خلا ء کا محکمہ

تعلیم اور تحقیق  میں تعاون اور تبادلوں کے لئے ہندوستان اور جاپان کے درمیان مفاہمت نامہ

Posted On: 07 APR 2021 3:54PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 07 اپریل / وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ  مرکزی کابینہ  کو حکومتِ ہند  کے محکمۂ خلاء کی نیشنل  ایٹموسفیرک  ریسرچ لیبا ریٹری  ( این اے آر ایل ) اور جاپان کے کیوٹو میں کیوٹو یونیورسٹی کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ  فار سسٹین ایبل  ہیومنو اسفیئر  (آر آئی ایس ایچ) کے درمیان  تعلیم اور تحقیق  میں تعاون  اور تبادلوں کے لئے متعلقہ  اداروں کے  درمیان 4 نومبر ، 2020 ء  اور 11 نومبر ، 2020 ء کو مفاہمت  ناموں پر کئے گئے دستخط  سے مطلع کیا گیا  ۔

مقاصد

  • اس مفاہمت نامے سے این اے آر ایل اور آر آئی ایس ایچ  موسمیاتی  سائنس و ٹیکنا لوجی  کے شعبوں میں  تعاون  جاری رکھنے  ، مشترکہ  سائنسی  تجربات  / مہم چلانے  اور آر آئی  ایس ایچ  اور این اے  آر ایل کی تنصیبات  کو استعمال     کرتے ہوئے   مطالعات ، سائنسی  مادوں اور اشاعتوں  کا تبادلہ  ، معلومات  ، مشترکہ   تحقیق  اور ورک شاپ  فیکلٹی  ارکان اور  طلباء  کے تبادلے میں  مدد ملے گی ۔
  • اس مفاہمت نامے سے مختلف  تنصیبات  جیسے جاپان میں مڈل اور اَپر  ایٹموسفرک  ( ایم یو ) راڈار   ، انڈونیشیا میں کوٹوٹابینگ    میں  ایکویٹوریل  ایٹموسفرک   راڈار ( ای اے آر  ) اور این اے آر ایل  میں موجود  ایم ایس ٹی اور آر آئی ایس  ایچ کے آلات  وغیرہ  کو مشترکہ  طور پر  استعمال  کیا جا سکے گا ۔

پس منظر

  • این اے آر ایل اور آر آئی ایس ایچ ، ماحولیاتی  سائنس و ٹیکنا لوجی  میں اشتراک  کے ساتھ ساتھ سائنس دانوں کے  تبادلے  میں بھی مدد کر رہی ہیں ۔  اس بندوبست کو ایک مفاہمت نامے کے ذریعہ ، 2008 میں با ضابطہ  شکل دی گئی تھی ۔ اس مفاہمت  نامے کی تجدید 2013 ء میں کی گئی  تھی  ۔ مشترکہ  تحقیق  کو فروغ  دینے کی خاطر ایک نئے مفاہمت نامے پر دونوں جانب سے نومبر ، 2020 ء میں دستخط کئے گئے ۔
  • این اے آر ایل کے سائنس دانوں نے آر آئی ایس ایچ کے ذریعہ   منعقدہ  ایٹموسفرک   راڈار کے بین الاقوامی  اسکول میں ریسورسز پرسن  کی خدمات  انجام دی ہیں اور کیوٹو یونیورسٹی  کے تحقیق  کاروں نے این اے آر ایل کا دورہ کیا اور دونوں  اداروں کے ذریعہ  کی جانے والی  تحقیق  میں تعاون کے لئے ورک شاپ  میں شرکت کی ۔

 

۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  ۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا  ۔ ع ا ۔ 07.04.2021 )

U.No. 3487



(Release ID: 1710312) Visitor Counter : 138