سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

2021-22 بجٹ میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کاسالانہ  مصارف  مالی سال 2020-21 کے ترمیم شدہ سالانہ مصارف کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ: جناب آر سبرامنیم


درج فہرست ذات کے طلبا کے لیے میٹرک کے آگے کی پڑھائی کے لیے دی جانے والی اسکالرشپ میں پانچ گنا کا اضافہ

درج فہرست ذات کے اکثریتی 3500 گاؤں کی مجموعی ترقی کے لیے پردھان منتری انوسوچت جاتی ابھیودے یوجنا  کے تحت 1800 کروڑ روپے مختص کیے گئے

ڈی این ٹی / این ٹی/ ایس این ٹی[ایس ای ای ڈی] کے اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کے لیے بجٹ میں پردھان منتری ویلفیئر کے نام سے شروع کی گئی نئی اسکیم کے لیے 50 کرورڑ روپے مختص

Posted On: 04 FEB 2021 4:31PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 4فروری2021:

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے لیے اس بار کے عام بجٹ میں مالی سال 2021-22 کا سالانہ مصارف 10517.62 کروڑ روپے منظور کیے گئے  ہیں، جو کہ مالی سال 2020-21 کے ترمیم شدہ سالانہ مصارف {8207.56کرورڑ روپے} کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ ہے۔ محکمہ کے لیے مالی سال 2021-22 میں مقررہ سالانہ بجٹ سے متعلق مصارف کا تقریبا 76 فیصد مرکز کی حمایت یافتہ اسکیموں کے تحت ریاستوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ درج فہرست ذاتوں کی بہبود کے لیے مالی سال 2021-22 میں سبھی وزارتوں کے لیے بجیٹری الاٹمنٹ  2020-21 کے83256 روپے کے مقابلے میں 51.65 فیصد بڑھا کر 126259 کروڑ روپے کردیا گیا ہے۔

1.jpg

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے سکریٹری جناب آر سبرامنیم نے اس بار کے عام بجٹ میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے شعبے کے لیے کیے گئے  اہم بندوبست کے بارے میں میڈیا کو معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ آپریشنل صلاحیت، تال میل اور شفافیت کے اصولوں کی بنیاد پر محکمہ کی موجودہ اسکیموں کو نئی  شکل دی گئی ہے۔  اسی کے مطابق{31} اسکیمیں جو 2020-21 تک جاری تھیں، انہیں واضح نتائج والی 19 اسکیموں میں مربوط کرکے نئی شکل دی گئی ہے۔ جناب سبرامنیم نے کہا کہ اس سے اہم موضوعات پر زیادہ توجہ دی جاسکے گی۔  میٹرک اسکالرشپ میں مرکز کے حصے کے فنڈ میں پانچ گنا کا اضافہ درج فہرست ذاتوں کے انتہائی غریب خاندان کے طلبا کو فائدہ پہنچانے کےلیے کیا گیا ہے۔ اسکالرشپ ملنے میں تاخیر نہ ہو، اس کے لیے اسے براہ راست فیضیاب ہونے والے طلبا کے بینک کھاتوں میں ڈی بی ٹی کے ذریعے بھیجا جائے گا۔

2.jpg

اسکیم کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے، سکریٹری نے کہا کہ 6 فیضیاب طلبا کو فائدہ پہنچانے کے لیے 2021-22 میں 35 ہزار درج فہرست ذاتوں کے اکثریتی گاؤں کی مجموعی ترقی کے ہدف کے ساتھ تین اسکیموں کے انضمام کے بعد پردھان منتری انسوچت جاتی ابھیودےیوجنا بنائی گئی ہے اور اس کے لیے 1800 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

جناب سبرامنیم نے کہا کہ ڈی این ٹی/این ٹی/ ایس این ٹی {ایس ای ای ڈی} کو معاشی  اعتبار سے بااختیار بنانے کےلیے  50 کروڑ روپے کے بجیٹری تخصیص کے ساتھ ایک نئی اسکیم پردھان منتری کلیان یوجنا  نئے مالی سال میں نافذ کی جائے گی۔ اس کا مقصد صحت بیمہ، معیاری کوچنگ، روزی روٹی اور ڈی این ٹی/ این ٹی اور ایس این ٹی کےلیے گھر بنانے کی خاطر مالی امداد فراہم کرنا ہے۔ اس سے کل 1.82 لاکھ ڈی این ٹی، این ٹی اور ایس این ٹی برادری کے لوگ مستفیض ہوں گے۔

سکریٹری نے کہا کہ انتہائی غریب لوگوں کے لیے روزی روٹی اور  کاروبار کے وسائل کے لیے ایس ایم آئی ایل ای (اسمائل) نام سے ایک نئی اسکیم شروع کی گئی ہے۔ یہ اسکیم بھکاریوں اور مخنثوں کے لیے موجودہ اسکیموں کو ملا کر بنائی گئی ہے۔ اس کے لیے 70کروڑ روپے کا بجیٹری مصارف منظور کیا گیا ہے۔ اسکیم کا مقصد ریاستی حکومتوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں، مقامی شہری بلدیاتی اداروں، غیرسرکاری تنظیموں، کمیونٹی پر مبنی تنظیموں اور اداروں کی حمایت سے ان لوگوں کے لیے بازآبادکاری ، حفظان صحت، تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ وغیرہ جیسی سہولیات کا بندوبست کرنا ہے۔ اس اسکیم کے ذریعے تقریبا 60  ہزارانتہائی غریب لوگوں کو  عزت کے ساتھ زندگی بسر کرنے کا موقع ملے گا۔

جناب سبرامنیم نے واضح کیا کہ سلور اکانومی کو  فروغ دینے کے لیے سینئر سٹیزن ویلفیئر فنڈ کے نام سے خصوصی اسکیمیں شروع کی جائیں گی۔ اس کے تحت بزرگوں کی بہبود کے لیے نئے پروڈکٹ لے کر آنے والے اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اس اسکیم کے لیے مالی سال 2021-22 کے لیے پچاس ہزار کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کمپنیوں کو کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے ذریعے اس اسکیم میں سرمایہ کاری کے لیے حوصلہ افزائی کرنے کا کام بھی کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی سینئر سٹیزنس کے لیے قومی ہیلپ لائن ‘ایلڈر لائن’ اس سال شروع کردی جائے گی، جس کے توسط سے بزرگ کسی بھی طرح کی مشکل گھڑی میں اپنے مسائل کے  حل کے لیے رابطہ کرسکیں گے۔

3.jpg

سکریٹری نے نئے اسکیموں کے مختلف اجزا کے ساتھ ساتھ شریاس(ایس ایچ آر ای وائی اے ایس)، سریشٹھ (ایس آر ای ایس ایچ ٹی اے)، اوویے (اے وی وائی اے وائی)، نشہ مکت بھارت ابھیان، پی ایم دکش (پی ایم ڈی اے کے ایس ایچ)، اسیم (اے ایس آئی آئی ایم) جیسی  اسکیموں کے لیے بجیٹری تخصیص کی تفصیل بھی پیش کی۔

 سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزارت  کے بجٹ کی اہم باتوں کو جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Click here for highlights of budget of Department of Social Justice & Empowerment

*****************

ش ح۔ ف ا۔ ت ع

U NO: 3464

07.04.2021



(Release ID: 1710070) Visitor Counter : 199


Read this release in: Hindi , English , Marathi