاربن فوڈ پرنٹ   میں بھی  کافی کمی آئے گی۔  اس سے بڑی تعداد میں  سیاحوں اور روزمرہ کے مسافروں کو   ممبئی شہر کے   ہر حصے کا سفر  کرنے میں  آسانی ہوگی۔

جہاز رانی، بندرگاہ  ٹرانسپورٹ اور آبی راستوں کے    وزیر مملکت  (آزادانہ چارج)  جناب منسکھ منڈاویہ نے کہاکہ نئے  آبی راستوں پر  نقل و حمل شروع ہونا، وزیراعظم  جناب نریندر مودی کے  آبی  راستوں کا  استعمال کرنے اور  انہیں ملک کے  اقتصادی ترقی  سے   جوڑنے کے  نظریے کی  سمت میں   ایک اہم قدم ہے۔  تمام ساحلی راستوں میں  روپیکس  خدمت اور واٹر ٹیکسی خدمت   بہت سے دیگر راستوں پر آمدورفت شروع ہونے سے  ایک  سہل  ماحولیاتی نظام اور   نیٹ ورک کے فروغ کے  نئے امکانات اور  مواقع  کھلیں گے۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-3494


(Release ID: 1710317) Visitor Counter : 287


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Gujarati