کامرس اور صنعت کی وزارتہ

زرعی برآمداتی پالیسی

Posted On: 11 FEB 2021 11:46AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  07اپریل 2021: کامرس اورصنعت کے مرکزی وزیر مملکت جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کل لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے حسب ذیل مقاصدکے ساتھ دسمبر 2018  میں زراعت کی برآمدات سے متعلق ایک جامع پالیسی کا اعلان کیا ہے۔

1  ۔نامیاتی ،دیسی ،نسلی  ،روائتی اور غیر روایتی زرعی مصنوعات  برآمدات کو فروغ دینا

2۔ برآمدات باسکٹ کو تنوع ، ہائی ویلیو اور ویلیو ایڈٹ زرعی برآمدات کو بڑھانا۔

3۔ مارکیٹ تک آسانی سے رسائی ، رکاوٹیں دور کرنے کے لئے ایک ادارہ جاتی میکانزم فراہم کرنا اور صفائی ستھرائی فیٹو سینٹری مسائل سے نمٹنا۔

4۔ عالمی ویلیو چین کے ساتھ مربوط کرکے  عالمی زرعی برآمدات میں  بھارت کی حصہ داری کو دوگنا کرنے کے لئے جدوجہد کرنا۔

5۔ کسانوں کو بیرونی  مارکیٹ میں  برآمدات کے مواقع کے فائدے دلانا۔

زراعت  اور خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعت کی پیداوار کی برآمدات کی ترقی کی اتھارٹی ( اے پی ای ڈی اے ) نے  اگست 2020  میں  اے ایف سی انڈیا لمیٹیڈ  اور نیشنل کوآپریٹو یونین آف انڈیا کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط  کئے ہیں۔

          اے ایف سی انڈیا لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط اس لئے کئے گئے ہیں تاکہ کیمیکل  / ریسیڈیو فری پروڈکشن نظام ، کامن پروسیسنگ  سینٹروں کے فروغ  کے ساتھ  ساتھ  نامیات کے لئے اعلیٰ ٹکنالوجی طریق کار کی ضرورتوں کے شعبوںمیں تعاون کیاجاسکے ۔اس کا مقصدیہ بھی ہے کہ زرعی برآمدات پالیسی کے تحت نشان زد کلسٹرز میں  تمام ویلیو چین  نظام کی موثر حمایت  حاصل کی جاسکے ،  پیداوار سے پہلے ، پیداوار  کاشتکاری کے بعد،  پرائمری پروسیسنگ ،سیکنڈری پروسیسنگ اور کسانوں سمیت تمام شراکتداروں کے لئے ٹرانسپوٹیشن / تقسیم کے رہنما  خطوط فروغ دئے جاسکیں  ، جس سے بین الاقوامی عمل آوری کو پورا کیا جاسکے اور مختلف شراکتداروں کی صلاحیت سازی کو آگے لے جایا جاسکے ۔ اس کے علاوہ قبائلی کسانوں گروپوں  اور کسانوں کے ساتھ کام کرنے والی تنظیموںکو تکنیکی امداد فراہم کی جاسکے ۔

اے ایف سی انڈیا لمیٹڈ اور این سی یو آئی کے  ساتھ مفاہمت نامے سے  کلسٹر ز کی ترقی آسان ہوگی، جس کی   اے ایف پی  کے تحت  نشاندہی کی گئی ہے۔ اس طرح  ان کلسٹروں سے کسانوںکو فائدہ  پہنچانا ہے اور ملک کی زرعی برآمدات کو فروغ دینا ہے۔

**********

 

ش ح۔ش ر ۔رم

(07-04-2021)

U- 3475



(Release ID: 1710077) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Bengali , Telugu